این اے 267 جھل مگسی میں ضمنی انتخابات آج ہونگے

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 267 اور جھل مگسی میں ضمنی انتخابات آج ہونگے۔ حلقے میں 13 امیدوار مدمقابل ہیں۔بلوچستان کے شہر نصیر آباد کے علاقے جھل مگسی میں ضمنی انتخابات آج ہوں گے۔ ضمنی انتخابات قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 276 میں ہونگے۔ حلقے میں کل 13 امیدوار مدمقابل ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے مگسی اور تحریک انصاف کے نمائندے یار محمد رند کے مابین کانٹے کے مقابلے کی توقع کی جارہی ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق حلقے میں 165 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔ پولنگ کی سیکیورٹی کیلئے پاک فوج کے جوانوں کے ہمراہ گیارہ سو پولیس اہلکار فرائض انجام دیں گے۔ این اے 267 کے تمام پولنگ اسٹیشن حساس قرار دیے گئے ہیں۔ حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 45 ہزار 227 ہے۔

No comments:

Pakistan Election 2018 View political party candidates, results

https://www.geo.tv/election/candidates