عمران خان جیسے جھوٹوں کا راستہ روکنا قوم کا فرض ہے، شہباز شریف

سیاسی مخالف نہیں چاہتے کہ ملک میں کرپشن کا خاتمہ ہو، شہباز شریف:فوٹو:فائل
رائیونڈ: وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان جھوٹی باتیں کرنا چھوڑدیں اور ان جیسے جھوٹوں کا راستہ روکنا قوم کا فرض ہے۔
تحصیل ہیڈ کوارٹر رائیونڈ کے دورے کے موقع پر تقریب سے خطاب کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ سیاسی مخالفین نہیں چاہتے کہ ملک میں کرپشن کا خاتمہ ہو، ملک کو لوٹنے والے آج ہمارا احتساب کرنے چلے ہیں، احتساب کی باتیں کرنے والوں نے قوم کے پیسے لوٹے ہیں، ہمارے مخالفین نے ملک کو لوٹا اور پاکستان کوغریب بنایا، ان کے سوئس بینکوں میں پیسے پڑے ہیں، ان کے سرے محل اور دیگر جائیدادیں ہیں، ہمارے حساب کی باتیں کرنے والے اپنا حساب کرلیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان کے مریم نواز پر الزامات افسوس ناک ہیں، انہوں نے  کسی قسم کی تصدیق کے بغیر مریم نواز کے خلاف پروپیگنڈا کیا،عمران خان تنقید کریں لیکن جھوٹ کی سیاست نہ کریں، بیٹی کے خلاف بات کرنا اچھی بات نہیں۔ عمران خان جیسے جھوٹوں کا راستہ روکنا قوم کا فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2014 کے دھرنے کا نتیجہ یہ نکلا کہ چینی صدرنے اپنا دورہ موخرکردیا، اس دفعہ عوام خود دھرنا دینے والوں کا دھڑن تختہ عوام کردیں، ملک کامستقبل بہت تابناک ہے، وزیر اعظم جلد پاکستان واپس آنے والے ہیں، آئندہ برس ان دنوں میں ملک سے بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم ہوجائے گی۔

یورو کپ؛ تیسرے کوارٹر فائنل میں اٹلی کو جرمنی کے ہاتھوں شکست

اٹلی کو شکست دینے کے بعد جرمنی کے کھلاڑی خوشی میں جھوم رہے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی
پیرس: یورو کپ کے تیسرے کوارٹر فائنل میں جرمنی نے دلچسپ مقابلے کے بعد اٹلی کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔
فرانس میں ہونے والے یورو کپ کے تیسرے کوارٹر فائنل میں اٹلی اور جرمنی کے درمیان میچ کا پہلا گول جرمنی نے 65 ویں منٹ میں کیا جسے کھیل کے 78 ویں منٹ میں اٹلی نے برابر کردیا، جس کے بعد دونوں ٹیموں کی جانب سے ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنے کے لئے گول کرنے کی متعدد کوششیں کی گئیں جو کارگر ثابت نہ ہو سکیں۔
مقررہ وقت ختم ہونے کے بعد دونوں ٹیموں کو اضافی وقت دیا گیا تاہم اس میں بھی کوئی ٹیم گول اسکور نہ کر سکی، پھر دونوں ٹیموں کو پنالٹی شوٹس دی گئیں لیکن اس میں بھی کوئی ٹیم فاتح قرار نہ دی جا سکی تو اضافی پنالٹی شوٹ پر جرمنی نے اٹلی کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔
اس سے قبل پرتگال اور ویلز کی ٹیمیں اپنے اپنے میچز جیت کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر چکی ہیں۔

کراچی میں گلوکار و اداکار ندیم جعفری کی گاڑی پر فائرنگ

ٹی وی آرٹسٹ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ میں محفوظ رہے۔ فوٹو:فائل
 کراچی: گلوکار اور ٹی وی آرٹسٹ ندیم جعفری کی گاڑی پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی جانب سے فائرنگ کی گئی تاہم وہ محفوظ رہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ٹی وی آرٹسٹ ندیم جعفری کی گاڑی پر فائرنگ کردی تاہم وہ محفوظ رہے جب کہ ملزمان موبائل فونز، نقدی، کیش اور دیگر قیمتی سامان لے کر فرار ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے ندیم جعفری کا کہنا تھا کہ وہ اپنے دوستوں کے ہمراہ گھر سے نکلے تھے کہ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے اسلحہ کے زور پر ان کی گاڑی کو روکا اور خدشہ تھا کہ وہ انہیں قتل کرنے آئے ہیں تاہم ملزمان نے نقدی، موبائل فونز کا تقاضا کیا اس موقع پر ان کے دوستوں اور ملزمان کی تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد ملزمان نقدی،موبائل فونز اور 40 سے 50 لاکھ روپے کے چیک لے کر فرار ہوگئے اور جاتے ہوئے گاڑی پر فائرنگ بھی کی جس کے جواب میں ان کے دوستوں کی جانب سے بھی جوابی فائرنگ کی گئی تاہم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
دوسری جانب گلوکار فخرعالم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ندیم جعفری پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ندیم جعفری اب اپنے گھر میں بخیریت موجود ہیں جب کہ گلشن پولیس اسٹیشن میں واقعے کی ایف آئی آر بھی درج کرادی گئی ہے۔


Nadeem Jafri is at his home, shook up but well. I have spoken to him & his wife. An FIR has been lodged in Gulshan Police station.

