فرانس میں قومی دن کی تقریبات کے موقع پر حملہ، خواتین اور بچوں سمیت 80 افراد ہلاک

فرانسیسی صدر نے ملک میں لگی ایمرجنسی میں مزید 3 ماہ کی توسیع کردی، ملک بھر میں سیکیورٹی انتہائی سخت۔ فوٹو: ٹویٹر
نیس: فرانس میں قومی دن کی تقریب کے موقع پر ٹرک میں سوار حملہ آور نے لوگوں کو کچلنے کے بعد فائرنگ کر کے کم از کم 80 افراد کو ہلاک اور 150 سے زائد کو زخمی کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے قصبے نیس میں قومی دن کی تقریبات کا جشن منانے کے لئے بڑی تعداد میں لوگ جمع تھے کہ ٹرک میں سوار حملہ آور نے گاڑی ہجوم میں چڑھا دی، حملہ آور پہلے لوگوں کو کچلتا ہوا 100 میٹر تک گیا پھر اس نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں کم از کم 80 افراد ہلاک جب کہ درجنوں زخمی ہو گئے، ہلاک اور زخمیوں میں بڑی تعداد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے حملے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جب کہ نیس کے میئر نے پورے شہر کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔
فرانسیسی میڈیا کے مطابق ٹرک ڈرائیور نے بیسٹل ڈے کی تقریبات کے اختتام پر ہونے والی آتش بازی کے موقع پر حملہ کیا، حملہ آور تیونس نژاد فرانسیسی شہری تھا اور اس کی عمر تقریباً 31 برس تھی، حملہ آور دوہری شہریت کا حامل تھا۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی ہلاک ہو گیا جب کہ ٹرک سے بڑی تعداد میں گرینیڈ اور بارودی مواد بھی برآمد کر لیا گیا۔
فرانسیسی صدر فرانسو اولاندو نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے واقعہ کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور ملک میں نافذ ایمرجنسی کی معیاد میں مزید 3 ماہ کی توسیع کری، فرانسیسی صدر نے حملے میں 77 ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 20 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا۔ دوسری جانب نیس میں حملوں کے بعد فرانس کے دیگر شہروں میں بھی سییکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے جب کہ تفتیشی اداروں نے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس بومبر میں بھی فرانس میں کنسرٹ ہال، اسپورٹس اسٹیڈیم اور ریستوران میں بم دھماکوں اور فائرنگ کے نتیجے میں 130 افراد ہلاک اور 350 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔ فٹبال اسٹیڈیم کے باہر بم دھماکے اس وقت ہوئے جب صدر فرانسو اولاند گراؤنڈ میں فرانس اور جرمنی کی ٹیموں کے درمیان فٹبال میچ دیکھ رہے تھے۔

The Latest: Truck attack death toll rises to 80

French President Francois Hollande makes a televised address in Paris early Friday July 15, 2016 after a truck drove onto a sidewalk for more than a mile, plowing through Bastille Day revelers who'd gathered to watch fireworks in the French resort city of Nice on Thursday, July 14. (French Pool via AP)THE ASSOCIATED PRESS
NICE, France (AP) — The Latest on a truck that drove into the crowd in Nice (all times local):
4:30 a.m.
French Interior Minister Bernard Cazeneuve says 80 people have died in the truck attack on the seaside avenue of Nice, and 18 people are in critical condition.
Numerous others have been wounded, he said after traveling to the scene.
"The identification of the criminal is in progress," he said, refusing to confirm reports that an ID card was found after police shot the truck driver dead.
"We are in a war with terrorists who want to strike us at any price and in a very violent way," the minister said.
___
4:15 a.m.
President Francois Hollande says he will call a defense council meeting Friday that brings together defense, interior and other key ministers, before heading to Nice.
Besides ensuring continuation of the state of emergency and the Sentinel operation that puts 10,000 soldiers on patrol, he said he was calling up reserve to help police, particularly at French borders.
___
4 a.m.
French President Francois Hollande says "the terrorist character" of the Bastille Day truck attack in Nice cannot be denied.
Hollande confirmed that 77 people, including some children, were killed when the truck drove through the crowds who had just watched a fireworks display on seafront in the city. He said 20 wounded people are in critical condition.
Just hours after announcing in the traditional Bastille Day interview that the state of emergency, in place since November attacks that killed 130 in Paris, was to be removed, Hollande said it must be extended for three months. That decision will need parliamentary approval.
He also said other measures will be put in place to counter the threat.
3 a.m.
The president of the region that includes Nice has announced that the city's jazz festival, due to open on Saturday, and a Rihanna concert planned for Friday evening, have both been canceled after the deadly truck attack.
Christian Estrosi said flags would be lowered across the city on Friday. He gave the latest death toll as 77 after a truck plowed into people celebrating Bastille Day at a fireworks display on the city's famous Promenade des Anglais.
___
2:45 a.m.
European Council president Donald Tusk says it is a "tragic paradox" that the victims of the attack in Nice were celebrating "liberty, equality and fraternity" — France's motto — on the country's national day.
Tusk tweeted a photograph of himself and other European and Asian leaders standing in tribute to the Nice victims at the Asia-Europe meeting in Mongolia.
___
2:15 a.m.
U.S. President Barack Obama has condemned what he says "appears to be a horrific terrorist attack" in Nice.
Obama says, "Our thoughts and prayers are with the families and other loved-ones of those killed."
Noting that the attack occurred on Bastille Day, Obama praised "the extraordinary resilience and democratic values that have made France an inspiration to the entire world."
Obama is offering French officials "any assistance that they may need to investigate this attack and bring those responsible to justice."
France's ambassador to the United States, Gerard Araud, characterized the events in Nice as a "terrorist attack."
"Our democracies — France, the United States, our other partners , we are besieged, we face a terrible threat," Araud said at a Bastille Day reception at the French Embassy in Washington late Thursday.
___
2:05 a.m.
The ranking politician of the Alpes-Maritime department that includes Nice says the truck plowed into the crowd over a distance of two kilometers (more than a mile), killing 75 people and wounding 50.
Eric Ciotti said on BFM TV that police killed the driver "apparently after an exchange of gunfire."
The Paris prosecutor's office opened an investigation for "murder, attempted murder in an organized group linked to a terrorist enterprise." The probe is being handled by France's intelligence agency and judicial police.
___
1:45 a.m.
Writing online, Nice Matin journalist Damien Allemand who was at the waterside said the fireworks display had finished and the crowd had got up to leave when they heard a noise and cries.
"A fraction of a second later, an enormous white truck came along at a crazy speed, turning the wheel to mow down the maximum number of people," he said.
"I saw bodies flying like bowling pins along its route. Heard noises, cries that I will never forget."
Allemand said people took shelter in a nearby restaurant, where he continued to hear people shouting for missing family members. He ventured out and saw bodies, blood and body parts all along the road.
"This evening, it was horror," Allemand concluded.
___
1:20 a.m.
The president of the region that includes Nice says a truck that slammed into revelers celebrating Bastille Day on the city's waterfront was loaded with arms and grenades, and that the driver of the truck has now been killed by police.
Christian Estrosi told BFM TV that "the driver fired on the crowd, according to the police who killed him."
Estrosi said the truck was drivien by someone who appeared to have "completely premeditated behavior." He added that "the truck was loaded with arms, loaded with grenades."
___
1 a.m.
The head of the French department in which Nice is located says at least 60 people have died in what officials say was a deliberate attack when a truck drove into Bastille Day revelers in the resort city.
Eric Ciotti said on France Info radio that "It's a scene of horror." He said he was speaking from the scene.
The Nice prosecutor Jean-Michel Prette said bodies are strewn about along the roadway.
___
12:45 a.m.
A spokesman for France's Interior Ministry says there are likely to be "several dozen dead" after a truck drove into a crowd of revelers celebrating Bastille Day in the French city of Nice.
Pierre-Henry Brandet told BFM TV: "it's going to be a very high toll."
The president of the Nice regional council also gave a similar number.

