میرے نام سے منسوب عبدالستارایدھی کے حوالے سے میسج سراسرجھوٹ اوربہتان ہے،مفتی منیب

میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور حساس اداروں سے رجوع کررہا ہوں کہ وہ اسکی تحقیق کریں کہ یہ سازش کس نے کی، مفتی منیب:فوٹو : فائل
 کراچی: مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیرمین مفتی منیب الرحمن نے  کہا ہے کہ سوشل  میڈیا پرمیرے نام سے منسوب میسج  سرا سر جھوٹ  اور بہتان ہے.
مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیرمین مفتی منیب الرحمن نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا کہ عبدالستار ایدھی کے انتقال پر مجھ سے نمازجنازہ پڑھانے کے لیے رابطہ کیا گیا تومیں اس وقت اپنے ایک عزیزکی شادی میں شرکت کے لیے ایبٹ آباد میں تھا، میں نے بتایاکہ چند گھنٹوں میں میراکراچی پہنچنا عملاً ممکن ہی نہیں ہے۔ میرا آفیشل پیج Mufti Muneeb-ur-Rehman Office کے نام سے ہے اس کے علاوہ جس قدر پیج میرے نام سے منسوب ہیں، سب جعلی ہیں اور اُن سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور حساس اداروں سے رجوع کر رہا ہوں کہ وہ اس کی تحقیق کریں کہ یہ سازش کس نے کی ہے اور اس فتنہ انگیزی کے پیچھے کس کا ہا تھ ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزمفتی منیب الرحمن کے حوالے سے سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش تھیں کہ انہوں نے عبدالستار ایدھی کی نماز جنازہ میں اس لئے شرکت نہیں کی کیونکہ عبدالستار ایدھی ایک ملحد شخصیت تھے۔

No comments:

Pakistan Election 2018 View political party candidates, results

https://www.geo.tv/election/candidates