میرے نام سے منسوب عبدالستارایدھی کے حوالے سے میسج سراسرجھوٹ اوربہتان ہے،مفتی منیب

میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور حساس اداروں سے رجوع کررہا ہوں کہ وہ اسکی تحقیق کریں کہ یہ سازش کس نے کی، مفتی منیب:فوٹو : فائل
 کراچی: مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیرمین مفتی منیب الرحمن نے  کہا ہے کہ سوشل  میڈیا پرمیرے نام سے منسوب میسج  سرا سر جھوٹ  اور بہتان ہے.
مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیرمین مفتی منیب الرحمن نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا کہ عبدالستار ایدھی کے انتقال پر مجھ سے نمازجنازہ پڑھانے کے لیے رابطہ کیا گیا تومیں اس وقت اپنے ایک عزیزکی شادی میں شرکت کے لیے ایبٹ آباد میں تھا، میں نے بتایاکہ چند گھنٹوں میں میراکراچی پہنچنا عملاً ممکن ہی نہیں ہے۔ میرا آفیشل پیج Mufti Muneeb-ur-Rehman Office کے نام سے ہے اس کے علاوہ جس قدر پیج میرے نام سے منسوب ہیں، سب جعلی ہیں اور اُن سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور حساس اداروں سے رجوع کر رہا ہوں کہ وہ اس کی تحقیق کریں کہ یہ سازش کس نے کی ہے اور اس فتنہ انگیزی کے پیچھے کس کا ہا تھ ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزمفتی منیب الرحمن کے حوالے سے سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش تھیں کہ انہوں نے عبدالستار ایدھی کی نماز جنازہ میں اس لئے شرکت نہیں کی کیونکہ عبدالستار ایدھی ایک ملحد شخصیت تھے۔

پرینکا اوردپیکا کے بعد انوشکا بھی ہالی ووڈ میں کام کے لیے پرتولنے لگیں


ممبئی(قدرت روزنامہ14-جولائی-2016)بالی ووڈ نگری میں اداکارہ پرینکا اوردپیکا نے شانداراداکاری کے بعد ہالی ووڈ میں بھی اپنا نام بنا چکی ہیں اور ان دونوں کی طرح اداکارہ انوشکا شرما بھی ہالی ووڈ میں کام کے پر تولنے لگیں ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما جوآج کل نئی ریلیزہونے والی فلم “سلطان” کی کامیابی پرخاصی خوش ہیں اورفلم کی پروموشن میں بھی مصروف ہیں، اداکارہ سے جب ہالی ووڈ میں انٹری کے حوالے سے پوچھا گیا توان کا کہنا تھا کہ ہالی ووڈ میں کام کرنا کافی دلچسپ ہوگا اگرموقع ملا تو وہ ضرورہالی ووڈ میں بھی اپنی قسمت آزمائیں گی۔

انوشکا شرما نے کہا کہ یہ بالکل درست وقت ہے جہاں بھارتی فنکار بین القوامی فلموں میں بھی اپنی جگہ بنا رہے ہیں جب کہ وہ خود بھی دوسری جگہ منفرد قسم کا کام کرنے کی خواہاں ہیں جو دلچسپ ہونے کے ساتھ ساتھ حقیقت پر مبنی بھی ہو، لیکن اداکارہ ایسا کوئی کام ہالی ووڈ میں نہیں کرنا چاہتی ہیں جو کہ انہوں نے تاحال بالی ووڈ میں نہ کیا ہو۔ اداکارہ نے کہا کہ اچھا کام اور چیلنج ہونے کے علاوہ وہ کسی صورت بھی ہالی ووڈ نگری کا رخ نہیں کرسکتی ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ بطور اداکارہرطرح کے کردار ادا کرنے کی خواہش ہے، تاہم دوسری جگہ کام کرنا بھی دلچسپ موقع ہوگا تاہم تاحال ابھی اس حوالے سے کوئی کوشش نہیں کی ہے۔

