سپریم کورٹ کی عمارت میں آگ لگنے سے 2 کمرے مکمل طور پر جل گئے

سپریم کورٹ بار میں آگ لگنے کے واقعہ کی ذمہ داری چوہوں پر ڈال دی گئی۔ فوٹو: فائل
 اسلام آباد: سپریم کورٹ کی عمارت میں آگ لگنے کے باعث 2 کمرے اور ان میں رکھا فرنیچر مکمل طور پر جل گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کی عمارت میں آج صبح اچانک لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے 2 کمروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے باعث کمروں میں رکھا تمام فرنیچر اور دیگر سامان مکمل طور پر جل گیا۔ سپریم کورٹ کے سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے سپریم کورٹ کا تمام ریکارڈ محفوظ رہا کیونکہ آگ سپریم کورٹ بار کے کانفرنس روم اور لائبریری کے سامنے والے کمرے میں لگی ۔
فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابوپالیا جب کہ سپریم کورٹ کے عملے کا کہنا ہے کہ  آگ کی وجہ شارٹ سرکٹ معلوم ہوتی ہے۔
تحقیقات کے بعد سپریم کورٹ بار میں آگ لگنے کے واقعہ کی ذمہ داری چوہوں پر ڈال دی گئی جب کہ چوہوں کو پکڑنے کے لئے پاکستان ورکرز ڈپارٹمنٹ کا عملہ بھی طلب کر لیا گیا۔ اس کے علاوہ چوہوں کو پکڑنے کے لئے چوہے دان بھی منگوا لئے گئے۔

قائد ایم کیوایم کو ہائی ڈوز نہیں دینا چاہتا ابھی کم ڈوز سے کام چلا رہا ہوں، مصطفیٰ کمال

قائد ایم کیوایم اور ان کے رفقا 22 سال سے بھارتی خفیہ ایجنسی را سے فنڈ لے رہے ہیں، مصطفیٰ کمال فوٹو: فائل
سکھر: پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ میں قائد ایم کیوایم  کو ہائی ڈوز نہیں دینا چاہتا ابھی کم ڈوز سے کام چلا رہا ہوں جس دن ہائی ڈوز دی وہ پریشان ہوجائیں گے۔ 
سکھرمیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ  قائد ایم کیو ایم کی رفاقت میں طویل  وقت گزرا مجھے اندر اور باہر کی سب خبر ہے، قائد ایم کیوایم اور ان کے رفقا 22 سال سے بھارتی خفیہ ایجنسی را سے فنڈ لے رہے ہیں اور بہت جلد ان 8 افراد کے نام بھی لینے والا ہوں جوپردہ نشین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں الطاف حسین کو ہائی ڈوز نہیں دینا چاہتا ابھی  کم ڈوز سے کام چلا رہا ہوں جس دن ہائی ڈوز دی وہ پریشان ہوجائیں گے۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ گزشتہ روز ہمارے قافلے پر پتھراؤ کیا گیا لیکن ہم نے کسی کے خلاف  مقدمہ درج نہیں کرایا، اپنے ساتھیوں سے کہا ہے کہ ہمیں ان لوگوں سے  لڑائی نہیں لڑنی اور جو لوگ گمراہ ہیں ان سے ہمدردی ہے، ہمیں ان ہی لوگوں کی اصلاح کرنی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کراچی ، حیدرآباد اور سکھر کے عوام سے گزارش کرتے ہیں کہ اپنی ماں بہنوں اور بچوں کی جانب دیکھو ان کے بچے غائب ہوئے لاشیں اٹھائی گئیں لیکن اتنی جانوں کے نذرانے کے بعد حاصل کیا ہوا۔

بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے سابق چیئرمین اشرف مگسی گرفتار

اشرف مگسی پر اختیارات کا ناجائز استعمال اور کروڑوں روپے بٹورنے کا الزام ہے، ذرائع۔ فوٹو:فائل
کوئٹہ: قومی احتساب بیورو (نیب) نے اختیارات کے ناجائز استعمال پر بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے سابق چیئرمین اشرف مگسی کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق سیکرٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی کے گھر سے کروڑوں روپے برآمد کئے جانے کے بعد نیب نے صوبے بھر میں کارروائیاں تیز کردیں اور آج بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے سابق چیئرمین کو اختیارات کے ناجائز استعمال اور کروڑوں روپے بٹورنے کے الزام میں حراست میں لے لیا۔
نیب ذرائع کے مطابق اشرف مگسی کو مختلف تعیناتیوں میں بے قاعدگیوں کے کیس میں گرفتار کیا گیا جب کہ انہوں نے من پسند افراد کو محکمے میں بھرتی کیا۔
واضح رہے کہ بلوچستان ہائیکورٹ نے غیرقانونی بھرتیوں کے جرم میں اشرف مگسی کو عہدے سے فارغ کرنے کے احکامات جاری کئے تھے جس پر گورنربلوچستان محمد خان اچکزئی نے انہیں 13 نومبر 2014 کو عہدے سے برطرف کردیا تھا۔

