ٹیسٹ کلیئر کیے بغیرہی مصباح کا کاکول اکیڈمی میں داخلہ

کپتان کو ’’بخار‘‘ کے باعث چھوٹ دی گئی، فٹنس کیمپ کے دوران جانچی جائے گی فوٹو : فائل
 لاہور: مصباح الحق کو ٹیسٹ کلیئر کیے بغیر ہی کاکول اکیڈمی میں داخلہ مل گیا، طویل فارمیٹ کے کپتان کو ’’بخار‘‘ کے باعث چھوٹ دی گئی، فٹنس کیمپ کے دوران ہی جانچی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ8 سے 12مئی تک ہوئے،انجرڈ محمد حفیظ، عماد وسیم، حارث سہیل اور ذوالفقار بابراس میں شریک نہیں تھے، ان چاروں کرکٹرز کو مکمل صحتیابی کیلیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں بحالی پروگرام میں شرکت کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے،انھیں فٹ ہونے پر ہی ایبٹ آباد کیمپ میں بھجوایا جائیگا۔
دوسری جانب قومی ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد تاخیر سے این سی اے میں دیگر کھلاڑیوں کو جوائن کیا، البتہ بیرون ملک سے واپس آنے پر تھکاوٹ اور پھر بخار کی وجہ سے ان کا ٹیسٹ موخر کردیا گیا، پی سی بی  کے مطابق مصباح کی فٹنس پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں کیمپ کے دوران جانچی جائیگی، بورڈ کے فیلڈنگ کوچ اور ٹرینر گرانٹ لیوڈن ان کا ٹیسٹ لینے کے بعد ڈیٹا تیار کرینگے۔
ذرائع کے مطابق رواں سال بھارت میں ورلڈ ٹی 20کے دوران گھٹنے کی انجری کا شکار ہونے والے محمد حفیظ کی جانب سے بھی پی سی بی سے کیمپ میں شرکت کی درخواست کی گئی تھی ، وہ چاہتے تھے انھیں ہفتے کو شروع ہونیوالے کیمپ میں شرکت کیلیے دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ ایبٹ آباد بھجواکر مکمل فٹ ہونے پر وہیں ٹیسٹ کا بندوبست کرلیا جائے، مگر حکام نے ان کی انجری کی صورتحال دیکھتے ہوئے کوئی خطرہ مول لینے سے گریز کیا، دوسری جانب مصباح الحق کو شکوک ہونے کے باوجود کاکول اکیڈمی بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

شعیب اختر کو آئی پی ایل میں پاکستانی کھلاڑیوں کی کمی شدت سے محسوس ہونے لگی

آئی پی ایل کے پہلے ایڈیشن میں کھیل کر بہت لطف آیا کیوں کہ اس میں پاکستانی کھلاڑی بھی شامل تھے،شعیب اختر فوٹو:فائل
پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کو انڈین پریمیئر لیگ میں قومی کھلاڑیوں کی کمی شدت سے محسوس ہونے لگی اور اس کا اظہار اسپیڈ اسٹار نے آئی پی ایل کی ایک یادگار تصویر کے ذریعے کیا۔
شعیب اختر نے سماجی رابطوں کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر آئی پی ایل کے 2008 میں ہونے والے پہلے ایڈیشن کی ایک یادگار تصویر شائع کی جس میں وہ دلی ڈیئرڈیولز کے خلاف شاندار پرفارمنس پر شاہ رخ خان سے خوشی سے گلے مل رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ  آئی پی ایل کے پہلے ایڈیشن میں کھیل کر بہت لطف آیا کیوں کہ اس میں پاکستانی کھلاڑی بھی شامل تھے۔
شعیب اختر نے آئی پی ایل میں پاکستانی کھلاڑیوں کی غیر موجودگی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بڑی عجیب بات ہے کہ ہمارے کھلاڑیوں کو آئی پی ایل میں اپنا ٹیلنٹ دکھانے کا موقع میسر نہیں آ رہا۔

