انتخاب کا عمل23 تاریخ تک مکمل ہونے کی توقع، ششانک منوہرکی کامیابی کا امکان۔ فوٹو: فائل
تفصیلات کے مطابق ’’بگ تھری‘‘ کی اجارہ داری ختم کرتے ہوئے آئی سی سی کا جمہوری چیئرمین منتخب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس ضمن میں 1997کے بعد سے کام کرنے والے ماضی کے اور موجودہ ڈائریکٹرز کے نام پیش کیے جاسکتے ہیں، امیدواروں کی نامزدگیاں آڈٹ کمیٹی کے چیئرمین عدنان زیدی کو بھجوانے کا سلسلہ 8مئی کو شروع ہوگا، نامزد امیدوار کی رضامندی جاننے تک ناموں کو خفیہ رکھا جائے گا۔ امکان ہے کہ انتخاب کا عمل اسی ماہ کی 23 تاریخ تک مکمل کرتے ہوئے کامیاب امیدوار کا اعلان کردیا جائے گا۔
اس عہدے کے خواہشمند افراد کو انتخابی مہم چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اگر ضرورت محسوس ہوئی تو امیدوار کو اپنے لائحہ عمل اور پلان سے آگاہ کرنے کیلیے صرف پریزینٹیشن دینے کا موقع فراہم کیا جائے گا، نئے قواعد و ضوابط کے تحت بھارت کی جانب سے آئی ایس بندرا، اے سی متھیا، شرد پوار اور این سری نواسن بھی الیکشن میں شمولیت کے اہل ہیں، البتہ بی سی سی آئی کے موجودہ سربراہ شیشانک منوہر کی کامیابی کے امکانات روشن ہیں، اس مقصد کیلیے وہ موجودہ عہدہ چھوڑ سکتے ہیں،ذرائع کے مطابق گذشتہ 2 ماہ میں متعدد ملکوں کے کرکٹ بورڈز بگ تھری کے خاتمے کیلیے آئینی ترامیم میں ان کے کردار کو سراہتے اور حمایت کی یقین دہانی کرا چکے ہیں۔
No comments:
Post a Comment