پاکستان سے تعلقات میں کشیدگی نہیں چاہتے، امریکا

پاکستان اورافغانستان کو دہشت گرد نیٹ ورک کے خطرے کا سامنا ہے، جان کربی۔ فوٹو: فائل
واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے پاکستان سے تعلقات میں کشیدگی نہیں چاہتے اور پاک افغان مذاکراتی عمل کو مزید بہتردیکھنا چاہتے ہیں۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ جان کربی کا کہنا تھا کہ پاکستان اورافغانستان کو دہشت گرد نیٹ ورک کے خطرے کا سامناہے، دہشت گرد آج بھی دونوں ممالک کو محفوظ پناہ گاہوں کے طور پر استعمال کر رہے ہیں، دہشت گرد گروپوں کی وجہ سے ہی افغانستان میں امریکی فوج آج بھی موجود ہے۔
جان کربی کا کہنا تھا کہ پاکستان اورافغانستان دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے رابطہ میں ہیں اور امریکا دونوں ممالک کے درمیان مذاکراتی عمل کو آگے بڑھتا دیکھنا چاہتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکا پاکستان کےساتھ تعلقات میں کشیدگی نہیں چاہتا اور ہم طورخم بارڈر کو امدو رفت کے لیے کھلا دیکھنا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کے معاملے پر طورخم سرحد گزشتہ 5 روز سے آمدورفت کے لئے بند ہے جس کی وجہ سے سیکڑوں ٹرک سرحد کے دونوں اطراف پھنس کر رہ گئے ہیں۔ گزشتہ روز افغان سفیر نے بھی اس معاملے پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی جس میں طور خم سرحد پر معمول کا ٹریفک بحال رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

عمران خان نے بھی آف شور کمپنی بنانے کا اعتراف کرلیا

عمران خان نے بھی آف شور کمپنی بنانے کا اعتراف کرلیا


1983 میں آف شور کمپنی بنائی جو برطانوی شہری نہ ہونے کی حیثیت سے جائز تھی، چیرمین تحریک انصاف ، فوٹو؛ فائل
لندن: چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے آف شور کمپنی بنانے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانوی شہری نہ ہونے کی حیثیت سے میری کمپنی نیازی سروسز اور فلیٹ قانونی اور جائز تھا اور میں نے اس میں کوئی جرم نہیں کیا۔
لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میں اپنے تمام اثاثے ڈکلیر کرچکا ہوں اور جائیداد کی تفصیلات بھی بتاچکا ہوں جب کہ برطانیہ میں جو فلیٹ خریدے تھے وہ کاؤنٹی کرکٹ کے پیسے سے خریدے تھے کیونکہ میں اس وقت 2 کاؤنٹیز کے لیے کرکٹ کھیلتا تھا۔
عمران خان نے کہا کہ میں برطانیہ کا شہری نہیں تھا اس لیے میرے اکاؤنٹنٹ نے مجھے بتایا کہ اگر فلیٹ اپنے نام پر لیا تو پورا ٹیکس دینا پڑے گا اس لیے برطانیہ میں آف شور کمپنی بناؤں جو 1983 میں قائم کی اور اسی کمپنی کے تحت آف شور فلیٹ خریدا جو میرا حق تھا کیونکہ مجھے برطانیہ میں پورا ٹیکس نہیں دینا تھا اگر فلیٹ اپنے نام پر رکھتا تو وہاں ٹیکس دینا پڑتا اس لیے آف شور فلیٹ خریدا جسے کبھی نہیں چھپایا، میری آف شور کمپنی جائز تھی۔
چیرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ میرا تمام پیسہ ڈکلیئر تھا اور فلیٹ بھی ڈکلیئر تھا، میری آف شور کمپنی بھی جائز تھی، اس میں کوئی غیر قانونی نہیں، میں یہ سارا پیسا پاکستان لے کر گیا اور آج وہ سب میرے نام پر ہے، جو لوگ چھپا کر اور منی لانڈرنگ کرکے پیسہ لے کر گئے وہ جرم تھا لیکن میں نے ایسا کوئی جرم نہیں کیا۔ اس موقع پر عمران خان نے بتایا کہ وہ پیر کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی۔

پاکستانی طلبہ نے ملک کی پہلی فارمولہ الیکٹرک کار بنا لی

فارمولا کار بنانے والے طلبہ کی ٹیم امریکا میں منعقد ہونے والے الیکٹرک کمپیٹیشن میں منتخب ہونے والی واحد ایشیائی ٹیم بھی ہے۔ فوٹو؛ ایکسپریس ٹربیون
کراچی: پاکستان کی نیشنل یونی ورسٹی آفس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے طلبہ نے پہلی فارمولا الیکٹرک کار تیار کر لی ہے جو امریکا میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی مقابلے میں حصہ لے گی۔
نسٹ یونی ورسٹی کے انجینئرنگ کے طالبعلموں کی جانب سے تیار کی گئی فارمولا الیکٹرک کار کی تقریب رونمائی کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں ہوئی، یہ فارمولہ کار برقی توانائی کی مدد سے 100 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر سکتی ہے جب کہ اسے مکمل طور پر پاکستان میں ڈیزائن کیا اور بنایا گیا ہے۔
یہی نہیں کار بنانے والے طلبہ کی یہ ٹیم امریکا میں منعقد ہونے والے ایف ایس اے ای الیکٹرک کمپیٹیشن میں منتخب ہونے والی واحد ایشیائی ٹیم بھی ہے۔ پاکستانی طلبہ نے ایس اے ای انٹرنیشنل کے سخت معیار کو سامنے رکھ کر کار بنانے کو بڑی کامیابی قرار دیا، یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر کی یونیورسٹیز کے درمیان ہونے والے مقابلے میں یہ واحد ایشیائی ٹیم پاکستان کی نمائندگی کرے گی۔
اس کار کو بنانے کے لیے منصوبہ سازی، تحقیق اور پھر بنانے میں طلبہ کو 16 مہینے کا وقت لگا جب کہ اس منصوبے میں طلبہ کو ایک نجی بینک کا مالی تعاون بھی حاصل رہا

