راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قتل کے 2 مجرموں کو پھانسی دے دی گئی

سانحہ آرمی پبلک اسکول کے بعد سے اب تک 450 سے زائد مجرموں کو سزائے موت دی جاچکی ہے۔ فوٹو: فائل
راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں قید قتل کے دو مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید قتل کے دو مجرموں طاہر حسین اور چن زیب کو پھانسی دے دی گئی۔ مجرموں نے 2003 میں راولپنڈی کے علاقے صادق آباد میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر 2 افراد کو قتل کردیا تھا۔ پھانسی دینے کے بعد دونوں مجرموں کی میتیں ورثا کے حوالے کر دی گئی۔
واضح رہے کہ 16 سمبر 2014 کو پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر حملے کے بعد سے اب تک 450 سے زائد مجرموں کو سزائے موت دی جاچکی ہے۔
Subscribe to:
Comments (Atom)
Pakistan Election 2018 View political party candidates, results
https://www.geo.tv/election/candidates
-
:اسلام آباد وزیراعظم نواز شریف نے مردان یونیورسٹی میں طالب علم کے قتل پراظہارافسوس کرتے ہوئے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والے والوں کے سات...















































