اسلام آباد ہائی کورٹ کا وفاقی دارالحکومت سے تمام تجاوزات ہٹانے کا حکم

  •  

    اسلام آباد ہائی کورٹ کا وفاقی دارالحکومت سے تمام تجاوزات ہٹانے کا حکم
    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں تجاوزات کےخلاف درخواستوں پرسماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی ۔اس موقع پر جسٹس شوکت عزیزصدیقی نے شہرسے تجاوزات کے خاتمے کے احکامات جاری کیے اور ریمارکس دیئے کہ ایف8کا فٹبال گراؤنڈ خالی کرانے کے لئے کمیٹی بنادی جائے۔عدالت نے اسلام آباد ڈسٹرکٹ اورہائیکورٹ بارایسوسی ایشن کے عہدیداران کوطلب کرتے ہوئے سی ڈی اے کو شہر سے تمام تجاوزات ہٹانے کا حکم دے دیا۔

    مریم نواز کو اڈیالہ جیل سے سہالہ ریسٹ ہاؤس منتقل کرنے کا فیصلہ

    مریم نواز 5 روز گزرنے کے بعد بھی خود کو جیل کے ماحول میں ڈھال نہیں پائیں فوٹو: فائل
    مریم نواز 5 روز گزرنے کے بعد بھی خود کو جیل کے ماحول میں ڈھال نہیں پائیں فوٹو: فائل
     راولپنڈی: ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ مریم نواز کو اڈیالہ جیل سے سہالہ ریسٹ ہاؤس منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
    ایکسپریس نیوز کے مطابق مریم نواز کو آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اڈیالہ جیل سے سہالہ ریسٹ ہاؤس منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سہالہ ریسٹ ہاؤس کو پہلے سے سب جیل قرار دیدیا گیا ہے اور اس کی سیکیورٹی کو بھی ہائی الرٹ کر دیاگیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی جیل سے ریسٹ ہاؤس منتقلی کا فیصلہ سیکیورٹی خدشات کے باعث کیا گیا ہے۔
    دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز 5 روز گزرنے کے بعد بھی خود کو جیل کے ماحول میں ڈھال نہیں پائیں، انہوں نے جیل حکام سے مچھروں اور صفائی ستھرائی سے متعلق شکایات کی ہیں جب کہ وہ جیل میں بنے کھانے سے ہر ممکن حد تک اجتناب کررہی ہیں۔

    ملتان سے عوامی نیشنل پارٹی کی پہلی خاتون امیدوار کا ووٹرز کو قائل کرنے کاانوکھا انداز

    ملتان سے عوامی نیشنل پارٹی کی پہلی خاتون امیدوار کا ووٹرز کو قائل کرنے کاانوکھا انداز
    ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن)عام انتخابات 2018کی تیاریاں اپنے عروج پر ہیں اور امیدوار اپنے ووٹرز کو قائل کرنے کے لئے ہر حربہ استعمال کررہے ہیں۔ جس کے لیے سیاسی جماعتوں کے امیدواروں نے انتخابی مہم کے لیے نرالے انداز کا انتخاب کیا ہے ایسے میں ملتان سے عوامی نیشنل پارٹی کی پہلی امیدوار نوشین جتوئی نے بھی منفرد اندازاپنا یا ہے ۔نوشین جتوئی موٹر سائیکل چلا کر انتخابی مہم کے لیے سڑکوں پر نکلتی ہیں اور حلقے کے عوام سے ملاقاتیں کر کے انہیں ووٹ دینے کے لیے قائل کرتی ہیں۔
    واضح رہے کہ عوامی نیشنل پارٹی نے ملتان میں پہلی مرتبہ انٹری دی ہے اور قومی اسمبلی کی نشست این اے 155 سے نوشین جتوئی کو پارٹی ٹکٹ دیا اور 3 بچوں کی والدہ نوشین پیشے کے لحاظ سے وکیل ہیں لیکن وہ قومی اسمبلی میں جا کر لوگوں کے حق کے لئے ان کی مضبوط آواز بننا چاہتی ہیں۔

