جانیے مردوں اور خواتین کی قمیضوں کے بٹن مخالف سمتوں میں کیوں ہوتے ہیں

مردانہ قمیضوں اور جیکٹوں میں بٹن لگانے کا سلسلہ (خواتین کے) بہت بعد میں جاکر شروع ہوا، ماہر ہارورڈ یونیورسٹی، فوٹو؛ فائل
نیویارک: مردوں اور خواتین کی قمیضوں کے بٹن ایک ہی سمت میں نہ ہونے سے متعلق بہت سے ذہنوں میں سوال ہیں جس کا  فیشن اور ملبوسات کے تاریخ دانوں نے دلچسپ جواب دیا ہے۔
زنانہ ملبوسات بنانے والی امریکی کمپنی کی سربراہ میلانی مور نے اس کو بڑی تاریخی وجہ قرار دیتے ہوئے بتایا ہے کہ تیرہویں صدی عیسوی میں جب بٹن نئے نئے ایجاد ہوئے تھے تو وہ بہت مہنگے تھے اور اس مہنگی ایجادات سے صرف امیر خواتین ہی مستفید ہوتی تھیں جن کے ہاں لباس پہنانے کے لیے علیحدہ خادمائیں ہوا کرتی تھیں۔ اب چونکہ زیادہ تر لوگ سیدھے ہاتھ سے کام کرنے کے عادی ہوتے ہیں تو ان خادماؤں کی سہولت کے لیے خواتین کی قمیضوں میں الٹے ہاتھ پر بٹن لگائے جانے لگے جو رفتہ رفتہ ایک رواج بن گیا۔
البتہ، مردوں کی قمیضوں میں بٹنوں کے سیدھے ہاتھ پر ہونے کا معاملہ کچھ مبہم ہے کیونکہ اس سے متعلق ایک سے زائد مفروضات مدمقابل ہیں۔ ہارورڈ یونیورسٹی میں فیشن کی تاریخ نگار چیپن کلوئی کا اس بارے میں کہنا ہے کہ مردانہ قمیضوں اور جیکٹوں میں بٹن لگانے کا سلسلہ (خواتین کے) بہت بعد میں جاکر شروع ہوا۔ مزید یہ کہ ایک عمومی اصول کے طور پر ’’مردانہ لباس کے بیشتر اجزاء کا گہرا تعلق فوج سے رہا ہے اور شاید مردانہ قمیضوں میں بٹن لگانے کا سلسلہ اس وقت شروع ہوا جب نسبتاً چھوٹی بندوقوں کا استعمال شروع ہوچکا تھا۔‘‘
قرینِ قیاس ہے کہ قمیض یا جیکٹ کے اندر رکھی گئی بندوق نکالنے میں زیادہ سے زیادہ سہولت نے اس معاملے میں فیصلہ کن کردار ادا کیا ہوگا۔ مردانہ قمیض یا جیکٹ میں بٹن سیدھے ہاتھ پر لگے ہونے کے باعث بندوق زیادہ تیزی سے نکالی جاسکتی تھی۔ اسی فوجی ضرورت نے مردانہ قمیضوں میں بٹنوں کے سیدھے ہاتھ پر ہونے کا سلسلہ شروع کیا جو آج تک اسی طرح جاری ہے۔

Doomed EgyptAir flight broke up midair after fire: report

NEW YORK: An EgyptAir flight that crashed into the Mediterranean in May likely broke up in midair after a fire erupted in or near the cockpit, the New York Times reported Friday.
However it remains unclear whether the blaze was triggered by mechanical malfunction or a criminal act, Egyptian officials who spoke on condition of anonymity told the Times.
Last Saturday an Egyptian-led investigative committee reported that the word “fire” could be heard on EgyptAir flight 804's cockpit voice recorder before it crashed.
But the forensic and aviation officials in Cairo who spoke with the Times said that both the cockpit voice and flight data recorders, combined with the distribution and condition of recovered debris and human remains, had led them to their latest conclusion.
EgyptAir flight 804 was carrying 40 Egyptians, 15 French people, two Iraqis, two Canadians and one passenger each from Algeria, Belgium, Britain, Chad, Portugal, Saudi Arabia and Sudan.
The Airbus A320 was en route from Paris to Cairo when it disappeared from radar over the Mediterranean.
The crash followed the bombing of a Russian passenger plane over Egypt's restive Sinai Peninsula last October, killing all 224 passengers and crew.
The militant Islamic State group claimed responsibility for that attack, but there has been no such claim linked to the EgyptAir crash.

Root, Woakes look to stretch England total as day two begins

MANCHESTER: England on Saturday began day two of the second Test against Pakistan on four for 314.
Joe Root and Chris Woakes, the unbeaten batsmen at stumps on day one, started the proceedings on 141 and 2, respectively.
Root, coming in at number three, put up a remarkable show on Friday with a magnificent 246-ball 141.
After Alastair Cook-led England faced an early blow in the form of Alex Hales' dismissal on the last ball of the seventh over, a 185-run stand between the English skipper and Root pushed the visitors onto the back foot.
During the partnership, Cook registered his fifth Test century against Pakistan. This was only the second time since 1962 that two from the top three English batsmen scored centuries in a Test innings.
Pakistan bowlers had a long day on a placid wicket that offered them no assistance.
The star of the Lord's Test, Yasir Shah, failed to bag a wicket in his 31 overs.
Mohammad Amir and Rahat Ali took two wickets apiece.

