گلوکار سونو نگھم کی گھٹنے کی انجری مزید پیچیدہ ہوگئی

گلوکار کی بڑھتی ہوئی تکلیف کے باعث ڈاکٹروں نے انہیں ایک اور آپریشن کا مشورہ دیا ہے۔۔ فوٹو: فائل
ممبئی: بھارتی معروف گلوکار سونو نگھم کی گھٹنے کی انجری کا معاملہ پیچیدگی اختیار کرگیا ہے جس کے بعد اب دوسری بار سرجری کی جائے گی۔
بالی ووڈ گلوکار سونو نگھم  اسکواش کھیلتے ہوئے  گر گئے تھے جس کی وجہ سے ان کے گھٹنے میں چوٹ آئی تھی  جس کے  بعد ان کا آپریشن کیا گیا تاہم سرجری کے بعد آرام کی بجائے وہ ایشوریا رائے بچن کی فلم ’’سربجیت‘‘ کی تشہیر کی تقریب میں پہنچ گئے جہاں ایک بار پھر گھٹنے میں تکلیف کا شکار ہوگئے  جس پر ان کے تمام میوزک کنسرٹ منسوخ کردیئے گئے ہیں۔
بالی ووڈ گلوکار کی بڑھتی ہوئی تکلیف کے باعث ڈاکٹروں نے ایک اور آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد  اگلے ماہ ان کے گھٹنے کی سرجری کی جائے گی جب کہ بالی ووڈ کی نامور شخصیات کی جانب سے گلوکار کی صحت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ گلوکار سونو نگھم نے کئی  بلاک بسٹر فلموں میں اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

No comments:

Pakistan Election 2018 View political party candidates, results

https://www.geo.tv/election/candidates