ہیجڑےکون ہوتے ہیں ، کیوں ہوتے ہیں؟

ہیجڑےکون ہوتے ہیں ، کیوں ہوتے ہیں؟

(قدرت روزنامہ11جولائی-2016)جب میں نویں جماعت میں پڑھتی تھی تو مجھے احساس ہوا کہ میں لڑکی نہیں ہوں ۔ یہ ادراک ہونے کے بعد میںایک کرب میں مبتلا ہو گئی ۔ میرے والدتو بچپن میں ہی فوت ہو چکے تھے اور والدہ نے دوسری شادی کر لی تھی ۔ میری بہنیں بھی تھیں لیکن مجھ میں ہمت نہیںتھی کہ میں یہ بات انھیں بتاﺅں۔ کئی مرتبہ والدہ کو بتاتے کی کوشش کی لیکن انھیں اپنے دوسرے خاوند اور ان کے بچوںسے فرصت ہی نہیں ملتی تھی۔ کچھ ہی عرصے میں میری یہ کیفیت رنگ لانے لگی اور میں کمر لچکا لچکا کر چلنے لگی تو میرے ایک سوتیلے بھا ئی نے مجھے کہا کہ یہ تم خسروں کی طرح کیوں مٹکتی ہوں۔

اس رات مجھے نیند نہیںآئی اور ساری رات روتی رہی اور اللہ سے دعا کرتی رہی کہ اے پروردگار یہ میرے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔ میں اگر لڑکی نہیں تو میں لڑکا بھی نہیں ہوں۔ لیکن یہ سب کچھ میرے ساتھ ہونا تھا جیسا کہ اور بہت سے لڑکوں اور لڑکیوں کے ساتھ ہوتا ہے۔ چنانچہ میں نے ہمت کر کے اپنی والدہ کو سب کچھ بتا دیا جنہوں نے میرے سوتیلے باپ سے بات کی تو انھوں نے کہا کہ اس کا مطلب ہے کہ عاشی کھسرا ہے اورکھسرے کا یہاں کیا کام۔ یہ بات جب میرے سوتیلے بھائیوں کو پتہ چلی تو وہ میرے خلاف ہو گئے اور مجھے مارتے اور گھر سے نکل جانے کو کہتے کہ تمہاری وجہ سے ہماری بدنامی ہوگی۔
عاشی نے بتایا کہ انہی
دنوں ہمارے گھر ایک خسرہ آیا کرتا تھا اسے بھی یہ بات معلوم ہو گئی تو اس کی مجھ سے ہمدری بڑھ گئی اور آخر کار 20برس کی عمر میں میں گھر کو خیر باد کہہ کر اس خسرے کے پاس چلی آئی جو مجھے لیکر غلام حسین نامی ایک گروکے پاس لے گیا جہاں پہلے بھی میری جیسے لڑکیاں اور لڑکے رہتے تھے۔ غلام حسین نے مجھے تسلی دی اور کہا کہ قدرت نے جب تمہیں ایسا ہی بنایا ہے تو غم کیوں کرتی ہو۔ آہستہ آہستہ میںنے خود کو قبول کر لیا۔
یہ کہانی لاہور کے علاقے گوالمنڈی کے رہائشی ایک کشمیری خاندان کی بیٹی کی ہے جو آج عاشی بٹ کے نام سے ہیرا منڈی کی ایک معروف شخصیت ہے۔45سالہ عاشی جب اپنے گھر سے باہر زرق برق لباس میں نکلتی ہے تو اس کے ساتھ 8/10افراد ہوتے ہیں اور علاقے کے لوگ بٹ صاحب کہہ کر اسے سلام کرتے ہیں۔ ہیرا منڈی میں کوئی خسرہ پکڑا جائے تو یہی اسے تھانے سے چھڑا کر لاتی ہے کوئی بیمار پڑ جائے تو عاشی ہی اس کی مسیحا بنتی ہے ، کوئی مر جائے تو یہی اس کا کفن دفن کرتی ہے۔ یتیم بچوں اور بچیوںکی پرورش کرنا اور ان کی شادیاں کرنا بھی عاشی نے اپنی ذمہ داری بنالیا ہے۔ اب عاشی “جائیں تو جائیں کہاں “نامی ایک تنظیم چلا رہی ہے جو خواجہ سراﺅں کے مسائل کے حوالے سے کام کر تی ہے۔ اب عاشی نے ایک کنال اراضی خریدی ہے جس پر وہ مدرسہ بنوانا چاہتی ہے۔
بنی نوع انسانوں میں مرد اور عورت کے علاوہ ایک اور بھی صنف ہے جو بظاہر تو مکمل انسان ہے مگر نہ تو مکمل مرد ہے نہ ہی عورت۔ اسے ہیجڑا ، کھسرا ، خسرہ اور خواجہ سرا اوریورپ میں لیڈی بوائے یا شی میل کے نام سے پکارا جاتا ہے۔ کسی بھی والدین کے ہاں پیدا ہونے والے ایسے بچے بھی اصل میں گونگے، بہرے، اندھے اور معذور پیدا ہونے والے بچوں کی طرح خصوصی بچے ہوتے ہیںمگر کچھ والدین اپنے ان سپیشل بچوں کی عادات و خصائل دیکھ کر تنگ آ جاتے ہیں اور انسانی ہمدردی سے خالی ہو کر ایسے بچوں خاص طور پر لڑکوں کو خواجہ سراوں کے گرو کے حوالے کر دیتے ہیں۔جو ہیجڑے بن کر محفلوں میں ناچتے ہیں‘ گرو کے ہاتھوں ماریں کھاتے ہیں اور ان کے تحفظ میں جا کر اگر ان کی عصمت کو عصمت کہا جائے تو عصمت فروشی کا دھندہ کرتے ہیں۔ یہ لوگ قابل رحم ہوتے ہیں‘ ان کے اندر بھی انسانی دل اور خواہش ہوتی ہے‘ ایک جنسی امتیاز کی وجہ سے ملزم و مجرم و گنہگار ٹھہرائے جاتے ہیں حالانکہ ان کی اس فطری حالت کے وہ خود ذمہ دار نہیں ہوتے ۔ناچ گانے کے دھندے کے علاوہ انہیں کچھ کرنا ہی نہیں آتا۔ گلی بازار میں آئیں تو ‘ فحش جملوں کی بوچھاڑ ان کا استقبال کرتی ہے‘ ان کو کم از کم انسان تو نہیں سمجھا جاتا۔
