جماعت اسلامی کے جلسے کے دوران سراج الحق خطاب کے لیے آئے تو سٹیج گر گیا ،اب جلسہ گاہ میں کیا ہو رہا ہے ؟جان کر آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )مہمند ایجنسی میں جماعت اسلامی کے جلسے کے دوران سٹیج گر گیا تاہم اس کے نتیجے میں سراج الحق سمیت دیگر رہنمامحفوظ رہے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق مہمند ایجنسی میں جماعت اسلامی کے جلسے کے دوران ضرورت سے زیادہ افراد سٹیج پر چڑھ گئے جس کے باعث سٹیج گر گیا جس کے نتیجے میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق ،سینیٹر مشتاق احمد خان سمیت جماعت اسلامی کی مقامی قیادت بھی گر گئی تاہم اس کے نتیجے میں کوئی زخمی نہیں ہوا ۔سٹیج گرنے کے بعد وہاں موجود لوگوں نے گرنے والے افراد کو سنبھالا اور دوبارہ سٹیج لگا کر ایک بار پھر جلسے کا آغاز کردیا ۔

No comments:

Pakistan Election 2018 View political party candidates, results

https://www.geo.tv/election/candidates