مجھ پر جوتا پھینکنے والے سن لیں کہ اچھا فیلڈر ہوں اور تھرو بھی اچھی کر لیتا ہوں، عمران خان

پاکستان میں پیسے کے بغیر تعلیم، علاج اور انصاف سمیت کچھ بھی نہیں ملتا، عمران خان۔ فوٹو: فائل
لندن: پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ کسی نے کہا کہ آپ پر برطانیہ میں جوتا پھینکا جائے تو سب سن لیں کہ اچھا فیلڈر ہوں اور تھرو بھی اچھی کر لیتا ہوں۔
لندن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پیسے کے بغیر تعلیم، علاج اور انصاف سمیت کچھ بھی نہیں ملتا جب کہ ملک سڑکوں یا پلوں سے نہیں بلکہ تعلیم سے ترقی کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کسی نے کہا کہ آج آپ پر جوتا پھینکا جائے گا تو فکر کی بات نہیں میں بہت اچھا فیلڈر ہوں اور تھرو بھی اچھی کر لیتا ہوں۔
قبل ازیں لندن پہنچے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس کے معاملے پر نواز شریف مغل اعظم بننے کی کوشش نہ کریں بلکہ قوم کو حساب دیں کہ آف شور کپنیوں کے لئے پیسہ کہاں سے آیا اور اس پر کتنا ٹیکس ادا کیا گیا۔

محفوظ پاکستان کے لیے دہشت گردوں کی طرح منشیات فروشوں کا خاتمہ بھی ناگزیر ہے، ڈی جی اے


منشیات کے خاتمے کے لئے عالمی سطح پر اے این ایف کی کوششوں کوسراہا گیا، میجر جنرل ناصر دلاور شاہ.فوٹو: فائل
اٹک: ڈی جی اے این ایف میجر جنرل ناصر دلاور شاہ کا کہنا ہے کہ منشیات کے سدباب کے لئے بین الا قوامی تعاون نا گزیر ہے جب کہ محفوظ پاکستان کے حصول کے لیے دہشت گردوں کی طرح منشیات فروشوں کی سرکوبی بھی ضروری ہے۔
اٹک میں اے این ایف کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میجر جنرل ناصردلاو ر شاہ کا کہنا تھا کہ اے این ایف کا کردارسب سے زیادہ قابل ذکر ہے، عالمی سطح پر اے این ایف کی کوششوں کوسراہا گیا جوقابل فخر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ منشیات کے سدباب کے لئے بین الاقوامی تعاون نا گزیر ہے جب کہ محفوظ پاکستان کے حصول کے لیے دہشت گردوں کی طرح منشیات فروشوں کی سرکوبی بھی ضروری ہے۔
ڈی جی اے این ایف نے کہا کہ قوم 69 برسوں سے ایک امتحان سے گزر رہی ہے جب کہ 31 ملکی ادارے منشیات کی روک تھام کے لئے کام کر رہے ہیں، تعلیمی اداروں میں منشیات فراہم کرنے والے متعدد گروہ پکڑے ہیں، منشیات کی عفریت کا ملک سے خاتمہ کرنا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اے این ایف کے کورس کے لئے خصوصی سہولیات فراہم کیں جس پران کے شکر گزار

ایم ڈی کے ای ایس سی قتل کیس؛ گواہوں نے ملزم منہاج قاضی کو شناخت کرلیا

ایم ڈی کے ای ایس سی کو جولائی 1997 میں قتل کیا گیا تھا۔ فوٹو: فائل
 کراچی: منیجنگ ڈائریکٹر کے ای ایس سی شاہد حامد قتل کیس میں عینی شاہدین نے ملزم منہاج قاضی کو شناخت کرلیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق شاہد حامد قتل کیس میں ملزم منہاج قاضی کوجوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ انیس احمد برڑو کی عدالت میں شناختی پریڈ کے لئے پیش کیا گیا جب کہ اس موقع پر ایم ڈی کے ای ایس سی قتل کیس کے عینی شاہد شہناز شاہد اورعمرشاہد بھی عدالت میں موجود تھے۔ ملزم کو دیگر افراد کے ہمراہ کھڑا کر کے عینی شاہدین کے سامنے پیش کیا گیا جس پرعینی شاہدین نے منہاج قاضی کو شناخت کرلیا۔
واضح رہے کہ سابق ایم ڈی کے ای ایس سی شاہد حامد کو 5 جولائی 1997 کو قتل کیا گیا تھا جب کہ شاہد حامد کے قتل میں ایک ملزم صولت مرزا کو پہلے ہی پھانسی دی جا چکی ہے۔

Pakistan Election 2018 View political party candidates, results

https://www.geo.tv/election/candidates