ڈسٹرکٹ ہسپتال بہاولپور کے ڈاکٹر زبیر احمد جو پاکستان کے پہلے سرجن ہیں جو اب تک ایسے بیسیوں خصوصی بچوںکا آپریشن کر چکے ہیں،اس حوالے سے کہتے ہیں کہ یہ خصوصی بچے بھی انسانوں کے ہی پیدا ہوتے ہیں لیکن ماں کے پیٹ میں ابتدائی پرورش کے دوران فطری طور پر کچھ ہارمون ادھر ادھر ہو جاتے ہیں اور عورت کے جسم میں مرد اور مرد کے جسم میں عورت حلول کر جاتی ہے۔یہ عام طور پر وہ بچے ہوتے ہیں جن کی جنس پیدائش کے وقت متعین نہیں کی جا سکتی۔ ذرا بڑے ہونے پر مختلف ہارمونل ٹیسٹ کی بنیاد پر ان کو قریبی مرد یا عورت کہا جاتا ہے۔ اس کا انحصار اس بات پر ہوتا ہے کہ ان کا ہارمونل بیلنس کس طرف زیادہ ہے۔ یہ ایک الگ بات ہے کہ وہ عام انسانوں کی طرح اپنی نسل کو آگے بڑھانے کی صلاحیت نہیں رکھتے لیکن بچپن میں ہی ان کے دو تین آپریشن اور ادویات سے ان کا ہارمونل بیلنس درست کیا جاسکتا ہے۔مگر چونکہ یہاں والدین اس طرح سوچتے ہی نہیں حالانکہ یہ بھی دیگر پیدائشی اندھے، گونگے اور بہرے بچوں جیسا ہی معاملہ ہوتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایسے پیدائشی معذور بچوں کا اپنا کوئی قصور نہیں ہوتالہذا ان کی زندگی برباد نہیں ہونی چاہیے اور نہ ان پر زندگی کے دروازے بند کرنے چاہیئے لیکن افسوس ہمارے معاشرے میں ابھی تک اس کا شعور نہیں ہے کہ، سب کو جینے کا حق ہے۔
ماہر نفسیات ڈاکٹر سدرا کاظمی کا کھسروں کی ذہنی استعداد کے حوالے سے کہنا ہے کہ ان میں وہی خصوصیات اور استعداد ہوتی ہے جو عام نارمل بچوں میں پائی جاتی ہیں۔ لیکن چونکہ انھیں بچپن سے نظر انداز کر دیا جاتا ہے اور انھیں وہ ماحول نہیں ملتا جو دوسرے بچوں کو ملتا ہے جس وجہ سے وہ عام بچوں سے مختلف ہو جاتے ہیں۔ اگر انھیں بھی عام بچوں کی طرح کا ماحول ملے، انھیں تعلیم دی جائے، انھیں کھیل کی طرف راغب کیا جائے تو یہ بھی وہی رزلٹ دیں گے جو دوسرے بچے دیتے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ جیسے شی میل ایسوسی ایشن آف پاکستان کی صدر الماس عرف بوبی گریجویٹ ہے۔ اس نے ایک ایسے گھرانے جو لندن میں رہائش پذیر تھا میں آنکھ کھولی اور اس کو ایک اچھا ماحول ملا، تعلیم ملی۔انھوں نے بتایا کہ اپریل 2011 میں تھائی لینڈ میں ہونے
والے مس یونیورس آف شی میل کے مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے21سالہ Mr. Sirapassorn Atayagorn ایک یونیورسٹی کے طالب علم ہیں۔ انھوں نے بتایا ایک گریجویٹ اور حافظ قرآن خواجہ سراشاہ بانو ہے جن کے بارے میں ایک ٹی وی پر پروگرام بھی چلا تھا۔ انھوں نے بتایا کہ امریکہ، یورپ اور دیگر ممالک میں بعض اہم عہدوں پر یہ لوگ کام کرتے رہے ہیں۔
معروف دینی سکالر عمار یاسر کا کہنا ہے کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ کھسرے بھی انسان ہیں اور ان کی پیدائش میں یہ نقص قدرت کی طرف سے ہوتا ہے مگر جہاں تک امامت کرانے کا تعلق ہے تو اگرچہ اس حوالے سے کوئی واضع احکامات تو نہیں لیکن کیونکہ رسول اللہ کی زندگی میں ہمیشہ ہی مردوں نے ہی نماز میں امامت کروائی اور مردوں کو ہی امامت کروانے کو کہا گیا تو اس سے یہی نتیجہ اخذ ہوتا ہے کہ جو مرد نہیں وہ امامت نہیں کروا سکتا۔ کھسرے بھی چونکہ مکمل مرد نہیں ہوتے اس لئے ان امامت جائز نہیں ہے۔البتہ عبادات کرنا، نماز پڑھنا، روزے رکھنا اور دیگر احکامات جو دوسرے مسلمانوں پر فرض ہیں وہ ان پر بھی فرض ہیں۔
کھسرے یا ہیجڑے جنہیں ان کی حرکات و سکنات کی وجہ سے ان کے گھر والے قبول کرتے ہیں اور نہ ہی معاشرہ تو پھر یہ جینے کیلئے اپنی الگ دنیا بسا لیتے ہیں۔ جہاں یہ آپس میں چھوٹی چھوٹی خوشیاں اورایک دوسرے کا دکھ درد بانٹتے ہیں۔ ان میں کوئی ریما، کوئی ریشم، کوئی مالا اور کوئی انجمن ہوتی ہے۔ ان کی اپنی اقدار اور رسم و رواج ہوتے ہیں جس کے تحت یہ اپنی زندگی گزارتے ہیں۔یہ لوگ معاشرے سے کٹ کر رہنا پسند کرتے ہیں۔ خواتین کی طرح کا لباس پہنتے ہیں ، مصنوعی بال اور آرائش حسن کی اشیاءکا فالتو استعمال کرتے ہیں جو انہیں عام لوگوں کیلئے قابل توجہ بناتا ہے۔ یہ لوگ عموماً ٹولیوں کی شکل میں رہتے ہیں۔ ہر ٹولی کا لیڈر گرو کہلاتا ہے جبکہ جس گھر میں یہ رہتے ہیں اسے ڈیرہ کہا جاتا ہے۔
یہ صبح سے شام تک شہر کی سڑکوں پر تالیاں بجا بجا کر ایک خاص انداز میں لوگوں کی جیبوں سے پیسے نکالواتے ہیں، شادی بیاہ میں بن بلائے مہمان بن کر آتے اور بچوں کی پیدائش پر لوری سناتے ہیں اور اس کے عوض پیسے مانگتے ہیں تا کہ اپنے پیٹ پال سکے۔ اپنی کمائی میں سے کچھ حصہ اپنے گرو کو بھی دیتے ہیںجس سے گرو کا ڈیرہ چلتا ہے اور وہ چیلوں کی فلاح و بہبود اور ان کے چھوٹے موٹے مسائل حل کرتا ہے۔ کوئی بھی گرو کبھی بھی کرائے کے مکان میں نہیں رہتا بلکہ اس کا اپنا ذاتی مکان ہوتا ہے جو اسے اپنے سے پہلے والے گرو سے وراثت میں ملتا ہے۔انہوں کہا کہ املاک یا جائیداد گرو اور اس کے چیلوں کی کمائی ہوتی ہے اور گرو کے مرنے کے بعد انہی کی برداری میں سے نیا گرو اس کا انتظام سنبھالتا ہے۔

