امجد صابری قتل کیس میں اہم پیش رفت، واردات میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل کا مالک گرفتار

گرفتار شخص کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل
 کراچی: معروف قوال امجد صابری قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل کے مالک کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گلش اقبال بلاک 13 ڈی کے علاقے میں کارروائی کر کے امجد صابری کے قتل کی واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائکل کے مالک کو حراست میں لے لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ زیر حراست شخص شعبہ تعمیرات سے وابستہ ہے جب کہ متعلقہ شخص کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ امجد صابری کو گزشتہ ماہ کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا تھا۔ حملے کی تحقیقات کے لئے وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے 3 تحقیقاتی کمیٹیاں تشکیل دی تھیں  جو واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے معاملے کا ہر پہلو سے جائزہ لے رہی ہیں۔

No comments:

Pakistan Election 2018 View political party candidates, results

https://www.geo.tv/election/candidates