وفاقی کابینہ کا اجلاس،ڈیمز کیلئے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کی منظوری

وفاقی کابینہ کا اجلاس،ڈیمز کیلئے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کی منظوری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی کابینہ نے ڈیمز کیلئے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم جسٹس (ر)ناصر الملک کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری داخلہ نے امن وامان اورالیکشن کی صورتحال پربریفنگ دی۔

ضرور پڑھیں:نواز شریف اور شہباز شریف کے بیانیے میں اختلاف بالآخر سامنے آ گیا، مریم نواز کی میڈیا ٹیم کیساتھ کیا سلوک کیا گیا؟ ایسی خبر آ گئی کہ کوئی تصور بھی نہ کر سکتا تھا

اعلامیہ کے مطابق نگران ارکان وفاقی کابینہ کاایک ماہ کی تنخواہ ڈیم فنڈزمیں دینے کافیصلہ کیا ہے جبکہ گریڈ 17سے 22 تک کے افسران کی 2دن کی تنخواہ ڈیم فنڈزمیں دی جائےگی،اعلامیہ کے مطابق گریڈایک سے16 تک کے ملازمین ایک دن کی تنخواہ فنڈزمیں دیں گے۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان کی ڈیمزکی تعمیر کیلئے فنڈ ریزنگ مہم جاری ہے جس میں قوم بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں اور اب تک کروڑوں جمع ہو چکے ہیں

No comments:

Pakistan Election 2018 View political party candidates, results

https://www.geo.tv/election/candidates