تحریک انصاف کے بعد پیپلزپارٹی نے بھی وزیراعظم کی نااہلی کیلئے پٹیشن دائر کردی

تحریک انصاف کے بعد پیپلزپارٹی نے بھی وزیراعظم کی نااہلی کیلئے پٹیشن دائر کردی

پٹیشن میں وزیراعلی پنجاب شہبازشریف، وزیرخزانہ اسحاق ڈار، حمزہ شہباز اور کیپٹن (ر) صفدرعباسی کو فریق بنایا گیا ہے۔ فوٹو:فائل
اسلام آباد: تحریک انصاف کے بعد پیپلزپارٹی نے وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے لئے الیکشن کمیشن میں پٹیشن دائر کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل لطیف کھوسہ نے وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلی پنجاب شہباز شریف، وزیرخزانہ اسحاق ڈار، رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز اور کیپٹن (ر) صفدر عباسی کی نااہلی کے لئے الیکشن کمیشن میں پٹیشن دائر کردی جب کہ اس سے قبل وزیراعظم کی نااہلی کے لئے تحریک انصاف نے بھی پٹیشن دائر کی تھی۔
پیپلزپارٹی نے اپنی پٹیشن میں موقف اختیار کیا ہے کہ وزیراعظم اور دیگر فریقین نے اپنے اثاثے غلط ظاہر کئے جب کہ وزیراعظم نے اپنے انکم ٹیکس گوشواروں میں غلط بیانی کی، پٹیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کے صاحبزادوں کی جانب سے بیرون ملک بنائی گئی آف شور کمپنیوں کے لئے منی لانڈرنگ کے ذریعے ملک سے پیسہ باہر بھیجا گیا جو کہ جرم ہے جب کہ پٹیشن کے ساتھ تمام دستاویزی ثبوت بھی دیئے گئے ہیں۔
پیپلزپارٹی کی پٹیشن کا عکس:

No comments:

Pakistan Election 2018 View political party candidates, results

https://www.geo.tv/election/candidates