ڈریم گرل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی مداح دپیکا کو منگنی کی مبارکباد دی۔ فوٹو؛ فائل
دنیا میں ملتے جلتے ناموں سے بعض اوقات ایسی صورتحال پیدا ہوجاتی ہے جو کسی کو بھی پریشانی میں مبتلا کرسکتی ہے اور ایسا ہی کچھ ہوا بالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ دپیکا پڈوکون کے ساتھ جنہیں اپنے نام کی وجہ سے ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔
بالی ووڈ کی لیجنڈری اداکارہ ہیما مالنی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی دپیکا نامی مداح کو منگنی کی مبارکباد دی پھر کیا تھا کہ اداکارہ دپیکا پڈوکون کی منگنی کی خبر پھیل گئی اور ان کو منگنی کی مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا اور طرح طرح کے مبارکباد اور تہنیتی پیغامات کا سلسلہ شروع ہوگیا لیکن اسی دوران اداکارہ ہیما مالنی کو اپنی غلطی کا احساس ہوگیا اور انہوں نے ایک اور ٹوئٹ کرکے اداکارہ دپیکا پڈوکون کی شادی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے دپیکا نامی اپنی مداح کی منگنی کی تصدیق کی۔Deepika, All good wishes on ur engagement! Pray God both of u have a bright future, happiness & joy in ur life together— Hema Malini (@dreamgirlhema) April 28, 2016
واضح رہے کہ اداکارہ دپیکا پڈوکون ہالی ووڈ فلم کی شوٹنگ کے لیے امریکا میں موجود ہیں۔No no! This is Deepika who is following me on Twitter! Not Ms Padukone!— Hema Malini (@dreamgirlhema) April 28, 2016
No comments:
Post a Comment