کراچی میں ریلوے ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ہڑتال کردی، ٹرینوں کی صفائی کا کام رک گیا

کراچی میں ریلوے ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ہڑتال کردی، ٹرینوں کی صفائی کا کام رک گیا


ریلوے کے واشنگ لائن کے 6 سو سے زائد ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر کام چھوڑ کر ہڑتال شروع کردی : فوٹو : فائل
کراچی: پاکستان ریلوے کے واشنگ لائن عملے کے سیکروں ملازمین نے عید الفطر سے قبل تنخواہ نہ ملنے پر احتجاجاً کام روک دیا ہے جس کی وجہ سے عید اسپیشل ٹرینوں سمیت روانہ ہونے والی ٹرینوں میں صفائی ستھرائی اور پانی بھرنے کا کام رک گیا ہے۔ 
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں ریلوے کے واشنگ لائن کے 6 سو سے زائد ملازمین نے عید الفطر سے قبل ماہوار تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر کام چھوڑ کر ہڑتال شروع کردی ہے۔ احتجاج کے باعث ٹرینوں میں صفائی ستھرائی اور پانی بھرنے کا کام رک گیا ہے جب کہ کراچی سے لاہور جانے والی عید کی اسپیشل ٹرین کو بھی پانی کے بغیر ہی روانہ کردیا گیا۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ تنخواہ نہ ملنے پر ان کے لیے عید کی خوشیاں پھیکی پڑ جائیں گی، حکومت انہیں فوری طور پر تنخواہوں کی ادائیگی کرے بصورت دیگر وہ اپنی ذمہ داریاں بھی ادا نہیں کریں گے۔

کراچی میں فیکٹری ملازمین کا بونس نہ ملنے پر احتجاج اور توڑ پھوڑ، 2 گاڑیاں نذر آتش

احتجاجی ملامین نے 2 گاڑیوں کو آگ لگا دی جبکہ دیگر 6 گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچایا : فوٹو : ایکسپریس
کراچی: کورنگی میں واقع ایک نجی فیکٹری کے ملازمین نے عید الفطر کے موقع پر بونس نہ ملنے پر 2 گاڑیوں کو نذر آتش جب کہ متعدد کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں ویٹا چورنگی کے قریب واقع ایک گارمنٹس فیکٹری کے ملازمین نے سالانہ بونس نہ ملنے پر احتجاج کرتے ہوئے روڈ بلاک کردی۔ ملازمین نے ناصرف فیکٹری کے اندر توڑ پھوڑ کی بلکہ فیکٹری کے باہر دو گاڑیوں کو نذر آتش کرنے کے علاوہ کئی قیمتی املاک کو بھی نقصان پہنچایا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری پہنچ گئی اور مظاہرین کو منتشر کرنے کےلئے شیلنگ ، لاٹھی چارج اور ہوائی فائرنگ بھی کی۔ پولیس کی ہوائی فائرنگ کے باعث بھگڈر مچ گئی جس کی زد میں آکر ایک  خاتون اور ایک بزرگ شخص زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو اہلکاروں نے قریبی اسپتال پہنچایا۔
ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے مظاہرین کا کہنا تھا کہ کمپنی انتظامیہ کی جانب سے سالانہ بونس عید سے پہلے دینے کا وعدہ کیا گیا تھا لیکن تاحال وعدے کی پاسداری نہیں کی گئی اور آج ملازمین کی جانب سے احتجاج کے بعد کمپنی کے اعلیٰ حکام نے صرف آدھا بونس دینے کا کہا ہے جبکہ دوسری جانب عید کے باعث کل سے بینک بھی بند ہوجائیں گے۔

Pakistan Election 2018 View political party candidates, results

https://www.geo.tv/election/candidates