روس میں شیرنے بکریوں کی حفاظت کرناشروع کردی

بکریاں اس سے ڈر کر جب بھاگتی ہیں تو ان کے پٹھے مضبوط ہوتے ہیں اور نظام انہضام تیز ہوتا ہے:فوٹو : فائل
داغستان:  دنیا بھر میں چرواہے اپنی بھیڑ بکریوں کو قابو میں رکھنے کے لیے کتے پالتے ہیں لیکن روس کے ایک چرواہے نے اس مقصد کے لیے ایک ایسا جانور پال رکھا ہے جس سے لوگ اپنے جانوروں کو محفوظ رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔
بتایاگیاہے کہ روس کے علاقے داغستان (Dagestan)کے رہائشی بیرامبیک ریگیموف نامی چرواہے نے اپنی بھیڑوں کی نگرانی کے لیے ایک شیرنی پال رکھی ہے۔ بیرامبیک کا کہنا ہے کہ میری پالتو شیرنی کا نام میشا ہے۔ یہ ابھی 6 ماہ کی ہے اور میں اس کی کڑی نگرانی کرتا ہوں کہ یہ کسی بھیڑکا غصیلے انداز میں تعاقب نہ کرے۔
بکریاں اس سے ڈر کر جب بھاگتی ہیں تو ان کے پٹھے مضبوط ہوتے ہیں اور نظام انہضام تیز ہوتا ہے۔ بیرامبیک نے مزید کہا کہ جب سے میشا کو میں نے بھیڑوں کے ریوڑ کے ساتھ رکھنا شروع کیا ہے تب سے کوئی ایک بھیڑ بھی ریوڑ سے الگ نہیں ہوتی۔ اس کے علاوہ اس کے دھاڑنے سے بھیڑئیے اور مویشی چور بھی میری بھیڑوں سے دور رہتے ہیں۔

روس میں شیشے کی طرح جسم رکھنے والے مینڈک دریافت

روسی ماہرین کو 60 سے زائد مینڈک ملے ہیں جن کی کھال شیشے کی طرح شفاف ہوچکی ہے۔
ماسکو: روسی سائنسدانوں نے عجیب وغریب اضافی اعضا اور شفاف جلد والے مینڈک دریافت کیے ہیں جن کے اندر ان کا ڈھانچہ نمایاں ہے اور یہاں تک کہ اعضا اور دھڑکتا ہوا دل بھی دیکھا جاسکتا ہے جب کہ سائنسدانوں نے اس کی وجہ آلودگی کو قرار دیا ہے۔
روس کے تیومن اوبلاسٹ خطے کے مرکزی علاقے کراسنوراسک سے دریافت ہونے والے مینڈکوں کے جسم شفاف ہیں اور ان کے کندھوں پر کوئی غیرمعمولی شے بھی دیکھی گئی ہے کہ جیسے وہاں کوئی شے اُگ آئی ہو۔
اورل فیڈرل ڈسٹرکٹ یونیورسٹی کے ماہرین کے مطابق مینڈکوں کی جلد میں رنگت ( پگمنٹ) غائب ہونے سے یہ شیشے جیسے بن گئے ہیں، ان کی آنکھیں سیاہ ہوگئی ہیں اور پیٹ کے آرپار دل سمیت تمام اندرونی اعضا نظر آرہے ہیں جب کہ اس کی وجہ ماحولیاتی آلودگی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مینڈک کے انڈوں میں کوئی جھلی نہیں ہوتی جو انہیں آلودگی سے بچا سکے اور اس علاقے میں کیمیکل پلانٹ سے زہریلے اجزا خارج ہونے سے مینڈک اس حالت تک پہنچے ہیں تاہم اس حوالے سے مزید تحقیق کی جارہی ہےکہ مینڈکوں کو آخر کیا ہوا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ مینڈک کیمیکل پلانٹ کے قریب سے ملے ہیں اور کیمیکل ڈرموں سے رسنے والے مواد نے پوری جھیل کو نارنجی کردیا ہے جس سے مینڈکوں میں تبدیلی آئی ہے، اس علاقے میں سونے، چاندی، تانبے اور دیگر دھاتوں کے ذخائر ہیں جنہیں نکالنے کے لیے کیمیکل استعمال کیا جاتا ہے۔

