ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات سمیت دستی بم اور دیگر سامان بھی برآمد کرلیا گیا، پولیس:فوٹو:فائل
ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی میں پولیس اوررینجرز کی جانب سے مختلف علاقوں میں کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں 39 افراد گرفتارکیے گئے۔ گرفتارافراد میں ٹارگٹ کلرز، بھتہ خور، ڈکیت ، اشتہاری اورمفرور ملزمان شامل ہیں جن میں 6 مبینہ ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم اور 4 کا سیاسی جماعتوں سے ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو منگھوپیر، نیو ٹاون، گلستان جوہر، لیاقت آباد، نیلم کالونی، موچکو، مچھرکالونی اور دیگر علاقوں سے گرفتارکیا گیا ہے جب کہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات سمیت دستی بم اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔
No comments:
Post a Comment