اسلام آباد: وفاقی وزیرمذہبی امورسرداریوسف نے کہاہے کہ ملک میں ایک ہی دن رمضان المبارک اورعیدین منانے کے لیے مفتی شہاب الدین پوپلزئی سمیت پختونخواکے علما سے مشاورت کی جائے گی پوپلزئی جس صوبے میں جہاں چاہیں اجلاس بلا لیں ہم جانے کو تیار ہیں، سردار یوسف رویت ہلال کمیٹی کی تشکیل کے حوا لے سے آج کے پی کے کے صوبائی وزیر مذہبی امور سے ملاقات کرینگے۔
جس میں نظام صلوۃ پر عملدرآمد اور رمضان کے چاندکے حوالے سے بات چیت کی جائے گی جبکہ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر مفتی شہاب الدین پوپلزئی سے ملاقات کرینگے۔ علاوہ ازیں وفاقی وزیر مذہبی امور کی زیر صدارت وزارتِ مذہبی امور میں قومی کمیشن برائے اقلیتی امورکااجلاس ہوا،جس میں بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ اور اقلیتوں کی فلاح و بہبوداورتحفظ کے حوالے سے غور خوض کیا گیا جبکہ سعودی وزیر مملکت اور و ائس چانسلر الدمام یونیورسٹی شیخ ڈاکٹرسلیمان بن عبد اللہ اباالخیل نے سرداریوسف سے ملاقات کے دوران کہاکہ سعودی عرب میں علما کے لیے کورسز کے اجرا اور مستحق طلبا کوداخلے اوروظائف دینے کی کوشش کررہے ہیں، پاکستان میں نظامِ صلوٰۃ کی کوششیں احسن قدم ہے،سرداریوسف نے کہاکہ شاہ سلیمان کی قیادت میں 34 ممالک کا اتحاد عالم اسلام کی مضبوطی کا باعث بنے گا۔
No comments:
Post a Comment