بھارت میں خاتون کے گلے میں ڈلے لاکٹ نے اسے گولی سے بچالیا

خاتون کو پشند کی شادی پر اس کے بھائی نے گولی ماری جو لاکٹ پر لگنے سے خاتون معجزانہ طور پر بچ گئی۔ فوٹو: ڈیلی میل
مظفر نگر: جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے کی ایک حیرت انگیز مثال مظفر نگر میں اس وقت دیکھی گئی جب ایک خاتون کی گردن کا نشانہ لے کر کیا گیا فائر لاکٹ پر لگے پینڈینٹ سے رک گیا اور خاتون معجزانہ طور پر بچ گئیں۔
بھارتی شہر مظفر نگر میں پیش آنے والے اس واقعے میں شبنم نامی خاتون کی جانب سے پسند کی شادی کرنے پر اس کے بھائی نے ناراضگی اور طیش کا اظہار کیا اور اپنی بہن شبنم پر فائرنگ کردی۔ ایک گولی عین حلق کا نشانہ لے کر داغی گئی لیکن وہ گولی ٹھیک سنہرے پینڈینٹ پر لگی جو شبنم نے گلے میں پہن رکھا تھا۔
پسند کی شادی سے ناراض شبنم کا بھائی نعیم عید کی نماز کے بعد پستول لے کر اپنی بہن کے گھر گیا اور خاندان سے بغاوت کرکے شادی کے پاداش میں اپنی بہن پر فائرنگ کردی۔ بھائی کی فائرنگ سے ایک گولی شبنم کے گلے میں پہنے لاکٹ پینڈینٹ سے ٹکرا کر دوسرے زاویے میں گھوم گئی اور اس طرح وہ معجزانہ طور پر زندہ بچ گئی تاہم اس واقعہ میں خاتون کی گردن پر کچھ زخم آئے۔

فوج کا آرمی چیف کی تصویر والے پوسٹرز سے کوئی تعلق نہیں، آئی ایس پی آر

ملک کے مختلف شہروں میں آویزاں بینرز پرآرمی چیف سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینے کی اپیل کی گئی ہے۔ فوٹو: آن لائن
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی تصاویر والے پوسٹرز پر پاک فوج کے ترجمان نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ فوج یا اس سے منسلک ادارے کا ان پوسٹرز سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ 
اسلام آباد اور کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی تصویر کے ساتھ پوسٹرز لگائے گئے ہیں جن پر آرمی چیف کو مخاطب کرتے ہوئے ان سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینے کی اپیل کی گئی ہے۔
ترجمان پاک فوج نے آرمی چیف کی تصاویر والے پوسٹرز پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فوج یا اس سے منسلک ادارے کا ان پوسٹرز سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
Reference Posters with  pic being displayed across various cities;Army or any affiliated organisation have nothing to do with it

واضح رہے کہ’’موو آن پاکستان‘‘ نامی تنظیم نے ملک کے مختلف شہروں میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی تصاویر والے بینرز آویزاں کیے ہیں جس میں لکھا گیا ہے کہ ’’جانے کی باتیں ہوئیں پرانی۔۔خدا کے لئے اب آجاؤ‘‘۔

بھارتی اداکارہ شویتا تیواری کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع

بھارتی اداکارہ شویتا تیواری کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع

اداکارہ شویتا تیواری نے 2001 میں نشر ہونے والے ڈرامے "کسوٹی زندگی کی" سے شہرت حاصل کی۔ فوٹو:فائل
ممبئی: بھارتی ٹی وی اداکارہ اور ٹی وی شوز کی میزبان شویتا تیواری کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔
بھارتی ٹی وی اداکارہ شویتا تیواری نے 2001 میں نشر ہونے والے ڈرامے “کسوٹی زندگی کی” سے شہرت حاصل کی جس کے بعد انہوں نے کئی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جب کہ انہوں نے کئی ریئلٹی شوز میں حصہ بھی لیا اور 2011 میں ریئلٹی شو بگ باس کی فاتح بھی رہیں۔  شویتا تیواری  2013 میں اداکار ابیہناؤ کوہلی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں ۔
شویتا تیواری اداکاری کے ساتھ کئی ٹی وی شوز میں میزبانی کے فرائض بھی انجام دے چکی ہیں۔ 2009 میں انہوں نے “جھلک دکھلاجا” کے سیزن 3 کی میزبانی کی جس کے بعد انہیں “کامیڈی سرکس کا نیا دور” اور “رنگولی” جیسے ٹی وی شوز میں بھی میزبانی کے مواقع ملے۔ اداکارہ نے بالی ووڈ فلم نگری میں بھی قدم رکھا لیکن وہاں قدم نہ جما سکیں جس کے بعد انہیں دوبارہ چھوٹی اسکرین کی طرف لوٹنا پڑا اور ایک مرتبہ پھر وہ کئی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ نے 1998 میں اداکار راجا چوہدری سے شادی کی جو 9 سال تک برقرار رہی جن سے ان کی ایک بیٹی بھی ہے لیکن 2007 میں دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی۔

