اڈیالہ جیل کی فضائی نگرانی، نواز شریف اور مریم کو احتیاط کا مشورہ

نوازشریف اور مریم کی سیکیورٹی کے لیے 6،6اہلکار مقرر، عدالتی فیصلے پرخاص تاثرکااظہارنہیں کیا فوٹوفائل
نوازشریف اور مریم کی سیکیورٹی کے لیے 6،6اہلکار مقرر، عدالتی فیصلے پرخاص تاثرکااظہارنہیں کیا فوٹوفائل
 راولپنڈی:  ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت سے سزا سنائے جانے کے بعدسنٹرل جیل اڈیالہ میں قید سابق وزیراعظم  نواز شریف کی سیکیورٹی یقینی بنانے اور دیگر انتظامی امورکیلیے تعینات سپرنٹنڈنٹ کی سربراہی میں محکمہ جیل کی ٹیم کوکمرہ الاٹ کردیا گیا ہے یہ کمرہ اسی کمپاؤنڈ میں ہے جہاں نوازشریف کوبطور قیدی رکھا گیا ہے۔
سابق وزیراعظم کی سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے،انہیں کھانا اور دیگر اشیائے خورو نوش ایس او پی کے مطابق باقاعدہ چیک کرکے فراہم کی جا رہی ہیں۔ سابق وزیراعظم کی سیکیورٹی بڑھانے کے ساتھ ساتھ جیل کی فضائی نگرانی بھی شروع کردی گئی ہے۔ سیکیورٹی حکام نے ہیلی کاپٹر سے جیل کے مختلف حصوں کا فضائی معائنہ کیا ۔ نوازشریف اورمریم نوازکو سیکیورٹی یقینی بنانے کیلیے جیل کھلنے اور بند ہونے کے دوران محتاط رہنے کا کہاگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم منگل کو قدرے مطمئن دکھائی دیے اورہائیکورٹ میں اپیلیں جولائی کے آخری ہفتے سننے کی اطلاع پر بھی کسی خاص تاثرکااظہارنہیں کیا۔
سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نوازکو جیل میں4 دن اور 5 راتیں ہوگئی ہیں۔ نوازشریف اورکیپٹن صفدرکوتو جیل میں بی کلاس مل گئی ہے تاہم مریم نواز خواتین وارڈ میں عام قیدی ہیں۔ نواز شریف کی سیکیورٹی اور دیگرانتظامی معاملات کیلیے سپرنٹنڈنٹ ملک صفدرکی سربراہی میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد لیاقت اور 4 اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹس پر مشتمل ٹیم مختلف شفٹوں میں24 گھنٹے ڈیوٹی کرتی ہے۔ نوازشریف کاکمپاؤنڈ پہلے ہی دیگر جیل اور بیرکس سے الگ تھلگ ہے۔ نواز شریف،کیپٹن (ر) صفدراور مریم نوازکو اسی کمپاؤنڈکے اندرکمبائنڈ کچن میں تیارکیا جانے والا کھانا، چائے وغیرہ فراہم کی جا رہی ہے۔ کھانے کیلیے وہاں لائی جانے والی اشیا کو پہلے اورکھانا تیار ہونے کے بعدچیک کیا جاتا ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ سابق وزیراعظم نے منگل کے روز بھی ناشتے میں جوس، بریڈ اور تازہ پھل لیے جبکہ دن کے کھانے میں سبزی کا سالن سادہ روٹی کے ساتھ کھایا جبکہ سہ پہرکو چائے اور شوگر فری بسکٹ دیے گئے۔ گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) لائرز ونگ کے وکلاء راحیل اختر ایڈوکیٹ اور مرزا طارق کی قیادت میں اڈیالہ جیل پہنچے، اسی طرح سینیٹر نزہت صادق کی سربراہی میں 25 کے قریب خواتین کارکنان جبکہ راولپنڈی سے صوبائی سیٹ پر امیدوار چوہدری سرفراز افضل بھی ملاقات کیلیے آئے لیکن اجازت نہیں ملی۔ یہ تمام افراد گلدستے جیل کے باہر رکھ کر وہاں سے روانہ ہوگئے۔ اڈیالہ جیل انتظامیہ نے موقف اپنایا ہے کہ نیب قیدیوں سے ملاقات کیلیے جمعرات کا دن مقرر ہے۔ اس لیے نواز شریف سے ملاقات کے خواہشمند جمعرات کو آسکتے ہیں۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق نواز شریف کی سیکیورٹی پر6 اہلکار تعینات ہیں اور ان کے ساتھ ایک مشقتی کام کررہا ہے۔
مریم نواز کی سیکیورٹی پر بھی خاتون ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سمیت 6 خواتین اہلکار تعینات ہیں۔ سیکیورٹی حکام نے نواز شریف کے مشقتی پر بھی گہری نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ نواز شریف اور مریم نوازکو مہیا کیے جانے والے کھانے اور پانی کی نگرانی خود جیل سپرنٹنڈنٹ کریںگے۔