مزنگ چونگی کی مدھو کہتی ہے کہ ہمارے معاشرے کا ایک بڑا المیہ یہ ہے کہ ہمارے اندر احترام آدمیت نہیں رہا۔ہمارے بارے میں مشہور ہے کہ ہم معاشرے میں فحاشی پھیلانے کا ذریعہ بنتے ہیں۔ مانا کہ ہم میں کچھ برے لوگ بھی ہیں بالکل ایسے ہی جیسا کہ عام انسانوں میں کچھ اچھے اور کچھ برے ہوتے ہیں۔ لیکن ہمارے اندر بھی یہ برائی اسی معاشرے ہی کی دی ہوئی ہے۔ ہمیں وہی انسان جو خود کو مکمل کہتے ہیںہمیں اس گندی عادات پر مجبور کرتے ہیں۔ یہی مکمل انسان ہمیں اس طرف مائل کرتے ہے اور رفتہ رفتہ پھر یہ عادت بن جاتی ہے اور کچھ اسے اپنا پیشہ بنا لیتے ہیں۔
مدھو کا کہنا ہے کہ ہم میں لڑکوں کے علاوہ لڑکیاں بھی ہوتی ہیں جو بظاہر ایک مکمل لڑکی ہوتی ہے ماسوائے ایک خامی کے۔ انھوں نے بتایا کہ ویسے تو یہ لڑکیاں زیادہ تر ڈیروں میں ہی رہتی ہیں مگر ان میں سے کچھ برائی کی طرف بھی مائل ہو جاتی ہیں۔ ایسی لڑکیوں کی لڑکوں کی نسبت زیادہ مانگ ہوتی ہے۔
ابھی حال ہی میں عدالت عظمیٰ کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے خواجہ سراوں کے طرف سے دائر ایک درخواست کی سماعت کے دوران حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ امتیازی سلوک کا شکار معاشرے کے اس طبقے کو باعزت ملازمتیں دینے کے لیے حکمت عملی وضع کرے۔ جبکہ حکومت کو ہدایت کی کہ ہیجڑوں کو قومی شناختی کارڈ جاری کئے جائیں، جن پر ان کی جنسی شناخت تحریر ہو۔ ساتھ ہی ہیجڑوں کو ہراساں نہ کئے جانے کی یقین دہانی کرنے کا حکم بھی جاری کیا گیا ہے۔
اگرچہ ملک بھر میں خواجہ سراﺅں کی تنظیموں نے اس عدالتی حکم کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ خواجہ سراوﺅں کو معاشرے کا متحرک رکن بنانے کے لیے یہ سپریم کورٹ کی جانب سے ایک اچھا قدم ہے۔مگر ضروری یہ ہے کہ ہیجڑوں کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے قوانین کا مﺅثر نفاذ ہو اور انھیں دیگر تہذیب یافتہ معاشروں کی طرح پاکستان میں بھی ایک باعزت مقام اور وراثت میں حق دیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں ان معاشرتی رویوں میں تبدیلی درکار ہے جو ان کی تضحیک کا سبب ہیں اور ان کی رائے میں اس کے بعد ہی ہیجڑوں کو معاشرے کا مفید شہری بنایا جاسکتا ہے۔ اس حوالے سے عاشی بٹ کا کہنا ہے کہ یہاں پر مردوں اور عورتوں کو تحفظ نہیں تو ہم بیچارے کیا حیثیت رکھتے ہیں۔ عدالتی فیصلے کا تو تبھی فائدہ ہے کہ حکومت اس پر عملدارآمد بھی کرے۔عدالتی فیصلے کے حوالے سے شی میل ایسوسی ایشن آف پاکستان کی صدر الماس بوبی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے، جب ہیجڑوں کی فلاح کے لئے کوئی قدم اٹھایا گیا ہے۔الماس بوبی کا کہنا ہے کہ ان کی کمیونٹی کو شناخت اور احترام دینے کی جانب یہ ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ان کی شناخت انسان کے طور پر ہو سکے گی۔
لاہور ہائی کورٹ کے وکیل نوید عباس کہتے ہیں کہ اس معاشرے سے سوال یہ ہے کہ ایسے بچوں کا مستقبل خواجہ سرا بننا ہی کیوں ہو وہ کیوں نہ اعلی تعلیم حاصل کریں اور کیوں نہ کوئی باعزت پیشہ اختیار کریں۔آخر انہیں بھی اللہ نے زہنی صلاحیتوں سے نوازا ہوتا ہے۔مگر یہ ظالم معاشرہ ان سے جینے کا حق چھین لیتا ہے اور انہیں گناہوں کی دلدل میں دھکیل دیتا ہے۔ ایک صحابی نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ایسے لوگوں کے بارے میں سوال کیا تو آپ نے صاف صاف فرمایا کہ اس کی جسمانی ساخت سے اس کی زندگی کا فیصلہ کیا جائے گا اگر کسی میں زیادہ عورتوں والی خصوصیات ہیں تو وہ عورتوں کی طرح زندگی گزارے گا اور جس میں مردانہ خصوصیات زیادہ ہیں وہ مردوں کی طرح۔ وہ انسان ہی ہیں۔خلقی اوصاف کے اعتبار سے ان میں سے بعض کامل مردانہ اوصاف سے محروم ہوتے ہیں اور بعض زنانہ اوصاف سے۔یہ ان کی تخلیق کا وہ نقص ہے جو ان کے خالق اور پروردگار نے ان میں ایسے ہی رکھا ہے جیسا کہ بعض انسانوں کو ہم خلقی اعتبار سے بعض دوسرے اعضا سے پیدایشی طور پر معذور پاتے ہیں۔ان کے اور اِن کے مابین فرق محض ناقص اعضا کے اختلاف کاہے۔
نوید عباس ایڈووکیٹ کہتے ہیں کہ جب ہم معاشرے کے اچھے یا برے ہونے کی بات کرتے ہیں تو وہاں کے بسنے والوں کے آپس میں میل جول اور مساوات کو دیکھتے ہیں۔کہ آیا وہاں کسی کی حق تلفی تو نہیں ہورہی اور عدل و انصاف کے ترازو میں تولا جائے تو سب برابر ہوں۔ خواجہ سراﺅں کی موجودہ حالت کے زمہ دار ہم خود ہیں، کم از کم اس مسئلے پر تو ہم یہ نہیں کہ سکتے کہ ان لوگوں کے مسائل کا حل حکومت کی زمہ داری ہے۔ ان کو شرم کے مارے کچرے میں کو ن پھینکتا ہے، حقارت اور ذلت کی نظر سے کون دیکھتا ہے، رہ چلتے ان پر فقرے کون کستا ہے، انہیں اسکول کالج کوئی کیوں نہیں بھیجا جاتا ، کوئی باعزت نوکری کیوں نہیں دی جاتی، بچوں کو یہ کیوں نہیں بتایا جاتا کہ یہ بھی ہم ہی جیسے انسا ن ہیں، ان کا بھی دل ہے اور یہ بھی محسوس کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
