
سلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی دارالحکومت میں تجاوزات کےخلاف درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ نے سی ڈی اے کو شہر سے تمام تجاوزات ہٹانے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں تجاوزات کےخلاف درخواستوں پرسماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی ۔اس موقع پر جسٹس شوکت عزیزصدیقی نے شہرسے تجاوزات کے خاتمے کے احکامات جاری کیے اور ریمارکس دیئے کہ ایف8کا فٹبال گراؤنڈ خالی کرانے کے لئے کمیٹی بنادی جائے۔عدالت نے اسلام آباد ڈسٹرکٹ اورہائیکورٹ بارایسوسی ایشن کے عہدیداران کوطلب کرتے ہوئے سی ڈی اے کو شہر سے تمام تجاوزات ہٹانے کا حکم دے دیا۔
No comments:
Post a Comment