کراچی میں تاجر کو اغوا کے بعد رشوت لے کر چھوڑنے والے 4 پولیس اہلکارگرفتار

مجھے 2 روز تک تشدد کا نشانہ بنایا گیا اوربعد میں 20 لاکھ روپے رشوت کے عوض رہائی دی گئی، تاجر عبدالحق : فوٹو : ایکسپریس
کراچی: محکمہ انسداد بد عنوانی نے  تاجر کو اغوا کے بعد رشوت لے کر چھوڑنے والے 4 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق  عبادالحق نامی تاجر کی تحریری شکایت پر محکمہ انسداد بدعنوانی نے محکمہ پولیس کے اینٹی کار لفٹنگ سیل سے تعلق رکھنے ولاے 4 اہلکاروں کو گرفتار کرلیا ہے، ان اہلکاروں پر الزام ہے کہ انہوں نے صدر میں واقع ایک نجی ہوٹل میں مقیم تاجر کو اغوا کیا اور تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد 20 لاکھ روپے رشوت لے کر رہا کیا۔
مبینہ طور پر اغوا کئے جانے والے تاجرعبدالحق نے ایکپسریس نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس کا تعلق اندرون سندھ سے ہے اور وہ اپنی کاروباری مصروفیت کے باعث صدر میں واقع ایک نجی ہوٹل میں رہائش پذیر تھا۔ وہ ہوٹل میں کھانا کھا رہا تھا کہ پولیس کی وردی میں ملبوس 14 سے 15 مسلح افراد نے دھاوا بول دیا۔ مسلح افراد پہلے اسے لے کر کمرے میں لے گئے اور جہاں سے نقدی اور دیگر سامان قبضے میں لے کر اسے اینٹی کار لفٹنگ سیل کے دفتر لے جایا گیا، پولیس اہلکاروں نے کسی بھی مقدمے کے اندراج کے بغیر اسے 2 روز تک قید رکھا اور اس دوران اسے تشدد کا نشانہ بناتے رہے ۔ جس کے بعد اس سے 20 لاکھ روپے رشوت لینے کے بعد رہا کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی جاری ہے جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے چاروں ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا ہے تاہم ابھی تک مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔

No comments:

Pakistan Election 2018 View political party candidates, results

https://www.geo.tv/election/candidates