ڈرون کے ذریعے باتھ روم میں پھنسی خاتون کو باہر نکال لیا گیا

آئرلینڈ میں ایک شخص نےباتھ روم میں پھنسی اپنی دوست کو ڈرون کی مدد سے چابی پہنچائی تاکہ وہ وہاں سے باہر نکل سکے۔ فوٹو: بشکریہ فیس بک
کارک:  آئرلینڈ میں ایک شخص نے اپنے کواڈ کوپٹر والے کھلونا ڈرون کے ذریعے باتھ روم میں پھنسی خاتون کو باہر نکال لیا۔
سیلیئن آئرش نے باتھ روم میں پھنسی اپنی دوست کو ڈرون کے ذریعے کھڑکی سے چابی پہنچائی کیونکہ جس جگہ وہ پھنسی تھی وہاں چابی پہنچانا ممکن نہ تھا اور دروازہ کچھ اس نوعیت کا تھا کہ وہ اندر سے ہی کھل سکتا تھا۔ سیلیئن نے ڈی جے آئی فینٹم کے ذریعے ایک ڈور باندھ کر اس کے سرے پر وزن اور چابی باندھی اور اسے باتھ روم کی واحد کھڑکی تک پہنچایا جہاں سے ان کی دوست نے رسی کے سرے پر لہراتی چابی کو تھاما اور دروازہ کھول کر باہر آئی۔
لیکن ڈرون کی ویڈیو میں خاتون نظر نہیں آرہی ۔ فیس بک پر ہزاروں افراد نے اس ویڈیو کو دیکھا اور سراہا ہے.

No comments:

Pakistan Election 2018 View political party candidates, results

https://www.geo.tv/election/candidates