بھارت میں ’’چوہوں کا مندر‘‘ جہاں 20 ہزارچوہے موجود ہیں

ہندو عقیدے کے ماننے والے کرنی ماتا کے مندر میں ان چوہوں کھلاتے اوردودھ پلاتے ہیں۔ فوٹو: فائل
راجسھتان: بھارت کی ریاست  کے دورافتادہ علاقے دیشنوکے میں ’ چوہوں کا مندر‘ بھی ہے جو دنیا بھر میں مشہور ہے جہاں لوگ ہزاروں کی تعداد میں آکر یہاں رہنے والے چوہوں کے لیے کھانے کا اہتمام کرتے ہیں۔
کرنی ماتا کے مندر میں 20 ہزار سے زائد چوہے موجود ہیں اوران کو شکاری جانور سے بچانے کے لئے  مندر کی کھڑکیوں پر جالی اور دیگر حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں۔ ہندو عقیدے میں ان چوہوں کو مقدس خیال کیا جاتا ہے اوران کا عقیدہ ہے کہ کرنی ماتا دیوی کے بچوں کو موت کے دیوتا نے چوہوں میں تبدیل کردیا تھا۔
یہاں آنے والے ایک شخص نے کہا کہ ہم  لوگ ان چوہوں کی پرستش کرتے ہیں،مندر میں بھورے اور کالے چوہے ہیں جب کہ کسی سفید چوہے کو دیکھنا ذیادہ اچھا شگون سمجھا جاتا ہے۔
مندر آنے والے ایک اور شخص نے بتایا کہ اس نے سفید چوہا دیکھا ہے اوراسے دیکھ کر میں  اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھ رہا ہوں کیوں کہ  اسے دیکھنا خوش قسمتی کی علامت ہے۔

No comments:

Pakistan Election 2018 View political party candidates, results

https://www.geo.tv/election/candidates