خصوصی بچوں کی تعلیم کے ماہر شہزاد ہارون بھٹہ کا کہنا ہے کہ جب تک خواجہ سراووں کے ساتھ معاشرے میں ایک عام انسان جیسا سلوک نہیں کیا جاتا اس وقت تک ان کو اس دلدل سے نکالنا نا ممکن ہے۔ میں یہاں حکومت کی زمہ داری پر بحث نہیں کرنا چاہتا اس کی وجہ یہ ہے کہ حکومت بھی تو مجھ جیسے اور آپ جیسے لوگ کی ہے۔ جب تک عوام کی سوچ نہیں بدلی جائے گی اس وقت تک کچھ نہیں ہونے والا۔ میری سمجھ میں یہ نہیں آتا کہ ہم نے ان کو خلائی مخلوق کیوں سمجھ رکھا ہے ؟ آخر کیوں؟ حالانکہ یہ بھی دیگرخصوصی بچوں کی طرح ہی ہوتے ہیں۔ ان میں یہ نقص ان کا اپنا بنایا ہوا نہین ہوتا بلکہ یہ قدرتی طور پر ایسے ہی پیدا ہوتے ہیں۔
زرا سوچیے، ہم کیوں آج تک ترقی یافتہ تو کیا ترقی پزیر قوموں کی صف میں بھی نہیں، صرف اس لیئے کہ ہماری فرسودہ اور جدت سے عاری سوچ نے ہمیں آج تک غلام بنا رکھا ہے۔ جب تک ہم ان چھوٹی چھوٹی ناانصافیوں کو ختم نہیں کر سکے۔ انھوں نے کہا کسی بھی معاشرے کی طرف سے دیگر انسانوں کو ملنے والے عام بنیادی حقوق تو درکنارہمارے معاشرے میں انھیں کبھی بھی عزت کی نگاہ سے نہیں دیکھا گیا بلکہ ہمیشہ ہنسی مذاق اور تفریح کا باعث سمجھا۔ چنانچہ یہ صنف ایک انفرادی شناخت رکھنے کے باوجود کسمپرسی کا شکار رہی۔ان پر تعلیم و صحت کی سہولتوں کے دروازے اکثر بند کر دئے جاتے ہیں۔ جائیداد خریدنے یا مکان کرایے پر حاصل کرنے میں انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ ان کے اپنے خاندان بھی انہیں میراث کے حقدار نہیں سمجھتے۔معاشرہ انہیں خدا کی ٹھکرائی ہوئی مخلوق گردانتا ہے۔ حالانکہ یہ سب غلط ہے بلکہ یہ خصوصی بچے ہوتے ہیں اور انھیں بھی خصوصی بچوں کی طرح ٹریٹ کرنا چاہیے۔ انھوں نے کہا پاکستان میں اس وقت خصوصی بچوں کی تعداد38لاکھ کے لگ بھگ ہے جن میں بچوں کی تعداد (اٹھارہ سال تک کی عمر)12لاکھ کے قریب ہے صرف پنجاب میں ایسے بچے6لاکھ سے زیادہ بچے ہیں۔ جبکہ خواجہ سراﺅں کی کمیونٹی کے ذرائع کے مطابق یہ 10لاکھ سے بھی زیادہ ہیں۔ جبکہ میڈیا رپورتس کے مطابق ان کی تعداد 4سے5لاکھ ہے۔
لاہورکی عاشی بٹ کا کہنا ہے کہ کھسروں کے پیشے سے اب “گے” افراد نے بھی فائدہ اٹھانا شروع کر دیا۔ وہ جو زیر زمین تھے، کھسروں کے بھیس میں منظرعام پر آ گئے ۔انھوں نے بتایا کہ ان میں سے بیشتر لڑکے بے روزگاری کی وجہ سے اس کام میں داخل ہو گئے ہیں جو جسم فروشی کا دھندہ کرتے ہیں اور ان کی وجہ سے ہم پیدائشی اور روایتی ناچ گانا کرنے والے بھی بدنام ہو رہے ہیں ۔ انھوں نے بتایا کہ تاریخ سے پتہ چلتا ہے کہ ماضی میں ہیجڑے ”خواجہ سرا “کے نام سے جانے جاتے تھی۔ بادشاہ، نواب، راجے اور مہاراجے اپنے حرموں کی نگرانی کے لئے عموماً ایسے افراد کا چناﺅ کرتے تھے جو پیدائشی نامرد ہوتے تھے یا پھر جن کو ”مخنث“ کر دیا جاتا تھا۔ تاریخی شواہد سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ نواب اودھ نے اپنی فوج میں ہیجڑوں پر مشتمل ایک فوجی دستہ تشکیل د ے رکھا تھا جو کہ تاریخ میں ہیجڑوں کی باقاعدہ واحد فوجی بٹالین تھی اور ان کی یونیفارم بھی زنانہ لباس پر مشتمل تھی۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے بہت مسائل ہیں۔ جن کو حل کرنے کیلئے حکومت کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی کو بھی متحرک ہونا پڑے گا۔ اس مقصد کیلئے ایک ایسے ادارے کی ضرورت ہے جو ان کے لئے چھوٹی چھوٹی فیکٹریاں، کارخانے لگا کر ان سے وہاں کام لیا جائے۔ جس کے بدلے میں ان کو اتنا پیسہ ملے کہ یہ اس طرح سڑکوں اور گھر گھر جا کربھیک نہ مانگیں اور عزت سے اپنے روزگار سے اپنا گزر بسر کر سکیں۔ تب ہی ان کی معاشرے میں عزت بھی بحال ہو سکتی ہے اور یہ اپنا مقام بھی بنا سکتے ہیں۔
سندھ کی صوبائی وزیر سماجی بہبود نرگس این ڈی خان اور محکمہ سماجی بہبود پنجاب کے ذرائع کا کہنا ہے کہ خواجہ سراوں کی بہبود جس میں ان کی تعلیم وتربیت بھی شامل ہے کے خصوصی انتطامات کیے جا رہے ہیں جبکہ ان کے لئے شیلٹر ہوم بھی بنانے کے منصوبے ہیں۔نرگس این ڈی خان کا کہنا ہے کہ ہماری پہلی ترجیح ان کے روزگار کی ہے ہم چاہتے کہ ایسے منصوبے شروع کیے جائے کہ ان کو بے روزگاری کے مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انھوں نے کہا کہ کراچی میں نادرا اور دیگر محکموں میں پڑھے لکھے خواجہ سراﺅں کو نوکریاں فراہم کرنا شروع کر دی ہیں۔