    اڈیالہ جیل میں نواز شریف سے وکیل خواجہ حارث کو بھی ملنے سے روک دیا گیا

    نیب ٹرائل منتقلی کی درخواست کے فیصلے تک احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوں گے، وکیل خواجہ حارث فوٹو:فائل
    نیب ٹرائل منتقلی کی درخواست کے فیصلے تک احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوں گے، وکیل خواجہ حارث فوٹو:فائل
     اسلام آباد: نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے نیب ٹرائل منتقلی کیدرخواست کے فیصلے تک احتساب عدالت میں پیش نہ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اپنے موکل سے ملنے نہیں جارہا۔
    احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی سماعت کی۔ نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے جج محمد بشیر سے کہا کہ آپ ان ریفرنسز پر سماعت نہ کریں، جج محمد بشیر نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کو اس بارے میں خط لکھ دیا ہے تاہم کیس کی منتقلی میرا اختیار نہیں۔
    خواجہ حارث نے کہا کہ آپ اپنے ضمیر کے مطابق دیکھیں، کیا آپ کو یہ کیس سننے چاہئیں، انصاف نہ صرف ہونا چاہئے بلکہ ہوتا ہوا نظر بھی آنا چاہیے۔
    جج محمد بشیر نے کہا کہ آپ نے ٹرائل منتقلی کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دی تھی اس کا کیا بنا؟۔ خواجہ حارث نے کہا گزشتہ روز پراسیکیوٹرز میں سے کوئی بھی ہائیکورٹ میں نہیں تھا، جب تک ٹرائل منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ نہیں ہوتا ہم کارروائی کا حصہ نہیں بنیں گے، آپ نے جو حکم کرنا ہے کردیں۔
    نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر نے کہا کہ خواجہ حارث نے سپریم کورٹ میں بھی معاملہ اٹھایا تو سپریم کورٹ نے متعلقہ فورم پر جانے کا کہا، اس وقت تک ریفرنسز کی کارروائی آگے بڑھانے پر کوئی حکم امتناع نہیں ہے، مناسب ہوگا جن جج صاحب نے پورا کیس سنا وہی آگے بڑھائیں۔
    جج محمد بشیر نے خواجہ حارث سے استفسار کیا کہ جیل ٹرائل پر آپ کیا کہیں گے، یہ اتنا آسان نہیں کہ یہاں سے اٹھیں اور جیل میں ٹرائل شروع کر دیں، وکلائے صفائی، گواہوں اور جج کیلئے جیل میں جانے کا کیا طریقہ ہوگا۔
    خواجہ حارث نے کہا کہ جیل ٹرائل کے نوٹیفکیشن کا مقصد ہمیں معلوم ہے کہ الیکشن سے پہلے کوئی نوازشریف کو دیکھ یا سن نہ سکے، دو دن سے کوشش کررہا ہوں، نوازشریف تک رسائی نہیں دی جارہی۔
    عدالت نے العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت الیکشن کے بعد 30 جولائی تک ملتوی کردی۔
    واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے پہلے نواز شریف کے جیل ٹرائل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا تھا تاہم آج کے اجلاس میں اسے منسوخ کرکے سماعت پہلے کی طرح کھلی عدالت میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    بلاول بیٹا میثاق جمہوریت قومی اتفاق رائے سے ہو تو اچھی بات ہے،میثاق جمہوریت جو کرپشن کو تحفظ دے ہمیں قبول نہیں،:شاہ محمود قریشی

