Growth target set at 5.7pc as Ishaq Dar unveils budget for FY2016-17

Finance Minister Ishaq Dar has made his way to Parliament along with his colleagues to present the country's budget for the upcoming fiscal year 2016-17 (FY16-17) on Friday. The budget is being announced through a televised speech which is traditionally the highest rated broadcast event of the year.
Turnout of government lawmakers in the budget session is low as Dar begins his fourth budget speech in the premier’s absence. In a joint meeting, the opposition earlier today decided not to obstruct the finance minister while he is delivering the budget.
All eyes are on the government’s proposals to rescue agriculture from its doldrums. With Dar conceding that the sector reported negative growth of -0.19 per cent dragging the economy down and promising action, there are expectations that today's budget will show some new thinking to spur growth in the sector.
Below are major targets for FY16-17:

KEY TARGETS

TOTAL EXPENDITURE

Announcing the budgeted expenditure for the next fiscal year at Rs 4.39 trillion, Dar pointed out that it translated into a rise of over 7% compared to last year.


GDP GROWTH

Finance Minister Ishaq Dar, while outlining the economy's performance in the past two years said "in the past two years progress went over 4pc and reached 4.7pc – the highest in 8 years."
"This would have been better if the cotton crop hadn't suffered a fall in growth of 28pc."
He announced that the government had targeted growth of 5.7pc for fiscal 2016-17, with an even more ambitious target of 7% growth for fiscal year 2017-18.


INFLATION



FISCAL DEFICIT

The finance minister said the government is targeting to restrict the fiscal deficit at 3.8% of the GDP next year, which he said will be further narrowed to 3.5% of the GDP by 2017-18.


TAX REVENUE

Talking about the budgeted tax revenue, Dar said: "Tax collection has increased 7pc which is historic. We will reach our target of Rs3.96tr and we want to push the tax-to-GDP ratio to over 10pc next year."
In the longer run, Dar said the government wants to push this ration up to 14pc.


DEVELOPMENT


The Pakistan Economic Survey on Thursday showed that the government had missed last year's budgeted GDP growth target by a wide margin, mostly owing to a dismal performance by the agricultural sector.
But this was compensated by the industrial sector as the construction and electricity sectors outperformed expectations.
The services sector grew at par with the set target, bolstered by an increase in salaries of government employees and defence servicing.

اب اپنا گمشدہ آئی فون گوگل کے ذریعے تلاش کریں

گوگل اینڈروئیڈ کے بعد اب آئی فون کو بھی تلاش کرنے کیلیے نئے فیچر کو اپنی سروس میں شامل کررہا ہے۔ فوٹو؛ فائل
کیلی فورنیا: اینڈروئیڈ کے علاوہ اب آئی فون کو بھی گوگل کے ذریعے تلاش کیا جا سکے گا جس کے لیے گوگل جلد اس نئے فیچر کو اپنی سروس میں شامل کرنے جا رہا ہے۔
اینڈروئیڈ فون کے گم ہو جانے کی صورت میں گوگل یہ سہولت دیتا ہے کہ اگر فون پر انٹرنیٹ چل رہا ہو اور اس پر لوکیشن کا فیچر فعال ہو تو فون کا نہ صرف موجودہ مقام جانا جا سکتا ہے بلکہ اس کی رنگ ٹون بھی بجائی جا سکتی ہے اور اس میں موجود اپنا تمام ذاتی ڈیٹا حذف بھی کیا جا سکتا ہے۔
اب گوگل نے اینڈروئیڈ کے علاوہ آئی فون کو تلاش کرنے کی سہولت کے لیے بھی اپنی سروسز میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئی فون صارفین اپنے گوگل اکاؤنٹ میں اپنے آئی فون کو شامل کرکے اس کا موجود مقام باآسانی گوگل کے ذریعے جان سکیں گے۔ چونکہ آئی فون پر گوگل کا مکمل اختیار نہیں ہوتا اس لیے یہ صرف آئی فون کا موجودہ مقام دکھا پائے گا اس میں موجود ڈیٹا کو حذف کرنا یا اس کی رنگ ٹون بجانا گوگل کے بس میں نہیں ہو گا۔
آئی فون پر بالکل ایسی ہی سروس ایپل پہلے ہی فائنڈ مائی آئی فون کے نام سے دیتا ہے لیکن گوگل کا یہ قدم ایک اضافی سہولت کے تحت استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ آئی فون میں لاگ ان آپ کا جی میل اکاؤنٹ گوگل کی اس نئی سروس کے ذریعے منقطع بھی کیا جا سکتا ہے تاکہ کوئی آپ کا فون چُرانے کے بعد آپ کی ای میلز تک نہ پہنچ سکے۔
اگلے چند دنوں میں جب یہ سہولت پیش کر دی جائے گی تو آپ گوگل کے ’’مائی اکاؤنٹ‘‘ صفحے پر جا کر اینڈروئیڈ کے علاوہ آئی فون کو بھی اپنے گوگل اکاؤنٹ میں شامل کر سکیں گے۔