نوجوان لڑکی اپنے جسم کے ایسے حصے کی تصاویر مردوں کو بیچ کر ڈھیروں روپے کمانے لگی کہ جان کر کوئی بھی دنگ رہ جائے


نیویارک (قدرت روزنامہ 17فروری 2016) انٹرنیٹ پر قابل اعتراض مواد کی نمائش کرکے رقم کمانے والوں کی تو کمی نہیں لیکن ایک امریکی لڑکی نے اپنی ایسی تصاویر بیچ کر رقم کمانی شروع کردی ہے کہ جن کے متعلق جان کر آپ کو ہنسی آجائے گی۔ 
اخبار ڈیلی سٹار کے مطابق اس لڑکی کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ پر اس نے اپنے پیروں کی کچھ خوبصورت تصاویر پوسٹ کی تھیں، جنہیں دیکھ کر ایک اجنبی شخص نے ان سے رابطہ کیا اور بتایا کہ وہ مختلف زاویوں سے کھینچی گئی ان کے پیروں کی تصاویر کا طلبگار ہے، اور اس کے بدلے اچھی خاصی رقم ادا کرسکتا ہے۔ یہ شخص ہر ایک تصویر کے لئے 10 ڈالر اداکرنے پر تیار تھا۔ پیروں کی تصاویر کے بدلے رقم کی پیشکش نے اس لڑکی کو ایک نئے خیال سے متعارف کروا دیا۔ اس نے انٹرنیٹ پر ایک ویب سائٹ کے ذریعے اپنے پیروں کی تصاویر بھیجنا شروع کردیں اور اس کے پرستاروں کی طرف سے اسے رقم موصول ہونا شروع ہوگئی۔ لڑکی کا کہنا ہے کہ وہ ہر تصویر کے بدلے تقریباً 10ڈالر وصول کرتی ہے، اور بعض اوقات کوئی پرستار زیادہ متاثر ہوکر اپنی خوشی سے زیادہ رقم بھی دے دیتا ہے۔

