چیئرمین نیب کی مفروراوراشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے نادرا اورایف بی آرسے مدد لینے کی ہدایت

محکمہ فشریز اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف موثرشواہد حاصل کئے جائیں،قمرالزماں چوہدری۔ فوٹو: آئی این پی
 کراچی: قومی احتساب بیورو کے چئیرمین قمرالزماں چوہدری نے مفرور اور اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لئے نادرا اور ایف بی آر سے مدد لینے کی ہدایت کی ہے۔ 
ایکسپریس نیوز کے مطابق چئیرمین نیب قمرالزماں چوہدری کی زیرصدارت کراچی نیب کا اجلاس ہوا جس میں  ڈی جی نیب کراچی سراج نعیم نے ڈاکٹرعاصم حسین سمیت دیگر اہم کیسز اور ریفرنسزسے متعلق بریفنگ دی۔ اس موقع پر چیئرمین نیب نے کرپشن کے خلاف کراچی نیب کی مجموعی طور پر بہتر کارکردگی کو سراہا تاہم بعض کیسز میں تیاری مکمل نہ ہونے پر انہوں نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔
اجلاس کے دوران چیئرمین نیب نے ہدایت کی کہ محکمہ فشریز اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف موثرشواہد حاصل کئے جائیں اور نیب کے وکلا بھی زیرسماعت کیسز میں موثر کارروائی کو تیز بنائیں۔ اجلاس میں منی لانڈرنگ کے خلاف مہم تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ چئرمین نیب نے مفرور اور اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لئے نادرا اور ایف بی آر سے مدد لینے کی ہدایت کی جس کے بعد 207 اشتہاری اور 55 مفرور ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

No comments:

Pakistan Election 2018 View political party candidates, results

https://www.geo.tv/election/candidates