آرمی کا میجروطن واپسی پر پاک سرزمین کو بوسہ دیتے ہی چل بسا

سرکاری اعزاز کے ساتھ پسرور میں سپرد خاک، نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت فوٹو: فائل
پسرور: وطن کی مٹی گواہ رہنا! تاجکستان میں پیشہ وارانہ ٹریننگ کی غرض سے گئے ہوئے پاکستان آرمی کے میجر نے وطن واپسی پر ایئر پورٹ پر قدم رکھتے ہی پاک سر زمین کو بوسہ دیا، اہل خانہ کو سلام کیا اوردم توڑ گئے۔
نواحی گاؤں گودھا کے رہائشی میجر مدثر عباد ٹریننگ کے سلسلے میں گزشتہ 3ماہ سے تاجکستان میں مقیم تھے، گزشتہ روز ٹریننگ مکمل کرکے وطن واپس آئے جیسے ہی وہ لاہور ایئر پورٹ پر اترے تو انھوں نے پاک سرزمین کو بوسہ دیا اور ایئر پورٹ سے باہر آئے جہاں ان کی فیملی انھیں خوش آمدید کہنے کیلیے موجود تھی، میجر مدثر نے استقبال کیلیے آنے والے اہل خانہ کو فوجی انداز میں سیلوٹ کیا اور آرام سے زمین پر بیٹھ گئے اور دیکھتے ہی دیکھتے خالق حقیقی سے جا ملے، ان کے اہل خانہ ان کی اچانک وفات سے سکتے میں آگئے۔
ان کی وفات پر پاک آرمی کے جوانوں نے ان کے جسد خاکی کو سرکاری اعزاز کے ساتھ گاؤں لا کر سپرد خاک کیا اور انھیں باقاعدہ گارڈ آف آنر دیا گیا،  نماز جنازہ میں گیریژن کمانڈر سیالکوٹ ، پاک آرمی کے دیگر افسران ، اے سی پسرور ظہیر لیاقت اور ہزاروں افراد نے شرکت کی ، ان کی وفات پر بار ایسوسی ایشن پسرور کے وکلا نے بھی یوم سوگ منایا اور عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے، میجر مدثر عباد نے پسماندگان میں بیوہ، ایک بیٹا اور 2 بیٹیاں چھوڑی ہیں۔

