کھردری سطح والے سیاہ سلیکان پر مشتمل یہ شمسی پینل زیادہ روشنی جذب کرنے کی خصوصی صلاحیت رکھتے ہیں۔



اوساکا: جاپان میں اوساکا یونیورسٹی کے ماہرین نے ایک خاص تکنیک کی مدد سے کھردری سطح والے شمسی پینل (سولر پینل) تیار کرلیے ہیں جن کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ مستقبل میں تجارتی پیمانے پر ان کی تیاری نہ صرف کم خرچ رہے گی بلکہ وہ کارکردگی میں بھی موجودہ شمسی پینلوں کے مقابلے میں کہیں آگے ہوں گے۔
ان شمسی پینلوں کی زیادہ کارکردگی کا مطلب یہ ہے کہ کم رقبے والے پینل سے زیادہ بجلی بنائی جاسکے گی۔ حیرت انگیز طور پر کھردرے سولر پینلوں سے بجلی کی بہتر پیداوار کا اصول بہت سادہ ہے: ہموار سطح سے زیادہ روشنی منعکس ہوتی ہے جبکہ کھردری سطح میں روشنی جذب کرنے کی صلاحیت زیادہ ہوتی ہے۔
کسی بھی سولر پینل کی کارکردگی کا انحصار جہاں اس میں استعمال کیے گئے مادّے پر ہوتا ہے وہیں اس میں روشنی جذب کرنے کی صلاحیت بھی خصوصی اہمیت رکھتی ہے کیونکہ وہ خود پر پڑنے والی روشنی کی جتنی زیادہ مقدار جذب کرے گا، اتنی ہی زیادہ بجلی بنانے کے قابل بھی ہوگا۔ اسی لیے شمسی سیل کو زیادہ روشنی جذب کرنے کے قابل بنانے کےلیے انہیں اضافی انتظامات کی (عموماً ایک خاص کوٹنگ کی شکل میں) لازماً ضرورت پڑتی ہے۔
یہی بات مدنظر رکھتے ہوئے اوساکا یونیورسٹی میں ہیراکو کوبایاشی اور ان کے ساتھیوں نے خالص سلیکان سے شمسی سیل کی تیاری کے دوران اس کی اگلی اور پچھلی، دونوں سطحوں پر مائیکرومیٹر جسامت والے چھوٹے چھوٹے ابھاروں کا اضافہ کردیا۔
ماضی میں ماہرین کا یہی ریسرچ گروپ انتہائی سیاہ سلیکان پر مشتمل شمسی سیل تیار کرچکا ہے جو کارکردگی میں موجودہ سولر سیلز سے بہتر ہیں؛ اور انہیں تجارتی پیداوار کے پیمانے تک پہنچانے کی کوششیں جاری ہیں۔
اپنی اسی کامیابی کو آگے بڑھاتے ہوئے کوبایاشی اور ان کی ٹیم نے انتہائی سیاہ شمسی سیل تیار کرتے دوران اس کی سطح پر خردبینی گڑھوں کا اضافہ بھی کردیا، یعنی اسے خاص انداز میں کھردرا کردیا تاکہ وہ اضافی روشنی جذب کرے اور زیادہ مقدار میں بجلی بھی بنا سکے۔
اس تبدیلی کی وجہ سے شمسی سیلوں کی تیاری میں مہنگی اضافی کوٹنگ کی ضرورت ختم ہوگئی ہے یعنی ان کی تیاری بھی خاصی کم خرچ ہوگئی ہے۔ علاوہ ازیں تجربات میں ان شمسی سیلوں نے بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
کوبایاشی نے امید ظاہر کی ہے کہ بلند کارکردگی والے یہ شمسی پینل مستقبل میں سورج کی روشنی سے بجلی کے حصول کو بہتر بنائیں گے اور اسے دیگر ذرائع توانائی کے مقابلے پر لاسکیں گے۔

