ن لیگی امیدوارکی کامیابی عوام دوست پالیسیوں پرکھلے اعتماد کا اظہار ہے، نواز شریف:فوٹو:فائل
اسلام آباد: وزیراعظم نواز
شریف کا کہنا ہے کہ پشاور سے لیگی امیدوارکی کامیابی عوام دوست پالیسیوں پر
کھلے اعتماد کا اظہار ہے جب کہ نیا خیبر پختونخوا بنانے کا کھوکھلا نعرہ
لگانے والوں کو عوام نے رد کردیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے پشاورمیں ضمنی الیکشن میں
کامیاب ارباب وسیم حیات کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پشاورکے باشعورعوام
نے منفی سیاست کومسترد کردیا، (ن) لیگی امیدوارکی کامیابی عوام دوست
پالیسیوں پرکھلے اعتماد کا اظہارہے جب کہ عوام نے ترقی کے ایجنڈے کے حق میں
ووٹ دیا ہے۔
وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخواکوترقی یافتہ اورپرامن
صوبہ بنا کردم لیں گے، امید ہے ارباب وسیم عوام کی ترقی وخوشحالی کے لئے
کام کریں گے،نیاخیبرپختونخوا بنانے کا کھوکھلا نعرہ لگانے والوں کوعوام نے
رد کردیا۔
واضح رہے کہ غیرحتمی وغیرسرکاری نتائج کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کی
نشست پی کے 8 پرووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد مسلم لیگ (ن) کے امیدوارارباب
وسیم نے میدان مارلیا۔
پشاورکی ٹیم " نیمارجونیئرفائیوورلڈ فائنلز" میں شرکت کیلئےجولائی میں روانہ ہوگی جس میں دنیا بھرسے35 ٹیمیں شریک ہوں گی۔ فوٹو:فائل
پشاور]: پشاور کا مقامی کلب برازیل میں ہونے والے نیمار جونیئر فائیو ورلڈکپ فائنلز میں شرکت کرے گا۔
برازیل میں ہونے والے ” نیمارجونیئرفائیو ورلڈ فائنلز” میں دنیا بھرسے
35 ٹیمیں شرکت کریں گی جو برازیل کے مقامی گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ فائیو
اے سائیڈ فٹ بال میں ہر ٹیم پانچ کھلاڑیوں پر مشتمل ہوتی ہے اور اس کھیل
کے لیے کسی بڑے گراؤنڈ کی ضرورت نہیں بلکہ یہ مختصر سی جگہ میں بھی کھیلا
جاسکتا ہے۔ اس طرزکے کھیل کا دورانیہ بھی دس منٹ پرمشتمل ہوتا ہے جس میں
کھلاڑیوں کو زیادہ پھرتی دکھانی پڑتی ہے۔
پہلی مرتبہ پاکستان کا نام فٹ بال کے کسی بین الاقوامی ایونٹ میں سامنے
آیا ہے لیکن یہ عام فٹ بال نہیں بلکہ مختصر دورانیے کے فٹ بال میں یا جسے
عام طورپر ’فائیو اے سائیڈ فٹ بال‘ بھی کہا جاتا ہے جس میں ہر ٹیم 5
کھلاڑیوں پر مشتمل ہوتی ہے اور اس کھیل کا ایک دلچسپ پہلو یہ ہے کہ اس میں
گول ہونے کی صورت میں مخالف ٹیم کے ایک کھلاڑی کو گراؤنڈ سے باہر جانا ہوتا
ہے اور دو گولوں کے خسارے سے 2 کھلاڑیوں کو میدان سے باہر بیٹھنا ہوتا ہے۔
پشاورکے مقامی کلب نے پاکستان میں ہونے والے “ریڈبل ٹورنامنٹ” جیت کر
پہلی مرتبہ “نیمارجونئیر فائیو ورلڈ فائنلز” کے لیے کوالیفائی کیا جس میں
ملک بھر سے تقریباً 120 کے قریب ٹیموں نے شرکت کی جس میں پشاور کی ٹیم سخت
مقابلے کے بعد کامیاب قرارپائی۔ صوابی سے تعلق رکھنے والے پشاورٹیم کے
کپتان فواد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ خوشی کی بات یہ ہے کہ
انٹرنیشنل سطح پرپہلے کہیں بھی فٹ بال کے حوالے سے پاکستان کا نام نہیں لیا
گیا لیکن اب برازیل میں دنیا کے بڑے بڑے کھلاڑیوں کے سامنے کھیل کرہم
انھیں یہ بتا سکیں گے کہ ہمارے ملک میں بھی ٹیلنٹ کی کمی نہیں اورہم بھی فٹ
بال میں ملک کا نام روشن کرسکتے ہیں۔
راجا ریاض 20 مئی کو فیصل آباد کے جلسے میں تحریک انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔ فوٹو: آن لائن/فائل
لاہور: پنجاب اسمبلی میں سابق اپوزیشن لیڈر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما راجا ریاض نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما راجا ریاض نے پارٹی قیادت
سے اختلافات اور فیصلوں سے نالاں ہو کر تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر
لیا ہے۔ راجا ریاض کی عمران خان سے ملاقات میں تمام معاملات طے پا چکے ہیں
اور راجا ریاض 20 مئی کو فیصل آباد کے جلسے میں پی ٹی آئی میں باقاعدہ
شمولیت کا اعلان کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کافی عرصے سے راجا ریاض کے
فریال تالپور سے اختلافات چل رہے تھے اور سابق صدرآصف علی زرداری نے بھی
معاملات ٹھیک کرنے کی کوشش بھی کی تھی جو سود مند ثابت نہ ہو سکی۔
راجا ریاض نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی
جانب سے پنجاب میں پارٹی معاملات چلانے میں رکاوٹیں کھڑی کی جارہی تھیں،
انھیں دیوار سے لگانے کی کوشش کی جا رہی تھی جس سے بددل ہو کر تحریک انصاف
میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بارہا پیپلز پارٹی کی اعلیٰ
قیادت کو پنجاب میں پارٹی کا تنظیمی ڈھانچہ اور کارکنوں کے مسائل حل کرنے
کے حوالے سے اپنا پیغام پہنچایا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔
الیکشن ٹریبونل نے 18 جولائی 2014 کو حلقے میں دوبارہ انتخاب کرانے کا حکم دیا تھا۔ فوٹو: فائل
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے
الیکشن ٹربیونل کی جانب سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 176 مظفر گڑھ میں
دوبارہ انتخابات کرانے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے
رہنما سلطان ہنجروا کی رکنیت بحال کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق این اے 176 مظفر گڑھ میں دوبارہ انتخاب کے فیصلے
سے متعلق کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں ہوئی۔ اس موقع پر جسٹس اقبال حمید
الرحمان نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے حلقے میں دوبارہ انتخاب کرانے کے فیصلے
کو کالعدم قرار دے دیا اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما سلطان ہنجروا کی رکنیت
بحال کردی۔
