وزیراعظم نوازشریف کے کامیاب آپریشن کے لئے ملک بھر میں دعائیہ تقریبات

سوات میں نوازشریف کڈنی اسپتال کے سامنے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ فوٹو:فائل
 اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف کے کامیاب آپریشن اور صحت یابی کے لئے ملک بھر میں دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد، لاہور، فیصل آباد، ملتان، سوات، مانسہرہ سمیت ملک کے دیگر شہروں میں وزیراعظم نواز شریف کی صحت یابی کے لئے دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے جب کہ  خیبر پختونخوا، سندھ،  بلوچستان اور گلگت بلتستان کے وزراء اعلیٰ نے وزیراعظم کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
سوات میں نوازشریف کڈنی اسپتال کے سامنے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں شرکا نے وزیراعظم نواز شریف کے کامیاب آپریشن اور صحتیابی کے لئے دعا کی۔

No comments:

Pakistan Election 2018 View political party candidates, results

https://www.geo.tv/election/candidates