NEW CABANIT

اسلام آباد: 
ایوان صدرمیں نئی وفاقی کابینہ کی تقریب حلف برداری منعقد ہوئی جس میں صدرمملکت ممنون حسین نے وفاقی کابینہ سے عہدوں کا حلف لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نوازشریف کی کابینہ میں 20 وفاقی وزرااور9 وزیرمملکت تھے لیکن وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی کابینہ کےارکان کی تعداد 47 ہے جن میں 28 وفاقی وزرا اور 19 وزیر مملکت ہیں لیکن ان میں سے 4 ارکان حلف نہیں لے سکے، گزشتہ کابینہ کے انتہائی موثر ترین وزیرچوہدری نثارموجودہ کابینہ میں شامل نہیں، موجودہ کابینہ میں جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے وزرا کی تعداد 8 ہے جن میں سے 3 مسلم لیگ ( ن )  کی گزشتہ کابینہ میں بھی شامل تھے۔
نئی کابینہ کی تشکیل کے ساتھ ہی کئی وزارتوں کو توڑ جب کہ کئی کو یکجا کردیا گیا ہے۔ ٹیکسٹائل کی الگ وزارت ختم کرکےاسے تجارت کے ساتھ منسلک کردیا گیا ہے، پوسٹل سروسز کو مواصلات سے الگ کرکےعلیحدہ وزارت بنا دیا گیا ہے جب کہ وزارت پانی و بجلی کو بھی 2 حصوں میں تقسیم کردیا گیا ہے۔ پٹرولیم اور توانائی کو ملا کر نئی وزارت توانائی بنادی گئی ہے۔

قانون ہاتھ میں لینے والوں کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے،وزیراعظم

:اسلام آبادوزیراعظم نواز شریف نے مردان یونیورسٹی میں طالب علم کے قتل پراظہارافسوس کرتے ہوئے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے۔

وزیراعظم نوازشریف نے مردان یونیورسٹی میں طالب علم کے قتل پراظہارافسوس کرتے ہوئے کہا کہ مردان یونیورسٹی واقعے پرافسردہ ہوں، یونیورسٹی کے بے حس ہجوم میں طالب علم کے قتل پربے حد دکھ ہوا، ریاست قانون کوہاتھ میں لینے والوں کوکسی صورت برداشت نہیں کرے گی۔
وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ کوئی باپ اپنے بیٹے کو اس خوف سے تعلیم سے محروم نہ کرے کہ اس کی لاش واپس آئے گی، پوری قوم اس جرم کی مذمت میں متحد ہو، قانون ہاتھ میں لینے والوں کیساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے۔ وزیر اعظم نے واقعے کے ذمہ داروں کی گرفتاری کے لئے پولیس کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ قوم برداشت اورقانو ن کی حکمرانی کے فروغ کے لئے اتحاد کا مظاہرہ کرے۔
دوسری جانب مریم نواز نے بھی مردان یونی ورسٹی میں پیش آنے والے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مشال خان کو قتل کیے جانے کی ویڈیو دیکھ کر صدمہ پہنچا، مشتعل ہجوم کا خود منصف بننا ذہنی تنزلی اورپستی کاعکاس ہے۔