ترکی میں کردوں سے جھڑپ اور ہیلی کاپٹر گرنے سے 8 فوجی ہلاک

جھڑپ میں 6 فوجی مارے گئے جب کہ مدد کیلیے آنے والا ہیلی کاپٹر گرنے سے 2 فوجی ہلاک ہوگئے۔ فوٹو؛ فائل
انقرہ: ترکی میں عراق کے بارڈر کے قریب کردوں سے جھڑپ اور ہیلی کاپٹر گرنے کے نتیجے میں 8 ترک فوجی ہلاک جب کہ 8 زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی میں عراق کے بارڈر کے قریب جمعہ کی صبح کردوں سے شروع ہونے والی جھڑپوں کے نتیجے میں 6 فوجی مارے گئے اور 8 زخمی ہوگئے جب کہ جھڑپ کے بعد فوجیوں کی مدد کے لیے بھیجا گیا ہیلی کاپٹر بھی حادثے کا شکار ہوگیا جس میں موجود 2 فوجی ہلاک ہوگئے۔ فوجی حکام کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کو حادثہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے پیش آیا۔
واضح رہے کہ ترک افواج 1984 سے باغیوں کے خلاف لڑائی میں مصروف ہیں جس کے نتیجے میں اب تک ہزاروں افراد مارے جاچکے ہیں جب کہ گزشتہ سال جولائی سے فوج اور باغیوں کے درمیان جاری لڑائی شدت اختیار کرگئی ہے جس کے باعث 400 کے قریب سیکیورٹی اہلکار مارے جاچکے ہیں۔

بنگلہ دیش میں بدھ مت کے راہب ہلاک

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس حملے میں چار افراد شامل تھے
بنگلہ دیش میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جنوب مشرقی ضلعے بندربن میں بدھ مت کے ایک راہب کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔
راہب کی عمر 75 سال بتائي جاتی ہے۔ پولیس کے ایک اہلکار کے مطابق ان کی لاش بدھ مت کے مندر میں ملی ہے۔
مذہبی اقلیتوں، سیکولر کارکنوں اور درس و تدریس سے منسلک افراد کی حالیہ ہلاکتوں میں یہ تازہ ترین واقع ہے۔
٭ بنگلہ دیش میں شدت پسندی عروج پر
٭ بنگلہ دیش میں ہندؤ درزی کا قتل
٭ بنگلہ دیش: ہم جنس پرستوں کے رسالے کے مدیر قتل
بنگلہ دیش میں گذشتہ تین سالوں کے دوران مشتبہ اسلام پسندوں کے ہاتھوں کم از کم 20 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

اسکاٹ لینڈ اسمبلی کے پاکستانی نژاد رکن حمزہ یوسف نے اردو میں حلف اٹھا کر تاریخ لکھ دی

حمزہ یوسف نے اپنے عہدے کا حلف اردو میں اٹھا کر پاکستانی ثقافت کو زندہ کردیا۔فوٹو: فائل
لندن / ایڈن برگ:  اسکاٹش پارلیمنٹ میں 129 اراکین اسمبلی نے پانچویں سیشن کے لیے حلف اٹھائے، پاکستانی نژاد رکن پارلیمنٹ حمزہ یوسف نے اردو میں وزارت کا حلف اٹھا کر نئی تاریخ رقم کردی۔
اسکاٹش نیشنل پارٹی (ایس این پی) سے تعلق رکھنے والے حمزہ یوسف کو یورپ اینڈ انٹرنیشنل ڈیولمپنٹ کی وزارت دی گئی، جو 2011 سے رکن پارلیمنٹ ہیں۔ اس موقع پر متعدد اراکین نے دیگر زبانوں میں حلف اٹھایا لیکن حمزہ یوسف نے اپنے عہدے کا حلف اردو میں اٹھا کر پاکستانی ثقافت کو زندہ کردیا۔
حمزہ یوسف نے اردو زبان میں حلف اٹھاتے ہوئے کہا کہ ’’میں حمزہ ہارون یوسف ایمانداری اور سچے دل سے یہ اعلان کرتا ہوں کہ میں ہمیشہ کوئین الزبتھ اور ان کے جانشینوں کا وفادار اور سچے دل سے تابعدار رہوں گا اور اس میں خداوند کریم میری مدد فرمائے‘‘۔