جرمنی کے شہر میونخ کے شاپنگ سینٹر میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 21 زخمی

حملہ آور نے شاپنگ مال میں فائرنگ کرنے کے بعد خود بھی خود کشی کر لی۔ فوٹو؛ اے ایف پی
میونخ: جرمنی کے شاپنگ سینٹر میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 9 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جرمنی کے شہر میونخ میں اولمپک اسٹیڈیم کے قریب واقع شاپنگ سینٹر میں مسلح شخص نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 9  افراد ہلاک اور21 زخمی ہوگئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق مسلح شخص کی فائرنگ سے شاپنگ سینٹر میں بھگدڑ مچ گئی جس سے کئی افراد ایک دوسرے پر گرنے سے بھی زخمی ہوئے جب کہ واقعہ کے بعد پولیس نے شاپنگ سینٹر کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا، فائرنگ کے واقعے کے فوری بعد شہر میں ٹرین اور میٹرو سروس بند کردی جب کہ شہر میں فوج کو طلب کرلیا گیا اور جرمن حکام کی جانب سے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔
جرمن میڈیا کا عینی شاہدین کے حوالے سے کہنا تھا کہ حملہ آور نے پہلے با آواز بلند نعرہ لگایا کہ ’’میں جرمن ہوں اور غیر ملکیوں سے نفرت کرتا ہوں‘‘ اور پھر فائرنگ کردی، عوام پر فائرنگ کرنے کے بعد حملہ آور نے خود کو بھی گولی مار کر ہلاک کردیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور کی شناخت 18 سالہ ایرانی نژاد جرمن شہری کے طور پر ہوئی ہے تاہم حملے کا مقصد واضح نہیں ہو سکا ہے، حملہ آور کا کسی شدت پسند گروپ سے کوئی تعلق بھی نہیں ملا جب کہ اس کا کوئی کرمنل ریکارڈ بھی موجود نہیں ہے۔ جرمن حکام کا کہنا ہے کہ علاقے کو کلیئر کر کے ٹریفک کو بحال کردیا گیا ہے۔

کندھ کوٹ میں باپ نےغیرت کے نام پر بیٹی اور پیش امام قتل کردیا

پوسٹمارٹم کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیا گیا، پولیس:فوٹو:فائل
کندھ کوٹ: کچے کے علاقے میں باپ نےغیرت کے نام پر بیٹی سمیت 2 افراد کو قتل کردیا جب کہ خود بھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق کندھ کوٹ میں  کچے کے علاقے میں باپ کبیرچاچڑ نے غیرت نے نام پر اپنی 20 سالہ بیٹی اور  مسجد کے پیش امام عطا محمد اوگاہی کو قتل کردیا جب کہ ملزم قتل کی واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے فرار ملزم کبیرچاچڑ اے سیکشن تھانہ کندھ کوٹ میں پولیس کانسٹیبل ہے، دونوں کی لاشوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے  بھی کردیا گیا جب کہ باپ کبیرچاچڑ کی گرفتاری کے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

اسلام آباد ائیرپورٹ پر سعودی عرب ہیروئن اسمگل کرنے کی کوش ناکام، ملزم گرفتار

\مسافر کو مزید تحقیقات کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے حوالے کردیا گیا ہے، اے ایس ایف: فوٹو:فائل
 اسلام آباد: بےنظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعینات اے ایس ایف اہلکاروں نے نجی ایئرلائن کی پرواز سے سعودی عرب جانے والے ایک مسافر کے قبضے سے بھاری مقدار میں  ہیروئن برآمد کرکے اسے گرفتار کرلیا تھا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق اسام آباد کے بےنظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعینات ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے نجی ایئر لائن کے ذریعے سعودی عرب جانے والے مسافر کے قبضے 2 کلو ہیروئن برآمد کرلی۔ اے ایس ایف کے عملے نے ملزم کو اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردیا ہے۔
اے ایس ایف حکام کا کہنا ہے کہ گرفتارملزم  کا تعلق ہنگو سے ہے، اے این ایف نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے مسافر سے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

بھارتی فوج کے ہاتھوں بے گناہ کشمیریوں کے قتل کی آزادانہ تحقیقات ہونی چاہییں، پاکستان

مقبوضہ کشمیرکی موجودہ صورتحال کواقوام متحدہ میں بھی متعددفورمزپراٹھایا ہے، ملیحہ لودھی:فوٹو:فائل
نیو یارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستان کشمیرکی اخلاقی اورسفارتی حمایت کی پالیسی پرقائم ہے اور یہ مطالبہ کرتا ہے کہ مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کےماورائےعدالت قتل کی آزادانہ تحقیقات ہونی چاہییں۔
نیویارک میں کشمیری رہنماؤں پر مشتمل وفد نے اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی سے ملاقات کی، ملاقات میں ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی حالت زارپرعالمی برادری کی توجہ دلائی ہے، مقبوضہ کشمیرکی موجودہ صورتحال کواقوام متحدہ میں بھی متعددفورمزپراٹھایا ہے جب کہ جنرل اسمبلی میں انسانی حقوق سےمتعلق مباحثے سمیت اقوام متحدہ کی قیادت اورسلامتی کونسل کے صدر سے ملاقات میں بھی مسئلہ کشمیراٹھایا۔
ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان کشمیرکی اخلاقی اورسفارتی حمایت کی پالیسی پرقائم ہے جب کہ کشمیریوں کےماورائےعدالت قتل کی آزادانہ تحقیقات ہونی چاہییں۔

Pakistan Election 2018 View political party candidates, results

https://www.geo.tv/election/candidates