    بلاول بیٹا میثاق جمہوریت قومی اتفاق رائے سے ہو تو اچھی بات ہے،میثاق جمہوریت جو کرپشن کو تحفظ دے ہمیں قبول نہیں،:شاہ محمود قریشی
    ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماشاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہماری اطلاعات کے مطابق پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں ایک نیا مک مکا پس پردہ چل رہاہے اور بلاول بیٹا میثاق جمہوریت قومی اتفاق رائے سے ہو تو اچھی بات ہے۔
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماشاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پنجاب کے عوام پیپلزپارٹی کو رائٹ آف کرچکے ہیں،پنجاب میں پی ٹی آئی اور ن لیگ دو ہی گھوڑے دوڑرہے ہیں،تیسری جماعت خانہ پری ہے،،پیپلزپارٹی کی قلعی کھل گئی ہے،عوام ن لیگ اور پیپلزپارٹی دونوں کو مسترد کرچکے ہیں۔ان کا مزیدکہنا تھا کہ مستقبل میں سندھ میں پی ٹی آئی کو پذیرائی ملنی ہی ہے،سندھ میں جہاں مناسب مخالف امیدوار نہیں وہاں عوام نہ چاہتے ہوئے پیپلزپارٹی کوووٹ دیں گے جبکہ سندھ میں جہاں مناسب امیدوار ہیں وہاں عوام پی ٹی آئی اورجی ڈی اے کو ووٹ دینے کو تیار ہیں،سندھ میں پیپلزپارٹی کی 10سال کی حکومت سے عوام بددل اور غم و غصے میں ہیں،سندھ تحریک انصاف کے لئے تیار ہے اور زرداری کے خلاف ماحول بن گیا ہے۔شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی عوام سے دھوکا کررہے ہیں،ن لیگ، پیپلزپارٹی ایک طرف میدان میں مقابلہ کررہے ہیں اوردرپردہ مذاکرات کررہے ہیں،نئی گفتگو میں نیا انتظام ،نیا مک مکا شروع ہے،ہماری اطلاعات کے مطابق پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں ایک نیا مک مکا پس پردہ چل رہاہے،ایسا میثاق جمہوریت جو کرپٹ اور کرپشن کو تحفظ دے ہمیں قبول نہیں،کوئی ایسا میثاق جموریت جس میں کہا جائے کہ نیب کے دانت نکال دو،ناخن اتا ردو ،ہمیں قبول نہیں،ہم ایسے کسی میثاق جمہوریت کا حصہ نہیں بننا چاہتے جس سے کرپٹ عناصر کو تحفظ ملے،نیا میثاق جمہوریت درپردہ نیا مک مکا ہے توتحریک انصاف کو یہ نیا مک مکا قبول نہیں،میثاق جمہوریت سے ملک میں آئین کو تحفظ ، قانون کی حکمرانی ،سیاسی استحکام ہو تو اچھی سوچ ہے،بلاول بیٹا میثاق جمہوریت قومی اتفاق رائے سے ہو تو اچھی بات ہے۔

    نواز شریف کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کھلی عدالت میں کرنے کی منظوری

    کابینہ نے العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز میں سابق وزیراعظم کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن منسوخ کردیا فوٹو:فائل
    کابینہ نے العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز میں سابق وزیراعظم کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن منسوخ کردیا فوٹو:فائل
     اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف نیب مقدمات کی سماعت کھلی عدالت میں کرنے کی منظوری دے دی۔
    نگراں وزیر اعظم ناصر الملک کی زیر صدارت اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ہوا جس میں العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز میں نواز شریف کے اوپن ٹرائل کی منظوری دے دی گئی اور جیل میں ٹرائل کرنے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا۔ نگراں حکومت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت کی جانب سے نواز شریف کو 10 سال قید کی سزا ہونے کے بعد ان کا ٹرائل اڈیالہ جیل میں ہی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔
    اجلاس میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور عام انتخابات کے عمل کو شفاف بنانے کے اقدامات کو حتمی شکل بھی دی گئی۔ ذرائع کے مطابق کابینہ کی جانب سے منی لانڈرنگ کے خلاف اقدامات اور ایف اے ٹی ایف کی شرائط پر غور بھی کیا گیا اور بینکنگ کورٹ ٹو لاہور کے جج کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔ چیئرمین پورٹ قاسم کو اضافی ذمہ داریاں دینے کی منظوری بھی اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ تھا۔
    واضح رہے کہ نواز شریف اور مریم کو وطن واپسی کے بعد راولپنڈی کی اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ۔ وزارت قانون و انصاف نے باقی دو نیب ریفرنسز میں ان کا ٹرائل جیل میں ہی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا تھا۔

    Pakistan Election 2018 View political party candidates, results

    https://www.geo.tv/election/candidates