’’تبدیلی‘‘ آتے دیکھ کروقار یونس نے لہجہ بدل لیا

انسان کو سوچ سمجھ کر بولنا چاہیے،قوم کو غیر تعلیم یافتہ کہنا چھوڑ دیں،وقار
 فوٹو: رائٹرز/فائل
انسان کو سوچ سمجھ کر بولنا چاہیے،قوم کو غیر تعلیم یافتہ کہنا چھوڑ دیں،وقار فوٹو: رائٹرز/فائل
 لاہور:  ’’تبدیلی‘‘ آتے دیکھ کروقار یونس نے لہجہ بدل لیا سابق کپتان نے2سال پرانے انٹرویوکی بنیاد پرچیئرمین پی سی بی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 2سال قبل برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں نجم سیٹھی نے ٹیم سلیکشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’ملک میں ٹیلنٹ ختم ہونے کے حوالے سے شاہد آفریدی نے درست ہی کہا ہے ،مسئلہ پاکستانی معاشرے کا ہے، سارا ملک ہی ایسا ہے۔ کوئی ڈسپلن نہیں، ہر کوئی شارٹ کٹ کی تلاش میں ہے، تعلیم یافتہ لوگوں کی بھی کمی ہے،انتہائی باصلاحیت ہونے کے باوجود عمراکمل اور احمد شہزاد باہر بیٹھے ہیں کیونکہ کوچ کے ساتھ نہیں چل سکتے، دنیا میں کہیں ایسی چیزیں نہیں ہوتیں، ہمارے ہاں نظر آتی ہیں۔‘‘ اب طویل عرصے بعد سابق ہیڈ کوچ وقار یونس نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر نجم سیٹھی کے انٹرویو کا ویڈیو لنک شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ ’’انسان کو سوچ سمجھ کر بولنا چاہیے، قوم کو غیر تعلیم یافتہ کہنا چھوڑ دیں، ہم کئی تعلیم یافتہ لوگوں سے بہتر ہیں، پاکستان میں بہت ٹیلنٹ ہے۔ اس کی قدر کریں اور عزت دیں۔‘‘
ذرائع کے مطابق پاکستان میں الیکشن ہونے والے ہیں، حکومت کی تبدیلی کا امکان نظر آرہا ہے،ان حالات میں وقار یونس نے سابقہ اسکور سیٹ کرنے کیلیے یہ ٹویٹ کی، اس حوالے سے شائقین کی جانب سے دلچسپ تبصرے دیکھنے میں آئے، ایک صارف کا کہنا تھا کہ اگر عمراکمل اور احمدشہزاد میں بورڈکو ٹیلنٹ نظر آتا تھا تو اب کیوں نکالا،اب تو کوچ غیرملکی ہے، دوسرے کا خیال تھا کہ وقار یونس کے اتنی دیر سے پاکستانیوں کی محبت کیوں جاگی۔
ح رہے آسٹریلوی خاتون سے شادی کے بعد وقار یونس اب آسٹریلیا کے یں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کا وفاقی دارالحکومت سے تمام تجاوزات ہٹانے کا حکم