اس نوجوان نے مردوں کو وہ چیز بیچ بیچ کر کروڑوں روپے کما لیے جسے استعمال کرنے کا کوئی بھی مرد کھل کر اعتراف نہیں کرتا


لندن(قدرت روزنامہ02مئی 2016) عموماً میک اپ کو خواتین سے منسوب کیا جاتا ہے مگر برطانیہ میں ایک نوجوان مردوں کو میک اپ فروخت کرکے کروڑوں روپے کما رہا ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق یہ الیکس ڈیلے(Alex Dalley)نامی 27سالہ برنگٹن کا رہائشی ہے۔ الیکس نے جب اپنی گریجوایشن کی ڈگری مکمل کی اور اسے اگلے روز تقسیم اسناد کی تقریب میں شامل ہونا تھا۔ اس کے چہرے پر دانے اور مسے موجود تھے جن کی وجہ سے وہ پریشان تھا اور تقریب میں جانے سے ہچکچا رہا تھا۔ اس کی والدہ نے رات کو اسے اپنا میک اپ استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔ الیکس کا کہنا ہے کہ ”پہلے تو مجھے والدہ کا مشورہ عجیب سا لگا لیکن پھر میں نے ان کے میک اپ میں سے فاﺅنڈیشن لے کر اپنے چہرے پر لگا لی۔ میں نے جب فاﺅنڈیشن لگانے کے بعد خود کو آئینے میں دیکھا تو میری جلد پہلے سے کہیں بہتر نظر آ رہی تھی۔ اس کے بعد میں نے روزانہ رات کو چہرے پر فاﺅنڈیشن لگانی شروع کر دی اور تقریبات میں بھی یہ لگا کر جانے لگا۔ یہیں سے مجھے مردوں کا میک اپ کا سامان متعارف کروانے کا خیال آیا۔“
رپورٹ کے مطابق الیکس کا کہنا تھا کہ ”میں نے ابتدائی طور پر 1100پاﺅنڈز (تقریباً1لاکھ 68ہزار روپے) سے مردوں کا میک اپ بنانا شروع کیا۔ میں نے اپنے برانڈ کا نام ”ایم ایم یو کے فار مین“ رکھا۔ دراصل میں کیلوین کلین(Calvin Klein)نامی میک اپ کا سامان بنانے والی کمپنی کی مصنوعات خریدتا اور ان پر اپنا لیبل لگا کر اسے مردوں کے میک اپ کے سامان کے طور پر فروخت کر دیتا۔ ایک سال میں کمپنی کے اثاثے 62ہزار پاﺅنڈز (تقریباً94لاکھ92ہزار روپے)تک پہنچ گئے۔ “ رپورٹ کے مطابق الیکس اس کام سے اب تک 10لاکھ پاﺅنڈز(تقریباً 15کروڑ 31لاکھ روپے) سے زائد رقم کما چکا ہے۔ الیکس کا کہنا ہے کہ ”اکثر مرد ہم سے عورتوں کے نام پر مصنوعات منگواتے ہیں جبکہ باقی درخواست کرتے ہیں کہ پیکنگ پر یہ نہیں لکھا ہونا چاہیے کہ یہ میک اپ کا سامان ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مرد میک اپ کا سامان استعمال کرنے کس حد تک شرمندگی محسوس کرتے ہیں، مگر ان کی اکثریت اسے استعمال کرنے کی خواہش مند ہوتی ہے۔“

