بلاول بیٹا میثاق جمہوریت قومی اتفاق رائے سے ہو تو اچھی بات ہے،میثاق جمہوریت جو کرپشن کو تحفظ دے ہمیں قبول نہیں،:شاہ محمود قریشی

بلاول بیٹا میثاق جمہوریت قومی اتفاق رائے سے ہو تو اچھی بات ہے،میثاق جمہوریت جو کرپشن کو تحفظ دے ہمیں قبول نہیں،:شاہ محمود قریشی
ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماشاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہماری اطلاعات کے مطابق پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں ایک نیا مک مکا پس پردہ چل رہاہے اور بلاول بیٹا میثاق جمہوریت قومی اتفاق رائے سے ہو تو اچھی بات ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماشاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پنجاب کے عوام پیپلزپارٹی کو رائٹ آف کرچکے ہیں،پنجاب میں پی ٹی آئی اور ن لیگ دو ہی گھوڑے دوڑرہے ہیں،تیسری جماعت خانہ پری ہے،،پیپلزپارٹی کی قلعی کھل گئی ہے،عوام ن لیگ اور پیپلزپارٹی دونوں کو مسترد کرچکے ہیں۔ان کا مزیدکہنا تھا کہ مستقبل میں سندھ میں پی ٹی آئی کو پذیرائی ملنی ہی ہے،سندھ میں جہاں مناسب مخالف امیدوار نہیں وہاں عوام نہ چاہتے ہوئے پیپلزپارٹی کوووٹ دیں گے جبکہ سندھ میں جہاں مناسب امیدوار ہیں وہاں عوام پی ٹی آئی اورجی ڈی اے کو ووٹ دینے کو تیار ہیں،سندھ میں پیپلزپارٹی کی 10سال کی حکومت سے عوام بددل اور غم و غصے میں ہیں،سندھ تحریک انصاف کے لئے تیار ہے اور زرداری کے خلاف ماحول بن گیا ہے۔شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی عوام سے دھوکا کررہے ہیں،ن لیگ، پیپلزپارٹی ایک طرف میدان میں مقابلہ کررہے ہیں اوردرپردہ مذاکرات کررہے ہیں،نئی گفتگو میں نیا انتظام ،نیا مک مکا شروع ہے،ہماری اطلاعات کے مطابق پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں ایک نیا مک مکا پس پردہ چل رہاہے،ایسا میثاق جمہوریت جو کرپٹ اور کرپشن کو تحفظ دے ہمیں قبول نہیں،کوئی ایسا میثاق جموریت جس میں کہا جائے کہ نیب کے دانت نکال دو،ناخن اتا ردو ،ہمیں قبول نہیں،ہم ایسے کسی میثاق جمہوریت کا حصہ نہیں بننا چاہتے جس سے کرپٹ عناصر کو تحفظ ملے،نیا میثاق جمہوریت درپردہ نیا مک مکا ہے توتحریک انصاف کو یہ نیا مک مکا قبول نہیں،میثاق جمہوریت سے ملک میں آئین کو تحفظ ، قانون کی حکمرانی ،سیاسی استحکام ہو تو اچھی سوچ ہے،بلاول بیٹا میثاق جمہوریت قومی اتفاق رائے سے ہو تو اچھی بات ہے۔

No comments:

Pakistan Election 2018 View political party candidates, results

https://www.geo.tv/election/candidates