 
  •  

    اسلام آباد ہائی کورٹ کا وفاقی دارالحکومت سے تمام تجاوزات ہٹانے کا حکم
    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں تجاوزات کےخلاف درخواستوں پرسماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی ۔اس موقع پر جسٹس شوکت عزیزصدیقی نے شہرسے تجاوزات کے خاتمے کے احکامات جاری کیے اور ریمارکس دیئے کہ ایف8کا فٹبال گراؤنڈ خالی کرانے کے لئے کمیٹی بنادی جائے۔عدالت نے اسلام آباد ڈسٹرکٹ اورہائیکورٹ بارایسوسی ایشن کے عہدیداران کوطلب کرتے ہوئے سی ڈی اے کو شہر سے تمام تجاوزات ہٹانے کا حکم دے دیا۔

    مریم نواز کو اڈیالہ جیل سے سہالہ ریسٹ ہاؤس منتقل کرنے کا فیصلہ

    مریم نواز 5 روز گزرنے کے بعد بھی خود کو جیل کے ماحول میں ڈھال نہیں پائیں فوٹو: فائل
    مریم نواز 5 روز گزرنے کے بعد بھی خود کو جیل کے ماحول میں ڈھال نہیں پائیں فوٹو: فائل
     راولپنڈی: ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ مریم نواز کو اڈیالہ جیل سے سہالہ ریسٹ ہاؤس منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
    ایکسپریس نیوز کے مطابق مریم نواز کو آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اڈیالہ جیل سے سہالہ ریسٹ ہاؤس منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سہالہ ریسٹ ہاؤس کو پہلے سے سب جیل قرار دیدیا گیا ہے اور اس کی سیکیورٹی کو بھی ہائی الرٹ کر دیاگیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی جیل سے ریسٹ ہاؤس منتقلی کا فیصلہ سیکیورٹی خدشات کے باعث کیا گیا ہے۔
    دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز 5 روز گزرنے کے بعد بھی خود کو جیل کے ماحول میں ڈھال نہیں پائیں، انہوں نے جیل حکام سے مچھروں اور صفائی ستھرائی سے متعلق شکایات کی ہیں جب کہ وہ جیل میں بنے کھانے سے ہر ممکن حد تک اجتناب کررہی ہیں۔

    مریم نواز کو اڈیالہ جیل سے سہالہ ریسٹ ہاؤس منتقل کرنے کا فیصلہ

    مریم نواز 5 روز گزرنے کے بعد بھی خود کو جیل کے ماحول میں ڈھال نہیں پائیں فوٹو: فائل
    مریم نواز 5 روز گزرنے کے بعد بھی خود کو جیل کے ماحول میں ڈھال نہیں پائیں فوٹو: فائل
     راولپنڈی: ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ مریم نواز کو اڈیالہ جیل سے سہالہ ریسٹ ہاؤس منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
    ایکسپریس نیوز کے مطابق مریم نواز کو آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اڈیالہ جیل سے سہالہ ریسٹ ہاؤس منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سہالہ ریسٹ ہاؤس کو پہلے سے سب جیل قرار دیدیا گیا ہے اور اس کی سیکیورٹی کو بھی ہائی الرٹ کر دیاگیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی جیل سے ریسٹ ہاؤس منتقلی کا فیصلہ سیکیورٹی خدشات کے باعث کیا گیا ہے۔
    دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز 5 روز گزرنے کے بعد بھی خود کو جیل کے ماحول میں ڈھال نہیں پائیں، انہوں نے جیل حکام سے مچھروں اور صفائی ستھرائی سے متعلق شکایات کی ہیں جب کہ وہ جیل میں بنے کھانے سے ہر ممکن حد تک اجتناب کررہی ہیں۔

    ملتان سے عوامی نیشنل پارٹی کی پہلی خاتون امیدوار کا ووٹرز کو قائل کرنے کاانوکھا انداز

