ایکسپریس نیوز نے شعیب اختر کی دلہنیا کی منہ دکھائی کرا دی

شادی کی تقریب سادگی سے ہوئی جس میں قریبی عزیزواقارب نے شرکت کی،فوٹو:فائل
ہری پور: سابق فاسٹ بولراور راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے جبکہ ان کی اہلیہ رباب مشتاق کی تصویر بھی منظر عام پر آگئی۔ 
ایکسپریس نیوز کے مطابق معروف سابق کرکٹر اور راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر 20 سالہ رباب مشتاق کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ شعیب اختر اور رباب مشتاق کی شادی کی تقریب گزشتہ رات سادگی سے ہری پور میں انجام پائی  تھی جس میں شعیب اختر اوران کی اہلیہ کے قریبی عزیزو اقارب نے شرکت کی جبکہ شادی کی تقریب کو میڈیا سے بھی خفیہ رکھا گیا اور ان کی دلہنیا کی تصویر بھی منظرعام پر نہیں آئی تھی تاہم ایکسپریس نیوز نے ہر خبر پر نظر رکھتے ہوئے ان کی دلہنیا کا دیدار پورے پاکستان کو کرا دیا۔
واضح رہے کہ شعیب اختر کی 5 ماہ قبل رباب مشتاق سے منگنی کو بھی خفیہ رکھا گیا تھا تاہم ایکسپریس نیوز نے ان کی شادی سے متعلق خبر 7 جون کو نشر کی تھی۔

عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما نے دوسری شادی کا فیصلہ کر لیا، غیر ملکی میڈیا

جمائما نے عمران خان کی ریحام خان کے ساتھ شادی کے بعد اپنے نام کے ساتھ خان کا لاحقہ ہٹادیا تھا۔ فوٹو: فائل
لندن: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما نے دوسری شادی کا فیصلہ کر لیا، امریکی اوبی ایجنٹ لیوک جن کلوو کے ساتھ جمائما کے انتہائی سنجیدہ تعلقات ہیں اور ان کی منگنی کسی بھی وقت متوقع ہے۔
برطانوی اخبار ٹیلی گراف، ایشین ایجز اور بھارتی خبر رساں ادارے پی ٹی اے کے مطابق عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما نے دوسری شادی کا فیصلہ کر لیا ہے، ان کے متوقع شوہر امریکی اوبی ایجنٹ ہیں جن کا نام لیوک جن کلوو ہے، ان کے قریبی ساتھی کا کہنا ہے کہ وہ حالیہ مہینوں میں شادی کرنے کا پروگرام بنا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ جمائما نے عمران خان کی ریحام خان کے ساتھ شادی کے بعد اپنے نام کے ساتھ خان کا لاحقہ ہٹادیا تھا۔

دبنگ خان کی شادی کی تاریخ طے پاگئی

بالی ووڈ سپر اسٹار رواں سال اپنی سالگرہ کے موقع پر رومانیہ کی ماڈل گرل لولیا وینتر کے ساتھ شادی رچائیں گے۔ فوٹو؛ فائل
ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان رواں سال 27 دسمبر کو اپنی محبوبہ لولیا وینتر سے شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔
بالی ووڈ اسٹار سلمان خان اپنی جاندار اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنے معاشقوں کے حوالے سے بھی شہرت رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ فلم نگری کی صف اول کی اداکاراؤں کے ساتھ ان کے معاشقے رہے ہیں جس میں اداکارہ سنگیتا بجلانی، ایشوریا رائے بچن اور کترینہ کیف شامل ہیں جب کہ سلو میاں فلم نگری کے واحد کنوارے صف اول کے اداکار ہیں جن کی شادی کی خبریں ہمیشہ گردش میں رہتی ہیں تاہم اب سلو میاں کی شادی کی تاریخ بھی سامنے آگئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے اپنی بیمار والدہ کی خواہش پر شادی کے لیے رضا مندی ظاہر کی تھی جس کے بعد ان کی رومانیہ کی ماڈل گرل لولیا وینتر کے ساتھ منگنی کی خبریں سامنے آئیں تھی جس کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی تھی تاہم اب سلمان خان کے قریبی دوست نے رواں سال دسمبر میں سلو میاں کی شادی کی نوید سنادی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دبنگ خان کے قریبی دوست کے مطابق سلمان خان اپنی غیر ملکی محبوبہ اور رومانیہ کی ماڈل گرل لولیا وینتر کے ساتھ اپنی 51 ویں سالگرہ کے موقع پر 27 دسمبر کو شادی کریں گے جس کے لیے سلو میاں کے گھر والوں نے تیاریاں شروع کردی ہیں۔  رپورٹس کے مطابق سلمان خان کے نزدیک سالگرہ کا دن ان کے لیے انتہائی اہم ہے اور اسی وجہ سے شادی کا فیصلہ بھی اسی دن کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سلمان خان اپنی نئی آنے والی فلم ’’سلطان‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