بوکوحرام اور دولت اسلامیہ کے تعلق پر اقوامِ متحدہ کی تشویش


Image caption ابوجا میں منعقد ہونے والی سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لیے کئی ممالک کے سربراہ پہنچ گئے ہیں
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کہا ہے اسے نائجیریا کی اسلام پسند تنظیم بوکوحرام اور جنگجو تنظیم دولت اسلامیہ کے درمیان تعلقات پر تشویش ہے۔
ایک بیان میں سلامتی کونسل نے کہا ہے بوکو حرام، جس نے گذشتہ سال میں دولت اسلامیہ کے ساتھ اتحاد کا عہد کیا، وہ مغربی اور وسطی افریقی ممالک میں ’امن و استحکام کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔‘
دریں اثنا ایک سینيئر امریکی اہلکار نے کہا ہے کہ لیبیا میں بوکوحرام کے جنگجوؤں کے دولت اسلامیہ کے ساتھ مل کر لڑنے کی اطلاعات ہیں۔
خیال رہے کہ نائجیریا میں سنیچر کو بوکوحرام سے لڑنے کے لیے ایک سربراہی کانفرنس منعقد کی جا رہی ہے۔
نائجیریا کے صدر محمد بحاری نے بینن، کیمرون، چاڈ اور نائجر کے اپنے ہم منصبوں کا ابوجا میں یکجا ہونے پر خیر مقدم کیا ہے۔ اس کے علاوہ انھوں نے فرانس کے صدر فرانسوا اولاند، برطانیہ کے وزیر خارجہ فلپ ہیمنڈ اور امریکہ کےنائب وزیر خارجہ اینٹونی بلنکین کو بھی خوش آمدید کہا ہے۔
15 رکن ممالک پر مبنی سکیورٹی کونسل نے ایک بیان میں بوکو حرام اور دولت اسلامیہ کے تعلقات پر خدشات کا اظہار کیا ہے۔
اس نے نائجیریا کے صدر محمد بحاری کی جانب سے ابوجا میں سربراہی کانفرنس کرانے کی ’اہم پیش قدمی‘ کی حمایت کا بھی اعلان کیا ہے۔
Image copyright BOKO HARAM VIDEO
Image caption بوکو حرام سات سال سے نائجیریا میں برسرپیکار ہے
نائجیریا میں موجود مسٹر بلنکین نے کہا ہے کہ انھیں بوکوحرام کے جنگجوؤں کے لیبیا جانے پر تشویش ہے جہاں حالیہ دنوں دولت اسلامیہ کے اثرات میں اضافہ ہوا ہے۔
انھوں نے کہا: ’ہم نے دیکھا ہے کہ بوکوحرام کی رابطے کی صلاحیت بہت موثر ہو چکی ہے اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ انھیں دولت اسلامیہ کے تعاون سے فائدہ پہنچا ہے۔‘
انھوں نے مزید کہا: ’یہاں ایسے عناصر ہیں جو بتاتے ہیں کہ ان میں زیادہ تعلقات اور تعاون ہیں اور ہم اسے توجہ سے دیکھ رہیں تاکہ ہم ان کے تعلقات اور رابطوں کو منقطع کر سکیں۔‘
انھوں نے اس بات پر کوئی تبصرہ کرنے سے گریز کیا کہ آیا امریکہ بوکوحرام سے لڑنے کے لیے نائجیریا کی درخواست پر اسے جنگی طیارہ فروخت کرے گا؟
بوکو حرام کے جنگجو نائجیریا کی فوج کی جانب سے کی جانے والی پیش قدمی کے جواب میں شہری ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
اس تنظیم کی سات سالہ مسلح بغاوت کے دوران تقریباً 20 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 20 لاکھ افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں۔

بغداد میں اسپینش فٹبال کلب پر داعش کا حملہ، 14 افراد ہلاک اور28 زخمی

کلب میں رئیل میڈرڈ کے فین سابقہ میچز کی ویڈیوز دیکھ رہے تھے کہ اسی دوران جنجگوؤں نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔ فوٹو؛ فائل
بغداد: عراقی دارالحکومت بغداد میں اسپین کے فٹبال کلب رئیل میڈرڈ پر داعش کے حملے میں 14 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق شدت پسند تنظیم داعش نے عراق کے دارالحکومت بغداد کے قریبی علاقے میں اسپینش فٹبال کلب رئیل مڈرڈ کے فین کلب پر حملہ کرکے 14 افراد کو قتل کردیا جب کہ حملے کے نتیجے میں 28 افراد زخمی بھی ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کلب میں رئیل میڈرڈ کے فین اسپینش کلب کے سابقہ میچز کی ویڈیوز دیکھنے میں مصروف تھے کہ اسی دوران داعش کے جنگجوؤں نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 14 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

Pakistan Election 2018 View political party candidates, results

https://www.geo.tv/election/candidates