چار روز بعد ملبے سے سات ماہ کی بچی زندہ برآمد

کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں ایک عمارت کے گرنے کے چار روز بعد ایک سات ماہ کی بچی کو زندہ نکال لیا گیا۔
یہ چھ منزلہ عمارت بارش کے سبب منہدم ہو گئی تھی جس میں بائیس افراد ہلاک ہوئے تھے۔
خیال ہے کہ درجنوں افراد ابھی تک ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں لیکن ان کے زندہ بچ نکلنے کے امکانات معدوم ہوتے جا رہے ہیں۔
اس عمارت کے مالک پر غیر ارادی قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے اور انھیں منگل کے روز عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
حکام کا کہنا ہے کہ سیمیول کماؤ کو پیر کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ان کے پاس 110 کمروں پر مشتمل اس عمارت کو کرائے پر دینے کی اجازت نہیں تھی۔
سیمیول کماؤ نے ابھی تک ان الزامات کے بارے میں کوئی بات نہیں کی ہے۔
Image caption خیال ہے کہ ابھی تک ملبے میں بہت سے لوگ دبے ہوئے ہیں
مقامی میڈیا کے مطابق عمارت سے ابھی تک 135 لوگوں کو نکالا گیا ہے۔
کینیا میں فلاحی تنظیم ریڈ کراس کا کہنا ہے ملبے سے نکلنے والی بچی ایک کمبل میں لپٹی ہوئی تھی۔
بظاہر بچی زخمی نہیں ہے۔اسے فوراً ہی ہسپتال پہنچا دیا گیا۔
نیروبی میں بی بی سی کے نام نگار ایمینیول ایگنزہ کا کہنا ہے کہ عمارت گرنے کے چار دن بعد اس بھی کا زندہ سلامت ملبے سے نکلنا کسی معجزے سے کم نہیں ہے۔

No comments:

Pakistan Election 2018 View political party candidates, results

https://www.geo.tv/election/candidates