مائنس نوازشریف کی کوشش بھی ناکامی سے دوچار ہوگی: مریم اورنگزیب

مائنس نوازشریف کی کوشش بھی ناکامی سے دوچار ہوگی: مریم اورنگزیب

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ (ن)کی رہنما او ر سابق وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ کابینہ نے نواز شریف کا جیل میں ٹرائل کا فیصلہ واپس لے لیا ہے،مائنس نوازشریف کی کوشش بھی ناکامی سے دوچار ہوگی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہناتھا کہ شہبازشریف کو روزانہ طلب کیا جارہا ہے جبکہ نوازشریف نے ایک پیسے کی کرپشن نہیں کی،نوازشریف کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جارہا ہے لیکن مائنس نوازشریف کی کوشش بھی ناکامی سے دوچار ہوگی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کابینہ نے جیل میں ٹرائل کا فیصلہ واپس لے لیا ہے جو خوش آئند ہے ،25 جولائی کو ووٹر گھروں سے نکلے گا اور شیر پر مہر لگائے گا ،عوام کی عدالت کا فیصلہ آنے والا ہے۔

دنیا بھر کے ایئرپورٹس سے چند دلچسپ مناظر


ایئرپورٹ پر عجیب و غریب مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں (فوٹو: انٹرنیٹ)
ایئرپورٹ پر عجیب و غریب مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں (فوٹو: انٹرنیٹ)
پیرس: دنیا کے مصروف ترین بین الاقوامی ایئرپورٹس پر زندگی کا ہر رنگ دیکھا جاسکتا ہے اور یہاں ہر گھنٹے بہت دلچسپ واقعات پیش آتے ہیں۔
ذیل کی تصاویر اپنی زبان خود بولتی دکھائی دیتی ہیں جنہیں دنیا بھر میں مسافروں نے بروقت عکس بند کرلیا ہے۔ ان میں سے کئی تصاویر اتنی مضحکہ خیز ہیں کہ انہیں دیکھتے ہی چہرے پر مسکراہٹ آجاتی ہے۔
مصروف ایئرپورٹ کی سرگرمیاں بہت تھکا دینے والی ہوتی ہیں، بالخصوص سیکیورٹی سے گزرتے وقت مسافر زیادہ گھبراہٹ کا شکار ہوتے ہیں اور اسی دوران ان سے عجیب و غریب حرکات سرزد ہوتی ہیں۔
ذیل میں چند ایسی ہی حرکات موجود ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہلوگ گھبراہٹ میں کیا کچھ کر گزرتے ہیں:

اسلام آباد میں ہفتہ وار بازار میں آگ لگنے سے سیکڑوں دکانیں خاکستر

 آگ بھجانے کے لیے پاک بحریہ  اور ریسکیو1122 سے بھی مدد لی گئی، فوٹو : اے پی پی
آگ بھجانے کے لیے پاک بحریہ اور ریسکیو1122 سے بھی مدد لی گئی، فوٹو : اے پی پی
اسلام آباد: پشاور موڑ کے قریب واقع ہفتہ وار بازار میں آگ لگنے سے سیکڑوں دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں پشاور موڑ کے قریب واقع ہفتہ وار بازار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے سیکڑوں دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا۔
آگ بجھانے کے لیے سی ڈی اے کے فائر ٹینڈرز کے علاوہ پاک بحریہ اور راولپنڈی کی انتظامیہ سے بھی مدد حاصل کی گئی اور کئی گھنٹوں کی جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔
سی ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات کا تعین ابھی تک نہیں کیا جاسکا، آج ہفتہ وار بازار بند تھا، اس لئے فی الحال کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور اب کولنگ کا عمل جاری ہے۔

وفاقی کابینہ کا اجلاس،ڈیمز کیلئے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کی منظوری

وفاقی کابینہ کا اجلاس،ڈیمز کیلئے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کی منظوری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی کابینہ نے ڈیمز کیلئے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم جسٹس (ر)ناصر الملک کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری داخلہ نے امن وامان اورالیکشن کی صورتحال پربریفنگ دی۔

ضرور پڑھیں:نواز شریف اور شہباز شریف کے بیانیے میں اختلاف بالآخر سامنے آ گیا، مریم نواز کی میڈیا ٹیم کیساتھ کیا سلوک کیا گیا؟ ایسی خبر آ گئی کہ کوئی تصور بھی نہ کر سکتا تھا

اعلامیہ کے مطابق نگران ارکان وفاقی کابینہ کاایک ماہ کی تنخواہ ڈیم فنڈزمیں دینے کافیصلہ کیا ہے جبکہ گریڈ 17سے 22 تک کے افسران کی 2دن کی تنخواہ ڈیم فنڈزمیں دی جائےگی،اعلامیہ کے مطابق گریڈایک سے16 تک کے ملازمین ایک دن کی تنخواہ فنڈزمیں دیں گے۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان کی ڈیمزکی تعمیر کیلئے فنڈ ریزنگ مہم جاری ہے جس میں قوم بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں اور اب تک کروڑوں جمع ہو چکے ہیں

(ن) لیگ جس مقام پر کھڑی ہے یہ اس کی اپنی غلطیوں کا نتیجہ ہے، چوہدری نثار


دعا ہے اللہ نوازشریف کی مشکلات کم کرے، سابق وزیر داخلہ ۔ فوٹو : فائل
دعا ہے اللہ نوازشریف کی مشکلات کم کرے، سابق وزیر داخلہ ۔ فوٹو : فائل
فتح جنگ: سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) آج جس مقام پر کھڑی ہے یہ اس کی اپنی غلطیوں کا نتیجہ ہے، دعا ہے اللہ نواز شریف کی مشکلات کم کرے۔
فتح جنگ روڈ پر انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ آج مسلم لیگ (ن) جس مقام پر کھڑی ہے اس میں اس کی اپنی غلطیاں شامل ہیں، اب بھی کہتا ہوں عدلیہ سے محاذ آرائی کے بجائے انصاف مانگا جائے۔ انہوں نے کہا کہ میرا نواز شریف سے 35 سال سے تعلق ہے لیکن لوگوں نے نواز شریف کے کان بھرے کہ نثار صحیح مشورے نہیں دے رہا تاہم میری دعا ہے کہ اللہ نواز شریف کی مشکلات کم کرے۔
سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا میں کسی جماعت کے ٹکٹ کا محتاج نہیں، ساری زندگی ٹکٹ کے لیے درخواست نہیں دی اس بار کیوں دیتا؟ میں ایک بار تھوک لوں پھر چاٹتا نہیں، چاروں نشستوں پر آزاد امیدوار کی حیثیت سے کامیابی حاصل کروں گا۔
چوہدری نثار نے ملک کی اقتصادی صورتحال پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی اقتصادی صورتحال تشویش ناک حد تک خراب ہو چکی ہے، موجودہ صورتحال کا مقابلہ قومی اتحاد سے ممکن ہے جس کا دور دور تک کوئی امکان نہیں۔

Pakistan Election 2018 View political party candidates, results

https://www.geo.tv/election/candidates