معروف اداکارہ و گلوکارہ سلمی آغا کو بھارتی شہریت دے دی گئی

سلمیٰ آغا نے چند روز قبل بھارتی شہریت کے لیے درخواست دائر کی تھی، فوٹو:فائل
نئی دہلی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور گلوکارہ سلمیٰ آغا کو بھارت کی شہریت دے دی گئی ہے۔
بالی ووڈ گلوکارہ سلمی آغا کا شمار فلم نگری کے ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنی آواز کا جادو بھی جگایا ہے۔ انہوں نے اداکاری میں اپنے فنی کیرئیر کا آغاز 1982 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’نکاح‘‘ سے کیا جسے شائقین نے بے حد پسند کیا یہی نہیں اس فلم میں انہوں نے اپنی آواز کا جادو جگاکر کئی گیتوں کو ہمیشہ کے لیے امر کردیا ہے  جب کہ بھارتی فلم نگری کی خدمات کے اعتراف میں بھارتی حکومت نے پاکستانی نژاد برطانوی اداکارہ کو اہم انعام دے دیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمیٰ آغا نے  چند روز قبل بھارتی شہریت کے لیے درخواست دائر کی تھی جسے بھارتی حکومت نے منظور کرتے ہوئے انہیں بھارتی شہریت دے دی ہے جس کے بعد  انہیں اوورسیزسٹیزن آف انڈیا کارڈ جاری کردیا گیا ہے جب کہ بھارتی شہریت انہیں وزیر داخلہ راج نات سنگھ سے ملاقات  میں دی گئی جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستانی گلوکار عدنان سمیع خان  کو بھی بھارتی شہریت دی گئی تھی۔

کرینہ کپور کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع

بالی ووڈ اداکارہ یا ان کے خاندان نے خبر کے حوالے سے کوئی تردید یا تصدیق نہیں کی، میڈیا رپورٹس، فوٹو؛ فائل
ممبئی: بالی ووڈ کی موسٹ اسٹائلش اداکارہ کرینہ کپور خان  کے ہاں ننھے مہمان کی آمد ہے جس کے بعد وہ رواں سال ہی ماں بن جائیں گی۔
بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور اور سیف علی خان کی شادی 4 سال قبل ہوئی تھی لیکن اداکارہ کی جانب سے ہمیشہ ہی ماں بننے کی بجائے کیرئیر کو فوقیت دیئے جانے کا برملا اظہار کیا گیا جب کہ گزشتہ دنوں بھی ماں بننے کی خبروں پر اداکارہ کی جانب سے 2 سال انتظار کرنے کا کہا گیا تھا تاہم اب ایک خبر نے سب کو حیران کردیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرینہ کپور اور سیف علی خان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے جس کے بعد رواں سال اکتوبر میں اداکارہ کے ماں بننے کے امکانات ہیں جب کہ گزشتہ دنوں دونوں میاں بیوی چھٹیاں منانے لندن گئے تھے جسے کرینہ کپور کو آرام دینے کے لیے دورہ کہا گیا تھا  تاہم اب اداکارہ یا ان کے خاندان نے کرینہ کے حاملہ ہونے کی خبر کی تردید یا تصدیق نہیں کی ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ کرینہ کپور خان اپنی نئی آنے والی فلم ’’اڑتا پنجاب‘‘ کی  تشہیری مہم میں مصروف ہیں۔

ادے چوپڑا سے علیحدگی کے بعد نرگس فخری ذہنی اذیت سے دوچار

میں اورنرگس ابھی بھی گہرے دوست ہیں، اودے چوپڑا:فوٹو:فائل
ممبئی: بالی ووڈ اداکاروں کی بھی کیا زندگی ہے سینہ ٹھونک کر کسی سے تعلق کو تسلیم نہیں کرتے لیکن جب یہی قربتیں دوریوں میں تبدیل ہوجائیں تو نام لئے بغیر زمانے کو اپنے دکھ بھی بتاتےہیں اور یہی حال اس وقت پاکستانی نژاد اداکارہ نرگس فخری کا بھی ہے جن کی کئی برسوں تک ادے چوپڑا سے دوستی چلتی رہی لیکن کبھی کھل کر اعتراف نہیں کیا اور جب یہ دوستی ٹوٹی تو تنہائی کا رونا بھی رو رہی ہیں۔ 
نرگس فخری کے بالی ووڈ کے ناکام اداکار اور پروڈیوسر اُدے چوپڑا کے ساتھ انتہائی گہری دوستی کافی عرصے تک چلتی رہی، اس دوران دونوں کی کچھ تصاویر بھی منظر عام پر آئیں جس میں وہ اکٹھے چھٹیاں مناتے ہوئے پائے گئے لیکن دونوں نے ہمیشہ سے یہ ہی کہا کہ ان کے درمیان دوستی کے علاوہ کچھ نہیں۔ کچھ ماہ قبل بھارتی میڈیا میں خبر پھیلی کہ دونوں میں علیحدگی ہوگئی ہے جس کی تردید ادے کپور نے ٹوئٹر پر کی اور کہا کہ نرگس ان کی ہمیشہ سے گہری دوست تھیں اور ہے۔
اُدے چوپڑا کے ساتھ تعلقات کی باتیں سنائی دینا بند ہوئیں تو اب نرگس نے خود ہی تنہائی کا رونا شروع کردیا ہے، اپنی ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر ہی بڑے ہی فلسفیانہ انداز اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسان کی ذہنی صحت اس کی جسمانی صحت پر بہت زیادہ اثرا انداز ہوتی ہے، دونوں کے درمیان ایک خاص تعلق ہوتا ہے اور تنہائی انسان کو اپنی زندگی سے بھی دور کردیتی ہے۔
https://twitter.com/NargisFakhri/status/737642062548488193