پاکستان میں اب دہشت گردوں کا کوئی نیٹ ورک نہیں، چوہدری نثار

افغانستان دوست اور ہمسایہ ملک ہے اس کا احترام کرتے ہیں، وزیر داخلہ  فوٹو: فائل
افغانستان دوست اور ہمسایہ ملک ہے اس کا احترام کرتے ہیں، وزیر داخلہ فوٹو: فائل
طور خم: وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اب دہشت گردوں کا کوئی نیٹ ورک نہیں اور افغانستان کسی اور کے کہنے پر پاکستان سے تعلقات خراب نہ کرے۔
 طور خم بارڈر کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ افغانستان دوست اور ہمسایہ ملک ہے اس کا احترام کرتے ہیں لہذا کسی اور کے کہنے پر پاکستان سے تعلقات خراب نہ کرے، 30 سال افغانوں کی مہمان نوازی کی اور اگر افغانیوں پر آئندہ بھی مشکل وقت آیا تو ہم بھر پورساتھ دیں گے لہذا افغان حکومت ہمارے رشتے کا مکمل پاس کرے، افغانستان کا دشمن ہمارا دشمن ہے اور پاکستان کا امن افغانستان کے امن سے مشروط ہے لہذا  افغانستان کو چاہیے کہ اب دشمن کے گھر جا کر نہ بیٹھے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ دنیا میں دہشت گردی کا گراف بڑھ رہاہے لیکن پاکستان میں کم ہوگیا ہے اور اب پاکستان میں دہشت گردوں کا کوئی نیٹ ورک موجود نہیں، ضرب عضب کے باعث زیادہ تر دہشت گرد مارے گئےاور باقی بھاگ گئے تاہم دہشت گردی کی جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی جب کہ گزشتہ 3 سالوں میں حکومت کی کارکردگی سے بہتری آئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں اطراف میں لوگ امن چاہتے ہیں، پاک افغان بارڈر چوبیس سو کلومیٹرطویل ہے اس کی چوکیداری سب پر فرض ہے، افغانستان سے دہشت گرد عام لوگوں کے ساتھ آکر ہم پرحملےکرتے ہیں، ہمیں نہ صرف انہیں کنٹرول اور مانیٹر کرنا ہے بلکہ بارڈر مینجمنٹ کو بھی ٹھیک سے چلانا ہے، گزشتہ 6 مہینوں میں کافی بہتری آئی ہے اور اس کا سہرا پاک فوج کو جاتا ہے، سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے قیام امن میں کلیدی کردار ادا کیا اور ان کے اچھے کاموں کوہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
چوہدری نثار نے کہا کہ فاٹا اصلاحات میں تاخیر ہوئی لیکن یہ جلد مکمل کی جائیں گی،فاٹا اصلاحات پر نہ صرف مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات بلکہ قبائل کے تحفظات بھی دور کئے جائیں گے اور قبائلی روایات کو نقصان نہیں پہنچے گا جب کہ سی پیک میں فاٹا کا بھی حصہ ہوگا۔

وزیراعظم کی نااہلی کا ریفرنس مسترد، عمران خان کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا گیا


(ن)لیگ کے رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز اور طلال چوہدری نے عمران خان کی نا اہلی سے متعلق ریفرنس دائر کیا تھا۔ فوٹو:فائل
 اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی سے متعلق تمام ریفرنس مسترد کردیئے جب کہ عمران خان اور جہانگیر ترین کی نا اہلی سے متعلق ریفرنسز الیکشن کمیشن کو بجھوا دیئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزیراعظم نواز شریف کی نا اہلی سے متعلق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد، پاکستان تحریک انصاف اور سابق ایم این اے عمر فاروق کی جانب سے دائر تمام ریفرنس مسترد کر دیئے ہیں جب کہ اسپیکر  نے محمود خان اچکزئی کی نا اہلی سے متعلق ریفرنس بھی مسترد کردیا ہے ۔
دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی نے مسلم لیگ(ن) کے رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز اور طلال چوہدری کی جانب سےعمران خان کی نا اہلی سے متعلق دائر کیا گیا ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا جب کہ جہانگیرترین کی بھی نااہلی سے متعلق ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوادیا گیا۔


سندھ حکومت کا ایم کیوایم کے مزید 32 غیرقانونی دفاتر مسمار کرنے کا فیصلہ

3 روز کے اندر اب تک ایم کیو ایم کے 190 دفاتر کو سیل کیا جاچکا ہے،پولیس فوٹو: ایکسپریس
کراچی: سندھ حکومت نے متحدہ قومی موومنٹ کے اسکول، پارکس اور واٹر بورڈ کی زمین پر قائم مزید 32 غیر قانونی دفاتر کو مسمار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق متحدہ قائد کی جانب سے 22 اگست کو پاکستان مخالف تقریر کے بعد سے ایم کیو ایم کے خلاف کراچی سمیت دیگر شہروں میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کریک ڈاؤن جاری ہے اور اب تک متعدد رہنماؤں سمیت درجنوں کارکنوں کی گرفتاری بھی عمل میں آچکی ہے جب کہ بیشتر دفاتر کو بھی سیل کردیا گیا ہے تاہم اب سندھ حکومت نے سرکاری اراضی پر قائم غیر قانونی 32 دفاتر کو مسمار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Pakistan Election 2018 View political party candidates, results

https://www.geo.tv/election/candidates