ریو گیمز؛ برازیلین ایتھلیٹس کا قیام فوجی مراکز میں ہوگا

اولمپک ولیج کے بجائے ٹریننگ بھی وہیں کرینگے، میزبان ملک کا 465رکنی دستہ شریک ۔ فوٹو : فائل
ریو ڈی جنیرو:  برازیل کی اولمپک ٹیم گیمز کے دوران اولمپک ولیج کے بجائے اس سے کچھ مسافت پر واقع آرمی بیس کیمپ پر ٹریننگ کرے گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد اسے جاسوسوں کی نگاہوں سے بچائے رکھنا ہے، 5 اگست سے شروع ہونیوالے گیمز میں میزبان ملک اپنی تاریخ کا سب سے بڑا دستہ شامل کریگا، جس کا مقصد میڈل ٹیبل پر کم از کم ٹاپ 10 میں جگہ یقینی بنانا ہوگا۔
لندن گیمز میں برازیل نے مجموعی طور پر 16ویں پوزیشن پائی تھی، گیمز کیلیے برازیل نے 465 ایتھلیٹس کو منتخب کیا ہے جبکہ اس سے قبل 2008 کے بیجنگ گیمز میں انکے 277 ایتھلیٹس نے حصہ لیا تھا، برازیلی دستے کے بیشتر ایتھلیٹس ساؤ جوآؤ فورٹ کے مرکز میں جسمانی تربیت حاصل کرینگے، جو ریو کے ساحل سے قریب ہے، اس مقام پر رہتے ہوئے میزبان کھلاڑیوں کو دیگر کے مقابلے میں تمام وینیوز تک پہنچنے میں زیادہ سہولت رہے گی، یہ علاقے ریو کے اورکا ڈسٹرکٹ میں ہے جبکہ اولمپک ولیج شہر کے مغربی حصے میں واقع ہے، ان کے کوچز کا بھی خیال ہے کہ آرمی کیمپ میں قیام اور ٹریننگ سے ایتھلیٹس کو ذہنی طور پر مضبوط بنانے میں خاصی مددملے گی۔
برازیلین اولمپک کمیٹی کے اسپورٹس ڈائریکٹر مارکس وینسیز فیریری کا کہنا ہے کہ آرمی کیمپ میں رہتے ہوئے وہ ہماری مرضی کے مطابق ٹریننگ کریں گے ، یہاں وہ شیڈول سے کھانا کھائینگے اور انھیں صرف برازیلین شہریوں سے ہی ملاقات کا موقع مل پائے گا، یہ ان کیلیے بہترین مقام ہوگا، جہاں انکی جاسوسی کا بھی کوئی خطرہ نہیں رہے گا، برازیل کی ریسلنگ، تائیکوانڈو، بیچ والی بال ، باکسنگ ، ہینڈبال اور تیراندازی کی ٹیمیں فورٹ میں قیام کریں گی جبکہ دیگر ٹیمیں شہر کی مختلف آرمی بیسز میں رہیں گی۔

No comments:

Pakistan Election 2018 View political party candidates, results

https://www.geo.tv/election/candidates