کوئٹہ؛ بارش سے 4افراد جاں بحق، نشیبی علاقے زیرآب


کوئٹہ:صوبائی دارالحکومت میں بارش نے گرمی کا زورتو توڑ دیا لیکن انتظامی نااہلی شہریوں کے لیے زحمت بن گئی۔ مختلف حادثات میں چارافراد جاں بحق جبکہ پندرہ زخمی ہو گئے۔
کوئٹہ میں ڈیڑھ گھنٹہ کی بارش نے حکام کے دعوؤں کا پول کھول دیا۔ تیزاورطوفانی بارش سے سڑکیں دریا میں تبدیل ہوگئیں۔
شہرمیں ہرطرف جل تھل کے باعث بڑی تعداد میں خواتین اور بچے بارش کے پانی میں پھنس گئے۔ خروٹ آباد میں پانی میں بہہ کر 2 افراد جان سے گئے۔ جان نور محمد روڈ پر دیوارگرنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیاجبکہ امداد چوک میں نالے میں گرکربچہ جاں بحق ہوگیا۔ بارش کے باعث پیش آنے والے مختلف واقعات میں 15 افراد زخمی بھی ہوئے۔
طوفانی بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ کئی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہو گیا ۔ گاڑیاں ، موٹر سائکلیں اور رکشے بھی پانی میں پھنس گئے۔
بارش اورپانی جمع ہو جانے کے باعث سڑکوں پرگھنٹوں ٹریفک جام رہا ، بعض علاقوں میں گاڑیاں خراب ہو کرپانی میں ہی بند ہو گئیں۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں کوئٹہ ، قلات ، مکران اور ژوب ڈویژنز میں مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
پی ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ بارش کے ممکنہ نقصانات سے بروقت نمٹنے کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

چینی باشندہ اے ٹی ایم مشین کا ڈیٹا چوری کرتے ہوئے گرفتار

POLICE FUND CASE KHI PKG 04-05 MEHROZ
کراچی : کراچی میں ایف آئی اے نے کارروائی کے دوران چینی باشندے کو گرفتار کرلیا ہے۔
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے کرائم سرکل نے چینی شہری کو بینکوں کے اے ٹی ایم کا ڈیٹا چوری کرنے پر گرفتار کرلیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی اے کی جانب سے مزید تفتیش جا ری ہے۔ پولیس کے مطابق چینی باشندے نے نجی بینک کے اے ٹی ایم میں ڈیوائسز کے ذریعے صارفین کے خفیہ ڈیٹا کو چرانے کی کوشش کی۔
بینک انتظامیہ نے سی سی ٹی وی کیمرے کی ریکارڈنگ دیکھ کر یہ نوٹس کیا کہ دو غیر ملکی افراد معمول سے زیادہ دیر تک اے ٹی ایم کے اندر موجود ہیں، جس کے بعد انہیں ان پر شک ہوا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ان غیر ملکیوں کو اے ٹیم ایم کے قریب بعض آلات چھپاتے ہوئے بھی دیکھا گیا جس کے بعد انتظامیہ حرکت میں آگئی۔
بینک انتظامیہ اپنے تکنیکی عملے کے ساتھ اس برانچ کے اے ٹی ایم میں گئی اور ساتھ ہی ایف آئی اے کے سائبر کرائم سیل کو بھی اطلاع دی۔ ایف آئی اے نے ڈیوائسز اور وڈیو اپنی تحویل میں لے لیں تاکہ مزید کارروائی کرسکے

امجد صابری کا قتل بتارہا ہے کہ سب اچھا نہیں ہے


کراچی : ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہائی پروفائل کرائم کا مطلب ہے کہ سب کچھ اچھا نہیں ہے۔
کراچی میں چیف جسٹس سجاد علی شاہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفت گو میں فاروق ستار کا کہنا تھا کہ امجد صابری کا قتل بتا رہا ہے کہ سب اچھا نہیں ہے، کراچی کے شہریوں میں عدم تحفظ کا احساس بڑھ گیا ہے۔
فاروق ستار کا کہنا تھا کہ عوام، ریاست اور حکومت میں فاصلے کم ہونے چاہیئں، اویس شاہ اغواء پر سات گھنٹے بعد نوٹس لینا لمحہ فکریہ ہے۔

مقبوضہ کشمیر،بزدل بھارتی فوج کی فائرنگ،کشمیری شہید

سری نگر : مقبوضہ جموں کشمیر میں ایک اور نوجوان بزدل بھارتی فوج کے تسلط کا نشانہ بن گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بے گناہ کشمیری نوجوان کو ضلع کپواڑہ میں دہشت گردی کا الزام لگا کرخون سے نہلا دیا گیا۔ بزدل بھارتی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ دہشت گردوں نے ضلع میں پناہ لے رکھی تھی، جس کے خلاف گھیراؤ کر کے آپریشن کیا گیا۔ 

Pakistan Election 2018 View political party candidates, results

https://www.geo.tv/election/candidates