    ملتان سے عوامی نیشنل پارٹی کی پہلی خاتون امیدوار کا ووٹرز کو قائل کرنے کاانوکھا انداز
    ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن)عام انتخابات 2018کی تیاریاں اپنے عروج پر ہیں اور امیدوار اپنے ووٹرز کو قائل کرنے کے لئے ہر حربہ استعمال کررہے ہیں۔ جس کے لیے سیاسی جماعتوں کے امیدواروں نے انتخابی مہم کے لیے نرالے انداز کا انتخاب کیا ہے ایسے میں ملتان سے عوامی نیشنل پارٹی کی پہلی امیدوار نوشین جتوئی نے بھی منفرد اندازاپنا یا ہے ۔نوشین جتوئی موٹر سائیکل چلا کر انتخابی مہم کے لیے سڑکوں پر نکلتی ہیں اور حلقے کے عوام سے ملاقاتیں کر کے انہیں ووٹ دینے کے لیے قائل کرتی ہیں۔
    واضح رہے کہ عوامی نیشنل پارٹی نے ملتان میں پہلی مرتبہ انٹری دی ہے اور قومی اسمبلی کی نشست این اے 155 سے نوشین جتوئی کو پارٹی ٹکٹ دیا اور 3 بچوں کی والدہ نوشین پیشے کے لحاظ سے وکیل ہیں لیکن وہ قومی اسمبلی میں جا کر لوگوں کے حق کے لئے ان کی مضبوط آواز بننا چاہتی ہیں۔

    اڈیالہ جیل میں نواز شریف سے وکیل خواجہ حارث کو بھی ملنے سے روک دیا گیا

    نیب ٹرائل منتقلی کی درخواست کے فیصلے تک احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوں گے، وکیل خواجہ حارث فوٹو:فائل
    نیب ٹرائل منتقلی کی درخواست کے فیصلے تک احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوں گے، وکیل خواجہ حارث فوٹو:فائل
     اسلام آباد: نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے نیب ٹرائل منتقلی کیدرخواست کے فیصلے تک احتساب عدالت میں پیش نہ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اپنے موکل سے ملنے نہیں جارہا۔
    احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی سماعت کی۔ نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے جج محمد بشیر سے کہا کہ آپ ان ریفرنسز پر سماعت نہ کریں، جج محمد بشیر نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کو اس بارے میں خط لکھ دیا ہے تاہم کیس کی منتقلی میرا اختیار نہیں۔
    خواجہ حارث نے کہا کہ آپ اپنے ضمیر کے مطابق دیکھیں، کیا آپ کو یہ کیس سننے چاہئیں، انصاف نہ صرف ہونا چاہئے بلکہ ہوتا ہوا نظر بھی آنا چاہیے۔
    جج محمد بشیر نے کہا کہ آپ نے ٹرائل منتقلی کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دی تھی اس کا کیا بنا؟۔ خواجہ حارث نے کہا گزشتہ روز پراسیکیوٹرز میں سے کوئی بھی ہائیکورٹ میں نہیں تھا، جب تک ٹرائل منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ نہیں ہوتا ہم کارروائی کا حصہ نہیں بنیں گے، آپ نے جو حکم کرنا ہے کردیں۔
    نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر نے کہا کہ خواجہ حارث نے سپریم کورٹ میں بھی معاملہ اٹھایا تو سپریم کورٹ نے متعلقہ فورم پر جانے کا کہا، اس وقت تک ریفرنسز کی کارروائی آگے بڑھانے پر کوئی حکم امتناع نہیں ہے، مناسب ہوگا جن جج صاحب نے پورا کیس سنا وہی آگے بڑھائیں۔
    جج محمد بشیر نے خواجہ حارث سے استفسار کیا کہ جیل ٹرائل پر آپ کیا کہیں گے، یہ اتنا آسان نہیں کہ یہاں سے اٹھیں اور جیل میں ٹرائل شروع کر دیں، وکلائے صفائی، گواہوں اور جج کیلئے جیل میں جانے کا کیا طریقہ ہوگا۔
    خواجہ حارث نے کہا کہ جیل ٹرائل کے نوٹیفکیشن کا مقصد ہمیں معلوم ہے کہ الیکشن سے پہلے کوئی نوازشریف کو دیکھ یا سن نہ سکے، دو دن سے کوشش کررہا ہوں، نوازشریف تک رسائی نہیں دی جارہی۔
    عدالت نے العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت الیکشن کے بعد 30 جولائی تک ملتوی کردی۔
    واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے پہلے نواز شریف کے جیل ٹرائل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا تھا تاہم آج کے اجلاس میں اسے منسوخ کرکے سماعت پہلے کی طرح کھلی عدالت میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    Pakistan Election 2018 View political party candidates, results

    https://www.geo.tv/election/candidates