کیا دانت برش کرنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟ معروف عالم دین نے واضح جواب دے دیا، مشکل حل کردی

دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) ہم میں سے اکثر روزے کے دوران دانت برش کرنے میں کوئی حرج محسوس نہیں کرتے لیکن دبئی کے گرینڈ مفتی ڈاکٹر علی احمد مشائل نے اس بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ روزہ رکھنے کے بعد دانت برش کرنے کی اجازت نہیں۔ 
نیوز سائٹ ایمریٹس 247کے مطابق ڈاکٹر علی احمد مشائل کا کہنا تھا کہ اذان فجر سے قبل دانت برش کرنے کی اجازت ہے لیکن اس کے بعد نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دانت برش کرنے کے دوران منہ کا ذائقہ تبدیل ہوجاتا ہے اور اگر ایسی صورت میں لعاب نگل لیا جائے تو روزہ ٹوٹ جائے گا، اس لئے احتیاط لازم ہے۔

No comments:

Pakistan Election 2018 View political party candidates, results

https://www.geo.tv/election/candidates