سرگودھا سے دہشت گرد گرفتار، خودکش جیکٹ اور حساس تنصیبات کے نقشے بھی برآمد

گرفتار دہشت گرد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام منتقل کر دیا گیا ہے۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز
سرگودھا: چک 87 شمالی کے علاقے میں کاؤنٹرٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے مقابلے کے بعد ایک دہشت گرد کو گر فتار کر کے خود کش جیکٹ، اسلحہ اور پاک فضائیہ سمیت اہم تنصیبات کے نقشے برآمد کر لئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سرگودھا کے نواحی علاقے چک 87 شمالی میں دہشت گرد کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر سی ٹی ڈی کی ٹیم نےعلاقے میں سرچ آپریشن کیا تو وہاں چھپے دہشت گرد نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی، جوابی کارروائی میں دہشت گرد کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے اسلحہ، خود کش جیکٹ اور پی اے ایف سمیت حساس تنصیبات کے نقشے برآمد کرلئےگئے۔ گرفتار دہشت گرد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام منتقل کر دیا گیا ہے۔

No comments:

Pakistan Election 2018 View political party candidates, results

https://www.geo.tv/election/candidates