اسلام آباد ائیرپورٹ پر سعودی عرب ہیروئن اسمگل کرنے کی کوش ناکام، ملزم گرفتار

\مسافر کو مزید تحقیقات کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے حوالے کردیا گیا ہے، اے ایس ایف: فوٹو:فائل
 اسلام آباد: بےنظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعینات اے ایس ایف اہلکاروں نے نجی ایئرلائن کی پرواز سے سعودی عرب جانے والے ایک مسافر کے قبضے سے بھاری مقدار میں  ہیروئن برآمد کرکے اسے گرفتار کرلیا تھا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق اسام آباد کے بےنظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعینات ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے نجی ایئر لائن کے ذریعے سعودی عرب جانے والے مسافر کے قبضے 2 کلو ہیروئن برآمد کرلی۔ اے ایس ایف کے عملے نے ملزم کو اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردیا ہے۔
اے ایس ایف حکام کا کہنا ہے کہ گرفتارملزم  کا تعلق ہنگو سے ہے، اے این ایف نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے مسافر سے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

No comments:

Pakistan Election 2018 View political party candidates, results

https://www.geo.tv/election/candidates