جماعت اسلامی کا پاناما لیکس پر کراچی سے خیبرتک ٹرین مارچ کا اعلان

پاناما لیکس والوں کے لئے اڈیالہ جیل میں جگہ کم پڑ جائے گی، امیر جماعت اسلامی فوٹو:فائل
 اسلام آباد: جماعت اسلامی نے پاناما لیکس کے معاملے پر کراچی سے خیبر تک ٹرین مارچ کا اعلان کیا ہے جب کہ سراج الحق کا کہنا ہے پاناما لیکس والوں کے لئے اڈیالہ جیل میں جگہ کم پڑ جائے گی۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی زیرصدارت مرکزی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاناما پیپرز میں پاکستانی سیاسی اور کاروباری شخصیات کے نام سامنے آنے کے خلاف کراچی سے خیبر تک رواں ماہ کے آخری ہفتے میں ٹرین مارچ شروع کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ٹرین مارچ میں شرکت کے لئے دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی دعوت دی جائے گی اور مارچ کے دوران تمام چھوٹے بڑے اسٹیشنز پر عوامی اجتماعات ہوں گے جس میں عوام کو متحرک کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرین مارچ جماعت اسلامی کی ’’کرپشن فری پاکستان‘‘ مہم کا حصہ ہے جس کی قیادت امیر جماعت اسلامی سراج الحق خود کریں گے۔
دوسری جانب اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس نے سب کچھ کھول کررکھ دیا اورایوانوں میں بیٹھے لوگ آئندہ چند دنوں میں جیلوں میں ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس والوں کے لئے اڈیالہ جیل میں جگہ کم پڑ جائے گی جس کے لئے بلوچستان اور سندھ کی جیلوں کو بھی رنگ و روغن کر لیا جائے۔

وزیراعلیٰ سندھ سے کور کمانڈر کراچی کی ملاقات، شہرمیں جاری آپریشن پرتبادلہ خیال

ملاقات میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد اور پیش رفت پر بھی بات چیت کئی گئی ، ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس : فوٹو : فائل
کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ اور کور کمانڈ کراچی کی ملاقات میں نیشنل ایکشن پلان میں پیش رفت اور کراچی آپریشن پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
وزیر اعلیٰ ہاؤس سے جاری  بیان کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے ملاقات کی جس میں  شہر قائد میں امن وامان کی صورت حال اور کراچی آپریشن پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق  ملاقات میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد اور اس میں پیش رفت پر بھی بات چیت کئی گئی۔

پاناما لیکس پر وزیراعظم کی سینیٹ میں وضاحت تک اجلاس کا بائیکاٹ کرینگے، اعتزاز احسن

وزیراعظم پر الزام لگ رہے ہیں اور وہ ایوان سے چھپتے پھررہے ہیں، قائد حزب اختلاف سینیٹ، فوٹو؛ فائل
اسلام آباد: سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سینیٹ میں آئیں اور خود پر لگنے والے الزامات کی وضاحت کریں کیونکہ جب تک وہ وضاحت نہیں کریں گے ہم روزانہ کارروائی کا بائیکاٹ کریں گے۔
ایکسپریس نیوز کےمطابق سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ پاناما لیکس کے انکشافات کے بعد ہم یہ نہیں کہتے کہ وزیر اعظم نواز شریف پر لگائے جانے والے الزامات درست ہیں یا نوازشریف کے معاملات شفاف نہیں ہم صرف یہ کہتے ہیں کہ وزیراعظم پر الزام لگ رہے ہیں اور وہ ایوان سے چھپتے پھررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کوسینیٹ میں آکرپانامالیکس کے حوالے سے اعتماد میں لینا ہوگا، وہ ایوان میں آئیں اور خود پر لگنے والے الزامات کی وضاحت کریں کیونکہ جب تک وہ وضاحت نہیں کریں گے ہم روزانہ کارروائی کا بائیکاٹ کریں گے۔
قائد حزب اختلاف نے کہا کہ نواز شریف وزیراعلیٰ پنجاب بننے سے لے کر اب تک کے اثاثوں کی تفصیلات پیش کریں اور اگر وہ اپنے اثاثے ظاہر کردیں گے تو قوم میں پائی جانے والی بے چینی دور ہوجائے گی۔ سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ جس کے پاس 75 کروڑ روپے تھے اسے تو فوری طور پر پکڑلیا گیا اور جنہوں نے 7 ارب روپے سے کمپنی بنائی اور اسے چھپا کر رکھا وہ بے فکر بیٹھے ہیں ۔

Pakistan Election 2018 View political party candidates, results

https://www.geo.tv/election/candidates