کراچی ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کی جانب سے عبدالستار ایدھی کی عوامی خدمت کا اعتراف، 5کلو میٹر طویل شاہراہ ”بیچ ایونیو“ کا نام تبدیل کر کے ”عبدالستار ایدھی ایونیو“ رکھ دیا گیا


کراچی(قدرت روزنامہ 09 جولائی 2016)فلاحی کاموں اور سادگی کی وجہ سے پاکستان کا نام دنیا بھر میں بلندکرنے والے عبدالستار ایدھی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے شہر کی ایک مشہور شاہراہ بزرگ فلاحی رہنما کےنام سے منسوب کردی گئی ہے۔ڈیفنس ہاوٴسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) نے عبدالستار ایدھی کو انسانیت کے لئے گراں قدر خدمات انجام دینے پر فیز VIII میں واقع ایک طویل شاہراہ کو ان کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 ڈی ایچ اے حکام کے مطابق اس فیصلے کا مقصد ایدھی صاحب کی انسانیت کے لئے 50 برس سے بھی زائد عرصے پر محیط خدمات کا اعتراف کرنا ہے جو ہر قسم کے لسانی، نسلی، مذہبی یا علاقائی تعصب سے بے نیاز ہیں۔ڈی ایچ اے انتظامیہ کے مطابق ”بیچ ایوینیو“ کا نام تبدیل کر کے ”عبدالستار ایدھی ایوینیو“ رکھ دیا گیا ہے، یہ شاہراہ 5 کلومیٹر طویل ہے جو خیابان اتحاد سے دو دریا تک جاتی ہے۔ 

ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے بریگیڈیئر زبیر احمد کا کہنا ہے کہ ڈیفنس کی سب سے بڑی شاہراہ کو عبدالستار ایدھی کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ 4 جولائی کو کیا گیا جب کہ عید کے بعد اس سلسلے میں باقاعدہ تقریب منعقد کی جائے گی۔عبدالستار ایدھی کے بیٹے اور ایدھی فاوٴنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے اس فیصلے پر دلی مسرت کے ساتھ ساتھ اس خواہش کا اظہار بھی کیا کہ عوام عبدالستار ایدھی کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کریں گے -

کراچی میں پولیس کا عبدالستار ایدھی کے نواسے پر تشدد، تھانے میں بند کردیا


کراچی(قدرت روزنامہ14-جولائی-2016) نارتھ ناظم آباد میں پولیس اہلکاروں نے عبدالستار ایدھی کے نواسے احمد ایدھی کو بلاجواز گرفتار کرکے تھانے لے جاکر تشدد کیا جب کہ ڈی آئی جی ویسٹ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے 3 اہلکاروں کو معطل کردیا۔

مرحوم سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کے نواسے احمد ایدھی نے بتایا کہ ناظم آباد کے علاقے میں وہ اپنی گاڑی میں سوار تھے کہ اس دوران پولیس موبائل ان کے سامنے آئی اور انہیں گاڑی کا دروازہ کھول کر گھسیٹتے ہوئے باہر نکالا، پولیس اہلکاروں نے تھپڑ مارے اور سرپر پستول رکھ دی جس پر پولیس افسر سے ہاتھ جوڑ کر بات سننے کو کہا لیکن ان کی کوئی بات نہیں سنی اور تھانے لے جایا گیا۔

احمد ایدھی کے مطابق اہلکاورں نے تھانے لے جاکر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جس سے ان کی شرٹ بھی پھٹ گئی، اس کے بعد انہیں ایس ایچ او کے پاس لے جایا گیا جہاں اپنا تعارف کرانے پر ایس ایچ او نے متعلقہ اہلکار کو نیا افسر بتاتے ہوئے معاملہ رفع دفع کرنے کا کہا۔

دوسری جانب ڈی آئی جی ویسٹ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اس میں ملوث 3 اہلکاروں کو معطل کردیا جب کہ آئی جی سندھ نے واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس کا شہریوں سے منفی برتاؤ کسی صورت برداشت نہیں اور فرائض میں غفلت برتنے پر ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Pakistan Election 2018 View political party candidates, results

https://www.geo.tv/election/candidates