
لاہور: کویت کے فلیٹ میں آتشزدگی کے باعث جاں بحق ہونے والے ایک ہی خاندان کے 9 میں سے 3 افراد کی میتیں پاکستان میں ان کے آبائی علاقے میاں چنوں پہنچا دی گئی ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کویت میں آتشزدگی کے باعث جاں بحق ہونے 3 افراد کی میتیں لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچائی گئیں جہاں سے انھیں ایمبولنس کے ذریعے ان کے آبائی گاؤں میاں چنوں پہنچایا گیا۔ جن 3 افراد کی میتیں پاکستان لائی گئی ہیں ان میں نسرین، ریحانہ اور 8 سالہ مہد شامل ہیں۔
واضح رہے کہ چند روز قبل کویت کے ایک فلیٹ میں مقیم پاکستانی خاندان کے 9 افراد آتشزدگی کے باعث جاں بحق ہو گئے تھے جن میں سے 6 کو کویت میں ہی سپر خاک کر دیا گیا تھا۔
No comments:
Post a Comment