انڈونیشیا میں دنیا کا موٹا ترین 10 سالہ بچہ جو چلنے پھرنے سے بھی قاصر

انڈونیشیا میں دنیا کا موٹا ترین 10 سالہ بچہ جو چلنے پھرنے سے بھی قاصر

بچے کے بڑھتے وزن سے پریشان والدین نے اس کا اسکول چھڑوادیا ہے:فوٹو:فائل
جکارتہ: انڈونیشیا میں دنیا کا موٹا ترین اور بھاری بھرکم 10 سالہ بچہ اپنے وزن کی وجہ سے چلنے پھرنے سے بھی قاصر ہے۔
انڈونیشیا میں دنیا کا موٹا ترین اور بھاری بھرکم 10 سالہ آریہ پرمانا اب اپنا بوجھ بھی نہیں اٹھاسکتا کیونکہ 10 سال کی عمر میں اس کا وزن 192 کلو گرام ہوگیا ہے۔ آریہ کے والدین اپنے بیٹے کے لیے خاصے پریشان رہتے ہیں کیونکہ وہ دن میں 5 بار کھانا کھاتا ہے اور اس کی خوراک میں چاول، مچھلی، گوشت، سبزی اور سوپ شامل ہوتا ہے۔
آریہ پرمانا کا اپنا وزن اس کےلئے بوجھ بن کررہ گیا ہے جہاں موٹا پے کی وجہ سے اسے چلنے پھرنے اور سانس لینے میں مشکل پیش آتی ہے اور اب یہ  چل پھر بھی نہیں سکتا۔ آریہ کے والدین کو اس کے سائز کے کپڑے لانے میں بھی بہت مشکل پیش آتی ہے اس لیے اب اسے صرف تہہ بند ہی باندھا جاتا ہے۔
آریا کے بڑھتے وزن سے پریشان والدین نے اس کا اسکول جانا  چھڑادیا ہے اور اب اس کے کھانے پینے کو بھی کنٹرول کرنا شروع کردیا ہے کیوں کہ انہیں ڈر ہے اگر ان کے بچے کا وزن اسی طرح بڑھتا رہا تو اس کو آگے مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

امریکی کمپنی کا نیند پوری کرنے پر اضافی معاوضہ دینے کا اعلان

اس اعلان کے بعد ملازمین کی صحت بہترہورہی ہےا ور وہ معیاری کام کرتے ہیں،کمپنی فوٹو: فائل
نیویارک: نیند کی کمی ہرطرح کی ملازمت پر اثر انداز ہوتی ہے اور اسی کمی کو دور کرنے کے لیے ایک امریکی کمپنی نے لوگوں کو گھر میں مکمل نیند لینے پر نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔
انشورنس کمپنی ایٹنا بھرپورنیند کے عوض اپنے صارفین کو ایک سال میں 300 ڈالر تک کی رقم ادا کرے گی۔ اس ترغیب سے ملازمیں میں  نیند پوری کرنے کا رحجان پیدا ہوگا، اس طرح لوگوں کی صحت بہتر رہے گی اور کام کا معیار بلند ہوگا اور انہیں اس عادت کا معاوضہ بھی ملے گا جب کہ  ڈاکٹروں کے مطابق کم ازکم 7 گھنٹے روزانہ کی نیند بہت ضروری ہوتی ہے۔
کمپنی کے مطابق 20 راتوں کی نیند کا معاوضہ 25 ڈالرہوگا لیکن شرط یہ ہے کہ وہ ایمانداری سے اپنی نیند مکمل کریں، فی الحال یہ اسکیم کمپنی کے ملازمین کے لیے ہے جب کہ کمپنی اپنے اسٹاف کو ورزش کرنے کے بھی پیسے ادا کرتی ہے۔
کمپنی کا ماننا ہے کہ اس ترغیب سے ان کے ملازموں کی صحت بہتر رہتی ہے اور وہ معیاری کام کرتے ہیں جو خود کمپنی کے لیے ایک بہت مفید عمل ہے۔

تھائی لینڈ میں معذور ہتھنی کو مصنوعی ٹانگ لگادی گئی


ایپ کے ذریعے پرواز کرنے والی ہوائی ٹیکسی

اس سروس کو ایئرونسی کا نام دیا گیا ہے اور اس کا مقصد رش کے اوقات میں لوگوں کو ان کی منزل تک پہنچانا ہے۔ فوٹو: بشکریہ ایئر ونسی
نیویارک: امریکا میں بااثر اور امیر افراد کے لیے ذاتی ہیلی کاپٹر ٹیکسی کی سہولت کی آزمائش اسی سال سے شروع ہوگی۔
اس سروس کوایئرونسی کا نام دیا گیا ہے اوراس کا مقصد رش کے اوقات میں لوگوں کو ان کی منزل تک پہنچانا ہے، اسے ایک ایپ کے ذریعے کنٹرول کرنا ممکن ہوگا جب کہ ایئرونسی میں اوپر کی جانب ایک ڈکٹ فین ہوگا جو اسے فکس روٹر ایئرکرافٹ ڈرون بناتے ہیں۔
کمپنی کے مطابق یہ سروس ایک دن ذاتی ہیلی کاپٹر کا متبادل بن جائے گی کیونکہ ایئرونسی ہیلی کاپٹرکم خرچ اور کم جگہ گھیرتے ہیں اورانہیں شہری ماحول کے لیے بنایا گیا ۔ اس ضمن میں اہم آزمائش کا سلسلہ اگلے ماہ شروع کیا جائے گا اور کوشش کی جائے گی کہ اسے کم سے کم خرچ میں تیار کیا جائے۔