جانیے! کیا گوگل ہماری باتیں بھی ریکارڈ کرتا ہے

گوگل وائس سرچ کے ذریعے کی گئی تمام تلاش کی تاریخ اپنے پاس محفوظ رکھتا ہے۔
امریکا: فیس بک کی طرح گوگل بھی ہماری باتیں نہ صرف سنتا ہے بلکہ انہیں محفوظ بھی رکھتا ہے اور آپ چاہیں تو اپنی ریکارڈ شدہ ساری باتیں سن بھی سکتے ہیں۔
چند دن پہلے ایک امریکی پروفیسر نے فیس بک کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا تھا کہ فیس بک ایپلی کیشن ہماری باتیں سن کر ہماری دلچسپی کے حوالے سے اشتہارات دکھاتی ہے۔ اب گوگل کے بارے میں بھی یہی اطلاعات ہیں کہ گوگل ہماری باتیں سنتا ہے۔
یہ بات تو یقینی ہے کہ گوگل وائس سرچ کے ذریعے کی گئی تمام تلاش کی تاریخ اپنے پاس محفوظ رکھتا ہے۔ مثلاً جب آپ گوگل پر بول کر تلاش کرتے ہیں تو آپ کی دی گئی کمانڈ گوگل کے پاس محفوظ رہتی ہے۔ یہ ریکارڈ نہ صرف آپ دیکھ اور سن سکتے ہیں بلکہ حذف بھی کر سکتے ہیں۔ اپنی وائس سرچ کی مکمل ہسٹری دیکھنے کے لیے درج ذیل ربط پر جائیں:
history.google.com/history/audio
دراصل گوگل کا مقصد اس کے ذریعے مختلف لہجوں میں بولے گئے الفاظ کو سمجھنے کی تکنیک کو مزید بہتر بنانا ہے تاکہ جب آپ گوگل پر تلاش کریں تو گوگل آپ کی بات سمجھ کر درست نتائج دکھا سکے۔ اچھی بات یہ ہے کہ گوگل ریکارڈ شدہ تمام تفصیلات تک صارفین کو رسائی دیتا ہے تاکہ وہ انہیں دوبارہ ملاحظہ کرسکیں اور چاہیں تو حذف بھی کرسکتے ہیں۔
تعجب کی بات یہ ہے کہ یہ فیچر گزشتہ سال متعارف کرایا گیا تھا لیکن زیادہ تر صارفین اس بے خبر تھے یہی وجہ ہے کہ اگر فون کو ’’اوکے گوگل‘‘ کہہ کر ہدایات دیتے رہتے ہیں تو آپ کی لمبی چوڑی ہسٹری موجود ہو گی۔ اگر آپ یہ ریکارڈ رکھنا پسند نہیں کرتے تو گوگل ورچوئل اسسٹنٹ کو استعمال نہ کریں اور نہ ہی گوگل پر بول کر کچھ تلاش کریں۔

Pakistan Election 2018 View political party candidates, results

https://www.geo.tv/election/candidates