وارنر کوپی ایس ایل جیتنے کی مبارکباد دے کرعمر اکمل مذاق کا نشانہ بن گئے

فوٹو: فائل
نئی دہلی: پاکستانی بیٹسمین عمر اکمل نے سن رائزرز حیدرآباد کے کپتان ڈیوڈ وارنر کو ٹویٹر پر آئی پی ایل کے بجائے پاکستان سپر لیگ جیتنے کی مبارکباد دیدی۔
اس غلطی کا خمیازہ انھیں فالوورز کی جانب سے مذاق اڑائے جانے کی صورت میں بھگتنا پڑا۔ آئی پی ایل فائنل میں رائل چیلنجرز بنگلور کوزیر کرنے والی حیدرآبادی اورنج آرمی کو دنیا بھر کے کرکٹرز نے مبارکباد سے نوازا، سوشل میڈیا کے شائق عمر اکمل نے مبارکباد دینے کے بعد آخر میں ’ پی ایس ایل 2016‘ کا ہیش ٹیگ لگا دیا، پھرمذاق بننے کے بعد انھوں نے یہ ٹویٹ ڈیلیٹ کرتے ہوئے تصحیح کے ساتھ وارنر اینڈ کمپنی کو مبارکباد دی۔

No comments:

Pakistan Election 2018 View political party candidates, results

https://www.geo.tv/election/candidates