ہیلی کاپٹر ڈیزائن کرنے والے انجینئر طارق ابراہیم کا کہنا ہے کہ حفاظتی بیلٹ باندھنے کے بعد آپ خودکار پرواز ( آٹونومس فلائٹ) کا آپشن منتخب کرسکتے ہیں، ہوائی ٹیکسی کو مرکزی نظام کی جانب سے کنٹرول کیا جائے گا۔ طارق ابراہیم کے مطابق اس وقت ہیلی کاپٹر کی پنکھڑیوں، انجنوں اور فلائٹ سسٹم کی سخت آزمائش کی جارہی ہے۔
کمپنی کے مطابق ایئرونسی میں 28 ہارس پاور کے انجن لگائے جائیں گے اور پنکھڑیوں کا گھیر 7 فٹ ہوگا، اس وقت ہیلی کاپٹر کے 2 ڈیزائن تیار کیے گئے ہیں جب کہ یہ 2017 تک امریکا میں عام دستیاب ہوں گے۔

پاکستان اسٹار نامی گھوڑے کا ایسا کارنامہ جس کی ویڈیو دنیا بھر میں وائرل ہوگئی

ویڈیو میں پاکستانی اسٹار گھوڑے کو گھردوڑ میں آخری قطار سے اچانک اول نمبر آتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ۔ فوٹو: بشکریہ ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ
ہانگ کانگ: کیا آپ نے یہ نئی ویڈیو دیکھی ہے جس میں گھڑدوڑ کے ایک مقابلےمیں پاکستان اسٹار نامی گھوڑا سب سے آخری نمبر پر نظر آرہا ہے لیکن وننگ لائن کے قریب آتے ہی گھوڑا اپنی پوری قوت کا مظاہرہ کرتے  ہوئے دیکھتے ہی دیکھتے  سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے مقابلے کا فاتح بن جاتا ہے۔  
ہانگ کانگ میں منعقدہ گِرفِن ریس میں پاک ستارہ نامی گھوڑا میتھیو چیڈوک دوڑارہے تھے جو ابتدا سے ہی آہستہ دوڑتا  اوراس کے جیتنے کا کوئی امکان نہیں تھا۔ لیکن ریس کے آخری لمحات میں ایسا لگا کہ پاکستان اسٹارکوگویا پر لگ گئے ہوں اور وہ ایک دم تمام گھوڑوں کے ساتھ آکر ان سے آگے نکل کر فاتح قرار پاتا ہے اور  اسے دیکھ کر تماشائی اور کمنٹیٹر بھی حیران رہ جاتے ہیں۔
ساؤتھ چائنا اخبار نے پاکستان اسٹار کی فتح پر لکھا  کہ اس ( گھوڑے) میں ذہن کی بجائے جسمانی صلاحیت ذیادہ تھی۔ گھڑ سوار میتھیو چیڈوک نے کہا کہ اس قسم کی دوڑوں میں عام طور پر نا تجربہ کار اور شوقیہ گھوڑے دوڑائے جاتے ہیں، گھوڑا دماغی طور پر  ریس میں اتنا موجود نہ تھا لیکن وہ ہر لمحہ اپنی قوت بڑھا کر رفتار تیز کرتا رہا۔
یہ گھوڑا جرمن نسل سے تعلق رکھتا ہے اور اس کی عمر 3 سال ہے، اسے کرم دین نامی شخص نے 60 لاکھ ہانگ کانگ ڈالر میں خریدا ہے، اس دوڑ میں وہ گھوڑے دوڑتے ہیں جنہوں نے پہلے کبھی کوئی ریس نہیں جیتی ہوتی  اور پاکستان اسٹار نے بھی اپنی دوڑ پہلی مرتبہ جیتی ہے۔ کرم دین کا تعلق پاکستان سے ہے جو بزنس مین ہیں اور گھڑدوڑ میں بھی حصہ لیتے ہیں۔

Pakistan Election 2018 View political party candidates, results

https://www.geo.tv/election/candidates