فرار ہونے والے دہشت گردوں کی تلاش کے لئے آپریشن شروع کردیا گیا ہے، پولیس۔ فوٹو: فائل
ایکسپریس نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی پولیس نے شیخوپورہ کے علاقے شرقپور میں کارروائی کر کے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جب کہ ان کے 4 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد شب معراج کے موقع پر مساجد میں دہشت گرد کارروائی کی تیاری کر رہے تھے، دہشت گردوں کے قبضے سے 6 کلو بارودی مواد، 5 ڈیٹونیٹرز، 4 کلاشنکوف، 4 پستول، گولیاں اور 4 موٹرسائیکلیں برآمد ہوئیں۔
پولیس کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کاتعلق کالعدم تنظیم سے تھا جب کہ فرار ہونے والے دہشت گردوں کی تلاش کے لئے آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
No comments:
Post a Comment