کندھ کوٹ میں باپ نےغیرت کے نام پر بیٹی اور پیش امام قتل کردیا

پوسٹمارٹم کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیا گیا، پولیس:فوٹو:فائل
کندھ کوٹ: کچے کے علاقے میں باپ نےغیرت کے نام پر بیٹی سمیت 2 افراد کو قتل کردیا جب کہ خود بھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق کندھ کوٹ میں  کچے کے علاقے میں باپ کبیرچاچڑ نے غیرت نے نام پر اپنی 20 سالہ بیٹی اور  مسجد کے پیش امام عطا محمد اوگاہی کو قتل کردیا جب کہ ملزم قتل کی واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے فرار ملزم کبیرچاچڑ اے سیکشن تھانہ کندھ کوٹ میں پولیس کانسٹیبل ہے، دونوں کی لاشوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے  بھی کردیا گیا جب کہ باپ کبیرچاچڑ کی گرفتاری کے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

No comments:

Pakistan Election 2018 View political party candidates, results

https://www.geo.tv/election/candidates