وزیراعظم کی نااہلی کا ریفرنس مسترد، عمران خان کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا گیا


(ن)لیگ کے رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز اور طلال چوہدری نے عمران خان کی نا اہلی سے متعلق ریفرنس دائر کیا تھا۔ فوٹو:فائل
 اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی سے متعلق تمام ریفرنس مسترد کردیئے جب کہ عمران خان اور جہانگیر ترین کی نا اہلی سے متعلق ریفرنسز الیکشن کمیشن کو بجھوا دیئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزیراعظم نواز شریف کی نا اہلی سے متعلق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد، پاکستان تحریک انصاف اور سابق ایم این اے عمر فاروق کی جانب سے دائر تمام ریفرنس مسترد کر دیئے ہیں جب کہ اسپیکر  نے محمود خان اچکزئی کی نا اہلی سے متعلق ریفرنس بھی مسترد کردیا ہے ۔
دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی نے مسلم لیگ(ن) کے رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز اور طلال چوہدری کی جانب سےعمران خان کی نا اہلی سے متعلق دائر کیا گیا ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا جب کہ جہانگیرترین کی بھی نااہلی سے متعلق ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوادیا گیا۔


No comments:

Pakistan Election 2018 View political party candidates, results

https://www.geo.tv/election/candidates