صومالیہ میں الشباب اور ایتھوپین فوج کے درمیان جھڑپ میں 60 اہلکار اور 101 جنگجو ہلاک

الشباب کی طرف سے 60 فوجی ہلاک کرنے کا دعویٰ جھوٹ پر مبنی ہے، ترجمان ایتھوپین فوج۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل
موغادیشو:  صومالیہ میں سرگرم تنظیم الشباب نے کہا ہے اس نے صومالیہ میں ایتھوپین فوجی اڈے پر حملہ کر کے ایتھوپیا کے 60 فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔
دوسری جانب ایتھوپین افواج کا کہنا ہے کہ اس نے جوابی کارروائی میں الشباب کا حملہ پسپا کرتے ہوئے 101 شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے، الشباب کے ترجمان شیخ ابومعصب نے اپنے ایک ٹیلیگرام میں دعویٰ کیا ہے کہ جنگجوؤں نے صومالیہ کے علاقے ہیران میں ایتھوپین فوج کے ایک اڈے پر حملہ کیا جس میں ایتھوپیا کے 60 فوجی ہلاک ہو گئے۔
دوسری طرف ایتھوپین حکومت کے ترجمان گیٹاچیو ریڈا نے فوجی اڈے پر الشباب کے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی افواج نے بھر پور جوابی کارروائی کر کے حملہ پسپا کرتے ہوئے 101 جنگجو ہلاک کر دیے ہیں جب کہ ان کا بھاری اسلحہ بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ہم حملے میں ہلاک ہونے والے اپنے فوجیوں کی تعداد معلوم کر رہے ہیں تاہم الشباب کی طرف سے 60 فوجی ہلاک کرنے کا دعویٰ جھوٹ پر مبنی ہے۔

پرندوں سے محبت میں خاتون نے انہیں غذا دینے والا لباس تیارکرلیا

لباس میں میٹھے پانی سے بھرے پھول نما پیالے بنائے گئے ہیں جہاں درجنوں پرندے اپنی خوراک حاصل کرتے ہیں۔ فوٹو: کیری فیس بک پیج
وسل: برٹش کولمبیا کی ایک خاتون کو ایک جانب نت نئے اور عجیب وغریب لباس ڈیزائن کرکے پہننے کا شوق ہے تو دوسری جانب وہ پرندوں سے محبت کرتی ہیں اور اپنے باغ میں آنے والی ہمنگ برڈز کے لیے انہوں نے خاص لباس تیار کیا ہے۔
کیری کیمپیل نامی خاتون نے ایک دیدہ زیب سرخ لباس بنایا ہے جس میں انہوں نے پھول کاڑھے ہیں۔ ان پھولوں میں انہوں نے احتیاط سے میٹھا پانی بھرا ہے جو بطورِ خاص ہمنگ برڈز کو بہت پسند ہوتا ہے۔ ہمنگ برڈ بہت تیزی سے اپنے پر پھڑ پھڑاتے ہیں اور پھولوں کا میٹھا رس پیتے ہیں جو ان کی غذا ہے۔

