نواز شریف کی کوئی اوپن ہارٹ سرجری نہیں ہوئی، مریم نواز اور پرویز رشید نے قوم کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا رکھا ہے: شوکت بسرا


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما شوکت بسرا نے کہا ہے کہ نواز شریف کی اوپن ہارٹ سرجری نہیں ہوئی کوئی چھوٹا موٹا آپریشن ہوا ہے۔ 
اے آر وائی نیوز کے پروگرام ”الیونتھ آور“ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں چیلنج کرتا ہوں کہ کوئی اوپن ہارٹ سرجری نہیں ہوئی۔ کوئی مریض کس طرح اوپن ہارٹ سرجری کے بعد سوٹ پہن کر سیڑھیاں اتر سکتا ہے۔ ایک شخص کئی دنوں تک جلسے کرتا ہے لندن میں رات تک کھاتاکھاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ صبح پتہ چلتا ہے کہ اس کا آپریشن ہے۔ مریم نواز اور پرویز رشید نے ساری قوم کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا رکھا ہے۔نواز شریف کو پاناما لیکس کی بیماری ہے۔یہ میاں صاحبان کا وطیرہ ہے۔ پیپلز پارٹی انصاف کیلئے عوامی تحریک کے ساتھ ہے۔میاں نواز شریف ملک اور جمہوریت کیلئے خطرہ ہیں۔

No comments:

Pakistan Election 2018 View political party candidates, results

https://www.geo.tv/election/candidates