
خضدار: کوئٹہ سے کراچی آنے والی مسافر کوچ قومی شاہراہ پر حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہو گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث خضدار میں پیر عمر کے قریب قومی شاہراہ پر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 8 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور 20 زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا جہاں مزید 2 زخمی دم توڑ گئے۔
No comments:
Post a Comment