چینی فنکار نے قدیم وادی کوآرٹ کا نمونہ بنادیا

چینی فنکار نے 1996 میں پروفیسر کی نوکری کو خیرباد کہہ کر قدیم تہذیب کے آثاروں کو دوبارہ بحال کرنا شروع کیا۔ فوٹو؛ فائل
چین/ گوانگ ژو: چینی فنکار سونگ پائلن کو ’’بابائے ییلنگ وادی‘‘ کہا جاتا ہے کیونکہ پچھلے 20 سال سے انہوں اس وادی میں سبزے کے ایک ٹکڑے کو دوبارہ اس قدیم تہذیب کا رنگ دیا ہے جو ہزاروں سال قبل یہاں پوری آب و تاب سے موجود تھی۔
تیسری صدی قبل مسیح میں ییلنگ ایک قدیم تہذیب کا مرکز تھا۔ ماہرین کے مطابق یہاں سے کئی تہذیبوں نے جنم لیا تھا۔ پائلن نے امریکا میں جنوبی ڈکوٹا میں کریزی ہارس نامی ایک فن پارے کو دیکھنے کے بعد نہ صرف اس وادی کی قدیم تعمیرات اور کھنڈرات کو ٹھیک کیا بلکہ پتھروں سے نئے فن پارے اور اشکال بھی بنائیں۔
1996 میں پائن نے پروفیسر کی نوکری کو خیرباد کہا اور 2 لاکھ مربع میٹر زمین خریدکر وہاں قدیم تہذیب کے آثار دوبارہ بنانا شروع کردیئے۔ یہاں موجود افراد زیادہ تر کان کنی اور پتھر توڑنے کا کام کرتے تھے اور پائلن نے ان کے ساتھ کام شروع کیا اور لوگوں نے رنگ برنگے پتھر بنانا شروع کردیئے۔ پائلن کی محنت سے اب یہاں جگہ جگہ پتھر کے مجسمے ہیں جنہیں دیکھنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد آتی ہے۔

No comments:

Pakistan Election 2018 View political party candidates, results

https://www.geo.tv/election/candidates