
ملتان: معروف ماڈل قندیل بلوچ کا قتل سے ایک دن قبل جاری کیے جانے والا بیان سامنے آگیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق معروف ماڈل قندیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرگزشتہ روز اپنے آخری بیان میں خواتین کے لیے کہا تھا کہ ان کے لیے ایک عام لڑکی سے ایک خود مختارعورت بننے کا سفر آسان نہیں تھا، زندگی نے انہیں جلدی ہی بہت سے سبق سکھادیئے ہیں۔ اگرآپ مضبوط ہیں تو آپ کو کوئی پیچھے نہیں دکھیل سکتا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: قندیل بلوچ بھائی کے ہاتھوں غیرت کے نام پر قتل
قندیل بلوچ کے گزشتہ روزٹوئٹرپرجاری بیان میں مزید کہا کہ خواتین ہونے کے ناطے نہ صرف ہمیں اپنے لیے کھڑے ہونا چاہیئے بلکہ دوسروں کے لیے بھی کھڑا ہونا چاہیئے۔
As a women we must stand up for ourselves..As a women we must stand up for each other...As a women we must stand... fb.me/2lGpb7XFz
یہ خبر بھی پڑھیں: مفتی قوی خود خراب، اس کی بددعا کیا لگے گی، قندیل بلوچ
If you have a strong will power definitely nothing can let you go down..Life has taught me lessons in a early...fb.me/2JOC3RxH2
واضح رہے کہ معروف ماڈل قندیل بلوچ کو آج صبح ان کے بھائی نے غیرت کے نام پرگلا دبا کرقتل کردیا ہے۔


No comments:
Post a Comment