واضح رہے کہ 2013 کے عام انتخابات میں این اے 176 سے مسلم لیگ (ن) کے
سلطان ہنجروا کامیاب قرار پائے تھے جسے فنکشنل لیگ کے مصطفی کھر نے چیلنج
کیا تھا۔ الیکشن ٹریبونل نے مصطفیٰ کھر کی درخواست پر 18 جولائی 2014 کو
(ن) لیگی رہنما کی رکنیت معطل کرتے ہوئے حلقے میں دوبارہ الیکشن کرانے کا
حکم دیا تھا۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں
چیلنج کیا تھا جس پر سپریم کورٹ نے 21 اپریل کو فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔
A German man stabbed to death one person and slashed
three more Tuesday in what authorities said may have been an Islamist
attack, without ruling out that the assailant suffered mental problems.
Police
said they had arrested a 27-year-old German national who knifed four
people around 5:00am (0300 GMT) at the commuter railway station of the
small town of Grafing, east of Munich.
One of the victims, a
50-year-old man, later died of his wounds in hospital. The others
injured were men aged 43, 55 and 58. One of the victims was seriously
hurt, the other two more lightly wounded.
The "assailant made
remarks at the scene of the crime that indicate a political motive --
apparently an Islamist motive," said Ken Heidenreich, spokesman for the
prosecutor's office. "We are still determining what the exact remarks
were."
Local media reported witnesses as saying the man had yelled
"Allahu akbar" (God is greatest) and "you unbelievers" during the
attack.
If a jihadist motive is confirmed, it would be the
country's third Islamist-linked knife attack since September, but police
were also investigating whether the assailant had previous
psychological or drug problems.
German police stand guard as
forensic experts collect evidence at the site of the knife attack
Grafing train station on May 10, 2016
- Bloody footsteps -
Bavaria
state's interior minister Joachim Hermann said the attacker, named
locally as Paul H., was a German national, as authorities said he hailed
from central Hesse state and did not have a migrant background.
"As
to what extent there were other background factors, or whether this is
more about questions of mental instability or drug addiction, still
needs to be investigated," Hermann said on BR24 television.
In the
dawn attack, the assailant stabbed one man aboard a train, another on
the platform, then left the station and slashed two more men on bicycles
outside, said Bavarian police spokesman Karl-Heinz Segerer on NTV news
channel.
"In the meantime local police received an emergency call,
and the officers quickly arrived at the scene and were able to detain
the man," said Segerer.
Bloody footsteps and police forensic
officers in white plastic suits could be seen at the cordoned-off
railway station in video footage from Grafing, 30 kilometres (20 miles)
east of the Bavarian capital.
"There is no longer any threat to the population," said another police spokeswoman, Michaela Gross.
Town mayor Angelika Obermayr expressed shock at the bloody crime in the sleepy town of 13,000 people.
"We
are an absolutely peaceful Bavarian small town in the greater Munich
region," she said on NTV. "Something like this is absolutely new and has
deeply shocked the people here who only know things like that from
television. - Threat against 'unbelievers' -
"That something like that happened here is absolutely unbelievable."
Last
August, two jihadists claiming to belong to the Islamic State group
threatened Germany with attacks in an online execution video.
In
the rare German-language video they urged their "brothers and sisters"
in Germany and Austria to commit attacks against "unbelievers" at home.
Since then Germany had seen at least two bloody knife assaults blamed on Islamists, before Tuesday's attack.
In
February a 15-year-old girl identified as Safia S. stabbed a policeman
in the neck with a kitchen knife in what prosecutors later said was an
IS-inspired attack.
She attacked the officer during a routine
check at Hanover train station in the country's north before being
overpowered by another police officer.
Federal prosecutors later
said the teenager had "embraced the radical jihadist ideology of the
foreign terrorist group Islamic State of Iraq and Syria" and was in
contact with an IS fighter in Syria.
Last September, a 41-year-old
Iraqi man identified as Rafik Y. stabbed and seriously wounded a
policewoman in Berlin before another officer shot him dead.
The
man had previously spent time in jail for membership of a banned
Islamist group and had been convicted in 2008 of planning an attack in
Berlin against former Iraqi prime minister Iyad Allawi.
According
to the German domestic intelligence agency, some 740 people have left
Germany to join jihadist groups in Syria or Iraq. About 120 of them have
been killed, while about one third have returned to Germany.