فلموں میں مسلسل ناکامی پر بوبی دیول ڈی جے بن گئے

بوبی دیول 29 جولائی کو نئی دلی میں ایک میوزیکل ایونٹ میں بطور ڈی جے اپنے نئی کیرئیر کا آغاز کریں گے۔ فوٹو؛ فائل
ممبئی: بھارتی ادکار بوبی دیول نے فلم نگری میں ناکامی کے بعد نیا پیشہ اختیار کرلیا ہے اور وہ 29 جولائی کو ایک میوزک ایونٹ میں بطور ڈی جے خدمات سرانجام دیں گے۔
بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار دھرمیندر کے صاحبزادے اور ایکشن ہیرو سنی دیول کے بھائی بوبی دیول نے فلم ’’برسات‘‘ سے فلم نگری میں قدم رکھا اور بالی ووڈ میں متعدد کامیاب فلمیں دیں لیکن ان کے کیریئر میں ایسی پستی آئی کہ کوئی بھی فلمساز اور ہدایت کار انہیں فلم دینے کے لیے تیار نہیں جس کی وجہ سے گزشتہ کچھ عرصے سے انہوں نے کوئی فلم نہیں کی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلمی کیریئر میں ناکامی کے بعد بوبی دیول نے ڈی جے بننے کا فیصلہ کیا ہے اور 29 جولائی کو نئی دلی میں ایک میوزیکل ایونٹ میں بطور ڈی جے اپنے نئی کیرئیر کا آغاز کریں گے جب کہ اس سلسلے میں ایک بالی ووڈ کی تصویر کے ساتھ میوزک ایونٹ کا پوسٹر بھی جاری کیا گیا ہے۔

No comments:

Pakistan Election 2018 View political party candidates, results

https://www.geo.tv/election/candidates