مصنفہ نکیتاسنگھ نے رنویرسنگھ کی بیوی ہونے کا دعویٰ کردیا

رنویرمیرے شوہرہیں اور میں ان کی خوشی میں ہی خوش ہیں،  مصنفہ فوٹو : فائل
ممبئی: بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ جن کے ساتھی اداکارہ دیپکا کیساتھ تعلقات کی خبریں میڈیا کی زینت بنتی رہتی ہیں کے متعلق انکشاف ہواہے کہ وہ پہلے سے شادی شدہ ہیں۔
بھارتی میڈیاکے مطابق مصنفہ  نکیتا سنگھ نے دعویٰ کیا ہے کہ رنویر سنگھ اس کے شوہر اور زندگی کی محبت ہیں۔ نکیتا کا کہناتھاکہ میرے دوستوں میں سے ایک نے مجھے رنویرکے دوسروں کے ساتھ تعلقات کے بارے میں بتایااورکہا تھاکہ وہ ان سے بہت خوش ہے تو میں نے بھی یہی کہا تھاکی رنویرمیرے شوہرہیں اور میں ان کی خوشی میں ہی خوش ہیں۔

ہندو ہونے کے باوجود 2 سال سے رمضان کے روزے رکھ رہی ہوں، بھارتی اداکارہ

جب سے روزے رکھنا شروع کیے تو زندگی میں خوشگوار تبدیلیاں رونما ہوچکی ہیں، ماہی وج، فوٹو؛ فائل
ممبئی: بھارتی ٹی وی کی معروف اداکارہ ماہی وج کا کہنا ہے کہ روزے رکھنے سے دلی سکون ملتا ہے اسی لیے ہندو ہونے کے باوجود 2 سال سے رمضان المبارک میں روزے رکھ رہی ہوں۔
بھارتی ٹی وی اداکارہ ماہی وج نے معروف ڈرامے’’لگی تجھ سے لگن‘‘ سے شہرت حاصل کی جس کے بعد جلد ہی چھوٹی اسکرین پر قدم جمانے میں کامیاب ہوگئی ہیں جب کہ اداکارہ ایک اور ٹی وی سیریل ’’بالیکا ودھو‘‘ میں بھی اپنی جاندار اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں جس  نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے لیکن اب ان کے ایک بیان نے پورے بھارت  کے  ہندوؤں کوحیران کردیا ہے۔
بھارتی اداکارہ ماہی وج کا کہنا تھا کہ ہندو ہونے کے باوجود 2 سال سے رمضان المبارک میں روزے رکھ رہی ہوں اور مسلمانوں کی طرح سحرو افطار کا باقاعدہ اہتمام کرتی ہوں جس سے مجھے دلی سکون ملتا ہے جب کہ روزے کے دوران بھوک محسوس نہیں ہوتی بلکہ خود کو ترو تازہ محسوس کرتی ہوں۔
اداکارہ نے کہا مجھے لگتا ہے کہ اللہ  مجھ  سے یہی چاہتا ہے کیوں کہ جب سے روزے رکھنا شروع کیے ہیں تو زندگی میں خوشگوار تبدیلیاں رونما ہوچکی ہیں جس کے بعد رمضان میں روزے رکھنے کو زندگی کا لازمی حصہ بنانے  کا فیصلہ کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ  بھارت میں سلور اسکرین کے علاوہ ٹی وی انڈسٹری میں بھی اداکار رمضان المبارک میں افطار پارٹیوں کا انعقاد کرتے ہیں جہاں نامور اداکار روایتی جوش و خروش کے ساتھ شرکت کرتے ہیں۔

Pakistan Election 2018 View political party candidates, results

https://www.geo.tv/election/candidates