نمک سے حیرت انگیز تصاویر بنانے والا کروشیائی فنکار

ڈائنو ٹومخ ایک پورٹریٹ بنانے میں کئی دن لگاتے ہیں۔ فوٹو: فائل
زغرب: کروشیا کے ایک فن کار کو عجیب و غریب فن پر مہارت حاصل ہے کہ وہ سیاہ کینوس پر نمک کے ذرات بکھیر کر حیرت انگیز تصاویر اور پورٹریٹ تیار کر سکتا ہے۔
ڈائنو مشہور شخصیات کی تصاویر کے علاوہ بھارتی مذہبی علامات اور منڈالا بھی تیار کرتا ہے،  ڈائنو آرٹ کے استاد اور جلد پر نقوش کاڑھنے والے ٹیٹو آرٹسٹ بھی رہ چکا ہے۔
ڈائنو پہلے وہ سیاہ بیک گراؤنڈ کا انتخاب کرتا ہے اور پھر اس پر پلاسٹک کی بوتل یا نمک دانی سے نمک بکھیرتا ہے، نمک کی خاص مقدار گرانے کے لیے ڈائنو مہندی کے کون کی طرح کون استعمال کرتا ہے۔ ڈائنو ہاتھ سے پورٹریٹ اور تصاویر بناتا ہے لیکن ان کے مطابق پنسل اور برش سے پینٹ کرتے وقت ان کے ہاتھ اور کلائی میں تکلیف ہوتی ہے اور اس سے کچھ دیر آرام کے لیے اب انہوں نے نمک کے ذرات سے تصاویر بنانا شروع کردی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ جانوروں کے بھی نہایت عمدہ اور تفصیلی نمکین پورٹریٹ بنا چکا ہے۔
ڈائنو نے ہندو منڈالا کو بنانے میں 25 گھنٹے صرف کئے اور اسے مکمل بنانے میں 3 دن لگے لیکن ڈائنو انہیں بنا کر ان کی تصاویر لینے کے بعد نمک پر ہاتھ پھیر کو اپنے فن پارے کے نقوش سیکنڈوں میں مٹادیتا ہے۔ انہوں نے گیم آف تھرونز کے کرداروں کے تفصیلی پورٹریٹس بھی بنائے ہیں لیکن انسٹا گرام اور فیس بک پر ان کی دھوم ہے اور لوگوں کی بڑی تعداد نے ان کے کام کو سراہا ہے۔

پھولوں کو کئی روز تک تازہ اور خوشبوداررکھنے کا طریقہ دریافت

امریکی کمپنی نے ریورس جینیٹک انجینیئرنگ کے ذریعے گلاب کا ڈی این اے تبدیل کیا ہے۔ فوٹو؛ فائل
سینٹ لوئی: امریکی کمپنی نے جینیاتی طور پر ایسا گلاب کا پھول تیار کیا ہے جو معمول سے مزید کئی روز تک تروتازہ اور خوشبودار رہتا ہے۔
کمپنی نے تبدیل شدہ گلاب کے لیے اس سال پیٹنٹ کی درخواست دائر کردی ہے جس میں پودے کے ڈی این اے کو تبدیل کیا گیا ہے جو اس سے ایتھائلین گیس کے اخراج کو روکتا ہے۔ یہ گیس پھلوں کو پکاتی اوراسی کی وجہ سے پھولوں کی پتیاں مرجھا کر بے جان اور سیاہ ہوجاتی ہے۔  اس طریقے سے گلاب، جمبالہ اور کارنیشن کے پھولوں کو مزید کئی روز تک تازہ رکھا جاسکتا ہے اور اس وجہ سے ان پھولوں کی برآمدات اور تجارت کو فروغ مل سکے گا۔
امریکی پیٹنٹ اور ٹریڈ مارک آفس میں دی گئی درخواست کے مطابق اس کی سب سے اہم ایجاد آراین اے نامی مادہ ہے جو گلدان کے پانی میں شامل کرکے پھولوں کے رنگ، خوشبو اور ظاہری کیفیت کو طویل عرصے تک برقرار رکھ سکیں گے۔ کمپنی ماہرین نے اس کے لیے ای آئی این ٹو جین پر کام کیا ہے جو گلاب اور دیگر پودوں کے پھولوں میں ایتھائلین پیدا کرتا ہے۔

Pakistan Election 2018 View political party candidates, results

https://www.geo.tv/election/candidates